شاپنگ کے لئے

وقار..

محفلین
اگر آپ اپنی بیگم کو شاپنگ کے لئے پانچ هزار دیں اور بعد میں حساب مانگیں تو باقی بس لڑائی بچتی هے-
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر آپ اپنی بیگم کو شاپنگ کے لئے پانچ هزار دیں اور بعد میں حساب مانگیں تو باقی بس لڑائی بچتی هے-​
بقول منیر نیازی
ع - سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے

کونسی بیگم ہے جو آج کل صرف پانچ ہزار لے کر لڑائی نہ کرے، حساب تو بہت بعد کی بات ہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
اجی لڑائی کی باتیں نہ کریں ۔ پانچ ہزار پر ہی کیا موقوف زیادہ بھی ہوں تو باقی ہمیشہ وہ سوٹ بچتے ہیں جو ابھی لیے جانے ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے ٹیکسٹائل پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ایویں ہی بن گئی ہے :)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ہائے بیگم نامہ!!!
یہ دکھڑے کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں۔۔۔
پھر بھی یہ شور کہ معاشرہ مردوں کا ہے۔۔۔
بیگم کے ڈسے ہوئے مردوں کا!!!
:atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 

فاخر رضا

محفلین
سب سے زیادہ بیزتی تب ہوتی ہے جب آپ پوچھیں کتنے پیسے چاہیئں اور جواب ملے،.... آپ کے پاس کتنے ہیں...
 

زیک

مسافر
ہائے بیگم نامہ!!!
یہ دکھڑے کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں۔۔۔
پھر بھی یہ شور کہ معاشرہ مردوں کا ہے۔۔۔
بیگم کے ڈسے ہوئے مردوں کا!!!
:atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend:
اگر بیگم کو پیسے مانگنے پڑتے ہیں تو معاشرہ مرد ہی کا ہوا۔ ورنہ شوہر کو بھی مانگنے پڑ سکتے۔
 
Top