شخصی ہائیکو ---------------- (انجمن ستائشِ باہمی کے تحت)

مغزل

محفلین
شخصی ہائیکو -
(انجمن ستائشِ باہمی کے تحت)

”انمول“ ( عائشہ انمول )

میٹھے میٹھے بول
شعر بھی اچھے کہتی ہیں
نام بھی ہے” انمول“

”محمد احمد“ ( سکونت کراچی)

”احمد “ نثر نگار
سچ مُچ ایک چھپا رُستم
یعنی ہے فنکار

”فیض عالم بابر“ ( کراچی، فیس بک)

”بابر“ان کا نام
شاعر اور صحافی بھی
”فیض ِ عالم“ کام

شعیب تنویر شعیب ( فیس بک پر بھی موجود ہیں)

غالب، خسرو ، میر
سب ہی کے دلدادہ ہیں
قبلہ” ایس تنویر“

جبران خلیل (ایس تنویر پر بزرگ رکن)

خاکے، ہائیک شوق
گُم سُم بیٹھے رہتے ہیں
پورے ہیں باذوق

”شبِ ماہ“ ۔۔۔ ( ایس تنویر کی ڈزائنر رکن)

اِن کی اپنی بات
پہلے سوہنی سوہنی تھیں
اب ” چنداکی رات“

”امجد نبیل صدیقی “ ( ایس تنویر، فیس بک کے رکن، قطر کے شاعر)

”امجد“ اور” نبیل“
یکجا ہوجائیں تو پھر
شعروں کی زنبیل

” Rose“ ‌سعدیہ بہن۔۔۔۔۔۔ ( شاعرہ،لاہور)

آتی ہیں ہرا روز
پھولوں سی باتیں ان کی
نام بھی ان کا ”روز ‘‘

”زویاجی ی ی “ ۔۔۔۔۔ ( دیس بھارت، سکونت: ٹیکساس، ملکہ اشعار کے خطاب کی حامل)

گن گاتی ہے شام
لاکھوں شعر انہیں ازبر
”زویا“ ان کا نام

”راج کمار قیس“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( بزرگ شاعر، ہم منصب مدیر)

ناسخ، مومن، داغ
نسبت ان کو میر سے بھی
دل کرتے ہیں باغ

”محمد نعیم سمیر“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( کیماڑی،کراچی ، نوجوان شاعر)

ایم نعیم سمیر
چپ چپ بیٹھا رہتا ہے
لیکن ،ہے شریر

”سرور عالم راز“۔۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ راز چاند پوری کے صاحبزادے،بزرگ شاعر، بھارت)

”سرور عالم راز“
’’ راز“ سے ان کونسبت ہے
خوب ان کا انداز

”لیاقت علی عاصم“۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (کراچی ، معروف شاعر، لغت نویس)

برگد ،گوتم، گیان
ہر پل ان کو رہتا ہے
اک دیوی کا دھیان

”زندگی‘‘----- ( کراچی کے ایک بہت اچھے دوست اویس)

باتوں کو دے طول
گلشن گلشن ملتے ہیں
تتلی، جگنو، پھول


( بہت سے احباب سے آپ واقف نہ ہونگے ۔۔ سو حاشیہ میں وضاحت کی گئ ہے )
یہ ایک دوسرے فورم کے ممبر ز ہیں ۔ اس محفل کے بیسیوں اراکین کی ہایکو بھی کہی ہیں جو آج پیش کردی گئی ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
واہ واہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔۔ سب ہی اچھے ہیں مگر یہ بہت خوب لگا مجھے۔۔۔:

”امجد“ اور” نبیل“
یکجا ہوجائیں تو پھر
شعروں کی زنبیل
 

الف عین

لائبریرین
خوب۔۔۔ محفل میں جو شامل ہیں ان کو تو پہچانتے ہیں یا جاننے لگے ہیں(احمد کو زیادہ باقی کچھ کو محض نام سے)۔ باقی کا پتہ نہیں۔ ہایکو تو اچھے ہی لگ رہے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ بابا جانی ۔ اب اس محفل کے اراکین کی باری ہے ۔۔ فائل مل جائے تو پیش کرتا ہوں۔ سی ڈی کہیں رکھ کر بھول گیا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
Top