تعارف شیخ کامران سعید

کامران

محفلین
اسلام و علیکم دوستو!
میں اس فورم کا نیا ممبر ہوں، نام تو آپ سب جان گئے ہوں گے؟
میری عمر 21 سال ہے۔
میں ایف ایس سی کر چکا ہوں اور ابھی عسکری کلینک (مندرہ) میں بطور ڈسپنسر کام کرتا ہوں۔
مجھے کتابوں سے بہت لگاؤ ہے
اب آپ نے اگر مزید کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ لیں۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم شیخ کامران سعیدصاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
مندرہ جہلم کے قریب ہے نا ؟
آج کل مندرہ اسٹیشن پر چائے کا کپ کتنے کا ہے ؟
کتاب دوست ہیں آپ ۔
کونسی کتاب نے سب سے زیادہ متاثر کیا ۔ ؟
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
کامران سعید صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید
آپ نے سوالات پوچھنے کی اجازت دی ہے تو سوال ہم بھی پوچھ لیتے ہیں
آپ کے پسندیدہ ادیب کون سے ہیں؟
 

کامران

محفلین
جی جہلم سے پنڈی کی طرف آئیں تو جہلم کے بعد سوہاوہ پھر دینہ پھر گوجرخان پھر مندرہ۔
چائے کا کپ اب 15 کا ہے
ادبی کتابوں میں واصف علی واصف کی کتابیں بہت پسند ہیں، باقی بھی اچھے ہیں
 

کامران

محفلین
پسندیدہ ادیب واصف علی واصف اور شاعر میر تقی میر۔
نعتیہ شاعری مجھے امام احمد رضا خان کی بہت پسند ہے
 

نایاب

لائبریرین
نایاب آپ کبھی واصف علی واصف کی کوئی تحریر پڑھ لیں وجہ سمجھ میں آجائے گی
محترم بھائی مجھے قبلہ واصف علی کی مصاحبت کا شرف حاصل ہے ۔
اک ہزار راتوں میں نصف تو گزری ہیں ان کے سنگ ۔۔
یہ تو کامران بھائی سے بات چلانے کا اک بہانہ تھا ۔۔۔
حق مغفرت فرمائے عجب درویش عالم تھے ۔
 

کامران

محفلین
واہ واہ بہت خوب نایاب بھائی
مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی
واصف صاحب بہت کمال کے آدمی تھے
باقی سب احباب کا بھی شکریہ
 

کامران

محفلین
میں آپ دوستوں کا بے حد مشکور ہوں
میری جاب اب شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں ہو گئی ہے اس لیے فورم پر بہت کم آتا ہوں مصروفیت کی وجہ سے
بہت ہی اچھا فورم ہے یہ
 
Top