تعارف شوکت پرویز

شوکت پرویز

محفلین
السّلام علیکم !
میں نے اردو زبان سے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ پھر انگریزی ذریعہ تعلیم سے کامرس میں گریجویٹ کیا۔
فی الحال ایک فرم کے پریزینٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کر رہا ہوں۔

اسکول کے بعد اردو سے رابطہ بالکل چھٹ گیا تھا لیکن2011 میں تقریبا بارہ سال کے عرصہ کے بعد (1999-2011) پھر اردو کی طرف رغبت ہوئی۔

کچھ چھ آٹھ مہینہ قبل رینڈم گوگل سرچ کے دوران یہ ویبسائٹ سامنے آئی، اور جب سے میں اسکا لگاتار نظارہ کررہا ہوں۔ حالانکہ مجھے بہت پہلے ہی اس کا ممبر بن جانا چاہئے تھا، پر آج سہی -- دیر آید درست آید --
امید ہے فورم کے ساتھی میری نمائندگی قبول کریں گے۔

شکریہ۔۔۔
السّلام علیکم !
 

تلمیذ

لائبریرین
خوش آمدید شوکت صاحب ۔ اردو کی طرف مراجعت سے خوشی ہوئی۔ یہ ہماری ا پنی زبان ہے۔ اور اس کی اہمیت انگریزی سے زیادہ ہے۔
 

شوکت پرویز

محفلین
خوش آمدید شوکت صاحب

شکریہ استاد محمد وارث صاحب!
ًمیں نے زندگی کی پہلی تقطیع آپ کے بلاگ "محمد وارث بلاگ سپاٹ" سے سیکھی تھی، تقریبا ایک سال قبل-
آپ نے وہاں غالبا علامہ اقبال کے شعر "ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں" کی تقطیع دکھائی تھی۔
چونکہ وہ میری پہلی تقطیع کی "کلاس" تھی، اور آپ نے 1،2 سسٹم استعمال کیا تھا، اس لئے میں بھی 1،2 سسٹم سے مانوس ہو گیا ہوں۔
ایک بار پھر شکریہ!!
السّلام علیکم!
 

شوکت پرویز

محفلین
خوش آمدید جناب امید ہے آپ سے کچھ سیکھنے کو ملے گا
شکریہ جناب خرم شہزاد خرم صاحب!
یقینا آپ کو مجھ سے (بلکہ میرے ذریعہ) بہت کچھ سیکھنے ملے گا- وہ اس طرح کہ میں جب جب بھی کوئی غلطی کروں گا، اساتذہ میری "پکڑ" کریں گے، اور آپ کو خبر ہو جائے گی کہ ۔۔ ہاں! یہ غلطی نہیں کرنی ہے۔۔
اس سے علاوہ مشکل ہے کہ میں نو سکھیا آپ کے کچھ کام آ سکوں۔
 

شوکت پرویز

محفلین
خوش آمدید شوکت صاحب ۔ اردو کی طرف مراجعت سے خوشی ہوئی۔ یہ ہماری ا پنی زبان ہے۔ اور اس کی اہمیت انگریزی سے زیادہ ہے۔
شکریہ تلمیذ صاحب!
یقینا، اردو ہماری زبان ہے اور اس کی اہمیت کسی حساب سے انگریزی سے کم نہیں!
جو غیر انگریزی داں، انگریزی سیکھتا ہے تو وہ انگریزی سے رغبت کی بنا ایسا نہیں کرتا، بلکہ (اکثر) کسی دنیاوی فائدہ کے لئے ایسا کرتا ہے۔
لیکن جب ایک غیر اردو داں، اردو سیکھتا ہے تو وہ کسی دنیاوی فائدہ کے لئے ایسا نہیں کرتا، بلکہ صرف اردو سے رغبت اور اس زبان کی خوبیوں کی وجہ سے ایسا کرتا ہے۔
 
Top