شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

یہ اور بات مجھ پہ ہے ہَستی کا سب مدار
سچ پُوچھیے توکچھ نہیں، کچھ بھی نہیں ہُوں میں


پرویز ساحِر

ایبٹ آباد پاکستان
 

طارق شاہ

محفلین

کیوں کہی بات، جو کہنے کی سزاوار نہ تھی
خود ہُوا دار پہ رہنا تجھے منصُور پسند


امِیر میںائی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

جاتے ہیں کُوئے یار کو، اِس میں جو ہو سو ہو
اے ذوق! آزماتے ہیں آج اپنے ہم نصِیب


شیخ محمد ابراہیم ذوق
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

ٹوٹا طلِسمِ وقت، تو کیا دیکھتا ہوں میں !
اب تک اُسی مقام پہ تنہا کھڑا ہُوں میں

یہ کشمکش الگ ہے، کہ کِس کشمکش میں ہُوں
آتا نہیں سمجھ میں، بہت سوچتا ہُوں میں

انور شعُور

کراچی، پاکستان
 
Top