مبارکباد شمشاد بھائی کے75 ہزارپیغامات

شمشاد بھائی بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔75 ہزار پیغامات :party::party::party::party:
:applause::applause::applause::applause::applause::applause:
ویسے آپ جاب کیاکرتے ہیں‌۔۔۔۔۔۔بس اس لئے پوچھ رہی ہوں‌کے ایسی کونسی جاب ہے جس میں‌آپ کو اتنا ڈھیر سارا ٹآئم مل جاتا ہے ۔۔۔۔کہیں‌آپ سرکاری ۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin:
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔:applause:
:party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party:

پورے 75 ہزار پیغامات ہونے جو تھوڑا سے پیغامات رہ گئے ہیں‌وہ تو آپ مبارک بادیں‌قبول کرتے ہی پورے کر لیں‌گے :):):)
 

طالوت

محفلین
مبارکباد قبول کریں ۔ 75 ہزار ، سالگرہ تک ایک لاکھ ہو جائیں تو دوگنا جشن کیا جائے گا۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ بڑے میاں سو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ (بڑے میاں محسن حجازی، چھوٹے میاں ان کی بہن سارہ پاکستان)

تو اس دفعہ آپ نے یہ فرض انجام دیا۔ بہت بہت شکریہ۔ اب بھیاء سے کہیے گا کہ خطبہ بھی دے ڈالیں۔

بہت بہت شکریہ پھر سے۔ ویسے ابھی ہدف پورا ہونے تھوڑی دیر ہے۔
 

وجی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی ہو
مجھے یاد پڑتا ہے کہ کوئی چودہ مہینے پہلے جب میں محفل میں شامل ہوا تھا تو آپکے کوئی 42،000 سے زیادہ پیغامات تھے
اور آج آپ کہاں ہیں اور ہم کہاں ۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
75000 مراسلات مکمل ہونے پر مبارکباد قبول کیجے تمغوں والے بابا جی۔
کہیں محفل کے مالکان نے آپ کو یہی ڈیوٹی تو نہیں دی ہوئی کہ مراسلت پر ہی تنخواہ ملے گی۔ہی ہی ہی
 

محسن حجازی

محفلین
صاحب کہاں دیر باقی ہے؟ ادھر ہمارے آنکھ کھولنے پر کوئی چالیس پیغامات کا گھاٹا ہے وہ بھی کھانستے چھینکتے پورا ہو جائے گا :grin:
ایک تو شمشاد بھائي کا نام اب سرخ ہو گیا ہے لگتا ہے سوشلسٹ ہو گئے ہیں۔ ہمارا ہرا ہو کرتا تھا مگر امتداد زمانہ کہ اب نیلا ہو گيا ہے۔
اصل میں ہم کو بعد میں یاد آیا کہ مبارک دینا تو بھول ہی گئے۔ آج کل دفتر والوں نے ایسا پھنسا رکھا ہے کہ صبح کے بھولے شام بھی گھر نہیں بھٹکتے۔
شمشاد بھائي پیشگی مبارک ہو مگر خطبہ ہنوز باقی ہے۔
 

مغزل

محفلین
جناب لگتا ہے آپ صرف خاص موقعوں پر ہی آیا کیجے گا ، شادی بیاہ یا مبارکباد کی لڑٰی میں
 
مگر خطبہ ہنوز باقی ہے۔

خطبہ ہنوز باقی ہے ؟؟؟:surprise::surprise:
یہ خطبہ آخر ہوتا ہے کیا ہے بھئی:idontknow: ۔۔۔۔بھائی جان بہت بری بات میں‌نے آپ سے پوچھا تھا تو آپ نے ٹھیک سے بتایا ہی نہیں‌کہ خطبہ اصل میں‌ہوتا کیا ہے :shameonyou::shameonyou:
ورنہ میں‌وہ بھی دے ڈالتی :sad2::sad2:
 

عزیزامین

محفلین
get-6-2009-upload2world_com_vihloz.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہ رہا میرا 75،000 واں پیغام جو میں نبیل بھائی کے نام کرتا ہوں۔ جنہوں نے اردو سے محبت کرنے والوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے۔

نبیل بھائی اردو محفل سجانے کا بہت بہت شکریہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
خود نبیل بھائی کدھر ہیں؟؟ :confused:
شمشاد بھائی اب ذرا اتنے پیغامات کی تعداد کا راز ذرا ہم کو ذاتی پیغام میں بھجوا دیجئے :grin:
وہ کی بورڈ بھی دیکھنے کی چیز ہو گا جس پر اتنے پیغامات لکھے گئے ہیں۔ ویسے یہ سنجیدہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ شمشاد بھائي کی ٹائپنگ سپیڈ کیا ہے؟
بچو خطبہ ابھی باقی ہے ذرا اور دو لوگ اکٹھے ہو لیں۔ یا شاید مسجد والا حساب تو نہیں کہ خطبہ شروع ہوگا تبھی آئيں گے؟ :grin:
 
Top