شادی کا کارڈ :: اردو یا انگریزی ؟؟

عندلیب

محفلین
ہمارے شریک حیات کے ایک پاکستانی دوست کی شادی کا کارڈ چن دن قبل ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے ہمارے ایک پاکستانی رشتہ دار (کراچی) کی شادی کا کارڈ بھی وصول ہوا تھا۔ دونوں کی تحریر صرف انگریزی میں تھی۔

حیدرآباد ، انڈیا میں مسلمانوں کی شادی کے جو کارڈز طبع ہوتے ہیں وہ 90 فیصد اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوتے ہیں۔ بلکہ بعض قدیم ہندو گھرانوں میں کچھ کارڈز اردو میں بھی چھپوائے جاتے ہیں‌ جو وہ لوگ اپنے مسلم دوستوں میں بانٹتے ہیں۔
پرانے شہر حیدرآباد میں خاص طور پر ایک علاقہ (بنام "چھتہ بازار") ایسا ہے جو اردو طباعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ پہلے یہاں کی ہر دکان میں خوشخط کاتب حضرات کا بےتحاشہ ڈیمانڈ تھا پھر جب سے اِن پیج آیا تب خطاطی کا زور ٹوٹ گیا۔

خیر۔ اصل بات یہ پوچھنی تھی کہ ۔۔۔۔ کیا آج کل پاکستان میں شادی کے کارڈز اردو میں بھی چھپوائے جاتے ہیں یا نہیں؟
کیونکہ مجھے وصول شدہ کچھ شادی کارڈز کی بنیاد پر تو میں یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ پاکستان میں اردو میں شادی کے کارڈز کی طباعت کا رحجان ختم ہو گیا ہو۔
ان اردو کارڈز کے کچھ نمونے یہاں اگر پیش کئے جا سکیں تو ہم ہندوستانی دوستوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔
شکریہ۔
 

دوست

محفلین
یہاں اردو میں بھی چھپتے ہیں، کچھ ماڈرن لوگ انگریزی میں بھی چھپواتے ہیں بلکہ پنجابی میں بھی کارڈ چھپتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
بالکل چھپتے ہیں۔

اور اردو کے کارڈ جو چھپتے ہیں وہ اب بھی ہاتھ کی گئی کتابت کے ہی خوبصورت لگتے ہیں۔
ابن پیج ابھی تک اس معیار پر نہیں پہنچا کہ ہاتھ کی کتابت کا مقابلہ کرسکے۔
 
یہاں اب بھی اردو میں شادی کارڈز چھپوانے کا رواج ہے لیکن رفتہ رفتہ انگریزی کا رجحان زیادہ ہوتا جارہا ہے۔ خاص کر، کراچی شہر میں تو یہی دیکھنے میں آیا۔ مجھے وقت ملا تو میں اپنے ابو کے ہاتھ سے کتابت شدہ چند اردو شادی کارڈز کا عکس پیش کروں گا۔
 

جہانزیب

محفلین
عندلیب بہن، زیادہ تر لوگ تو اردو میں‌ ہی دعوت نامہ بھیجتے ہیں‌ ۔ لیکن اب انگریزی میں‌ کارڈ‌ بھیجنے کا رواج فروغ‌ پا رہا ہے خاص‌ طور پر شہروں‌ میں‌ ۔ گاؤں‌ کے لوگوں‌ میں‌ ابھی تک پرانے رواج کے مطابق لوگ بھیج کر دعوت دینا بھی ابھی تک عام ہے ۔
 

جیا راؤ

محفلین
جی ہاں۔۔ کراچی میں زیادہ ترشادی کارڈز انگریزی میں ہی چھپنے لگے ہیں اب۔۔۔ اردو کارڈز بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔۔
 
میں سوچتا ہوں شادی کا کارڈ کیوں؟

اگر دعوت دینا ہی مقصود ہے تو زبانی، فون سے یا کسی اور ذریعہ سے کیوں نہیں؟ کیا یہ فضؤل خرچی میں شمار نہیں ہوتا؟
 

ملائکہ

محفلین
جی ہاں یہاں پاکستان میں اردو میں کارڈ چھپتے ہیں مگر اب زیادہ تر انگریزی ہی میں پڑھنے کو ملتے ہیں
 

عندلیب

محفلین
میں سوچتا ہوں شادی کا کارڈ کیوں؟

اگر دعوت دینا ہی مقصود ہے تو زبانی، فون سے یا کسی اور ذریعہ سے کیوں نہیں؟ کیا یہ فضؤل خرچی میں شمار نہیں ہوتا؟
یہ فضول خرچی میں کیسے شمار ہو سکتا ہے؟ :rolleyes:

شادی خانے کو جانے پیدل بھی جایا جا سکتا ہے لیکن نوشہ و عروس کار میں ہی کیوں جاتے ہیں؟ سائیکل رکشہ یا آٹو میں کیوں نہیں جاتے :laugh:؟ یہاں فضول خرچی کا سوال کیوں نہیں اٹھتا؟ :confused:
ملبوسات ، پکوان وغیرہ کے تعلق سے بھی ایسی کئی مثالیں پیش کر کے "فضول خرچی" کا سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔ ;)
مزید یہ کہ کیا فون پر ایک ایک کو اطلاع کرنے سے پیسے خرچ نہیں ہوتے؟
اور اگر زبانی اطلاع دینا ہو تو کیا اس طرح بھی ہر ایک کے گھر جا کر اطلاع کرنے سے سواری کے اخراجات ، پٹرول کا خرچ وغیرہ نہیں ہوتا :eek:؟ کیونکہ تمام احباب و رشتہ دار ایک ہی علاقے میں تھوڑی قیام پذیر ہوتے ہیں۔
ہر زمانے کی سہولیات سے ایک حد میں رہ کر فائدہ اٹھانے کو "فضول خرچی" میں شمار کرنا زیادتی ہے میری نظر میں۔ :)

شادی کارڈ کا مقصد، صرف دعوت دینا ہی کیوں؟ کیا بطور "ریکارڈ" رکھنا نہیں ہو سکتا؟؟
اور شائد ایک اہم بات کو بھی فراموش کیا جا رہا ہے۔ جس طرح ایک اسکول سے دوسرے اسکول شفٹ ہونے پر پرانے اسکول کے مارکس شیٹ اور دیگر سرٹیفیکٹ کی ضرورت پڑتی ہے ۔۔۔۔ اسی طرح شادی کارڈ کی بھی اتنی ہی ضرورت پڑتی ہے۔
یقین نہ آئے تو فیملی ویزے پر سعودی عرب آنے والی کسی بھی فیملی سے پوچھ لیں۔ سعودی ایمبسی میں ویزے کے ساتھ جو اسنادات شامل کرنے ہوتے ہیں ان میں شوہر اور بیوی دونوں کی طرف والے شادی کارڈز بھی جمع کروانا پڑتا ہے :music:۔
 

زین

لائبریرین
ہمارے ہاں اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں پشتو اور بلوچی بھی کارڈ بنتے ہیں جبکہ انگلش میں کارڈ بنانے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے
 

عندلیب

محفلین
اس تھریڈ کو لکھنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ مختلف علاقوں کے شادی کارڈز کے طرز و طریق سے واقف ہوا جائے۔
جیسا کہ ایک کارڈ میں لکھا مخفف RSVP مجھے اس لئے سمجھ میں نہیں آیا تھا کہ ہمارے ہاں حیدرآباد میں اس کی جگہ اردو میں "المنتظرین" اور انگریزی میں With Best compliments from کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں
 

جہانزیب

محفلین
یقین نہ آئے تو فیملی ویزے پر سعودی عرب آنے والی کسی بھی فیملی سے پوچھ لیں۔ سعودی ایمبسی میں ویزے کے ساتھ جو اسنادات شامل کرنے ہوتے ہیں ان میں شوہر اور بیوی دونوں کی طرف والے شادی کارڈز بھی جمع کروانا پڑتا ہے :music:۔

اچھا امریکہ کے لئے شادی کارڈ‌ تو نہیں‌ لیکن شادی کی تقریب کا فوٹو البم مانگ لیتے ہیں‌ ۔
 
جی اپیا آپ نے ایسی کئی باتیں بتائیں جن میں سے اکثر فضول خرچی ہی ہیں کم از کم میری نظر میں۔ میں نے اپنی بات میں ایسا تو کہیں نہیں کہا کہ شادی کارڈ کے سوا کچھ بھی فضول خرچی نہیں ہے۔ اور سعودی کے لئے فیملی ویزے کی جو بات آپ نے کہی وہ میری معلومات کے مطابق ایک گنجائش ہے ضرورت نہیں، اور اس کی ضرورت تب پیش آتی ہے جب شادی کا قانونی سرٹیفیکیٹ نہ ہو۔ اور اطلاع پہنچانے میں جو لمبے چوڑے خرچ گنوائے ہیں آپ نے اس کے لئے میں اتنا کہوں گا کہ میں نے کارڈ بھجوانے کو فضول خرچی نہیں کہا تھا بلکہ کارڈ کو کہا تھا۔ میرے خیال میں آپ میرا مطلب بخوبی سمجھ رہی ہونگی۔ جس قدر تزئین و آرائش اور خوب سے خوب تر کی کوشش صرف کارڈ جسے دعوت نامہ کہوں تو زیادہ بہتر ہے، کے لئے کی جاتی ہیں۔ اور فضول خرچی سے بڑھ کر یہ ایک بے جا رواج ہے۔ اور اب یہ اتنی جڑ پکڑ گئی ہے کہ کوئی اسے بدعت کہہ بیٹھے تو لوگ مار بیٹھیں گے کہ بھلا بغیر کارڈ کے بھی کوئی شادی ہوتی ہے۔ میرے خیال سے کارڈ کے ہوتے ہوئے آپ کے پاس دعوت پہنچانے کے ذرائع محدود ہو جاتے ہیں۔ جب کہ صرف دعوت دینا ہو تو۔ اپنی سہولت کے مطابق کسی کو فون کر لیا کسی سے مل بیٹھے کسی کو آنے جانے والوں سے اطلاع بھجوا دی کسی کو ای میل کسی کو ایس ایم ایس کر دیا کسی کو خط لکھ بھیجا۔ اب آپ بتائیں کہ ہر زمانے کی سہولیات سے ایک حد میں رہ کر فائدہ اٹھانا اسے کہیں گے یا بقول آپ کے مروجہ طریقے کو؟ زوجین کو کار میں لے جانے والی بات بھی یوں ہی ہے۔ بھئی کار میں کیوں قید کیا جائے، ضرورت ہو تو ہوائی جہاز یا ٹرین سے سفر کر لیا جائے اور دیوار کے اس پار ہی جانا ہو تو پیدل ہی جایا جائے۔ سہولت کس میں ہے؟ اور ہاں یہ البم بنا بنا کر ریکارڈ رکھنا پھر ہر سال اس کی سالگرہ منانا اب اس پر بھی کچھ بول گیا تو آپ سے کٹی ہی ہو جائے گی۔ :grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
 

عندلیب

محفلین
اچھا امریکہ کے لئے شادی کارڈ‌ تو نہیں‌ لیکن شادی کی تقریب کا فوٹو البم مانگ لیتے ہیں‌ ۔
جہانزیب بھائی ، حیدرآباد میں اب بھی (چاروں مکتب فکر کے) کے کچھ حلقے ایسے ہیں ، جو کہ شائد پاکستان میں بھی ہونگے ، جو ایسی شادیوں میں ویڈیوگرافی تو کجا فوٹوگرافی بھی ہو رہی ہو تو شرکت نہیں کرتے۔ اور بغیر فوٹوگرافی/ویڈیوگرافی والی شادیاں آج بھی اچھی تعداد میں منعقد ہوتی ہیں۔
خود میری شادی میں بھی نہ فوٹوگرافی ہوئی نہ ویڈیوگرافی اور نہ ہی کوئی البم بنا۔ حالانکہ اس کے لئے کافی دباؤ پڑا تھا لیکن ہم شوہر بیوی کے خیالات کو ہمارے والدین کا support ملنے کے سبب بھی ایسا ممکن ہو سکا۔
اب آپ ہی بتائیے کہ جن کے پاس البم نہ ہو کیا وہ امریکہ نہیں آ سکتے :confused:؟؟

ایسی ایک مثال ہمارے خاندان میں دیکھنے کو آئی تھی جب متعلقہ عہدیدار کو بتایا گیا کہ نہ کوئی البم ہے اور نہ فوٹو تو وہ کافی دیر تک بےیقینی کے عالم میں رہا مگر پھر بھی اس بات کا یقین نہیں کیا۔ اور اسی سبب ان کو اپنی فیملی کو بلانے کے لئے ایک طویل عرصہ اکیلے انتظار کرنا پڑا :(۔
 

جہانزیب

محفلین
میری اپنی شادی میں‌ مولانا صاحب اس بات پر مصر تھے کہ اگر ویڈیو یا فوٹوگرافی ہو گی تو وہ نکاح‌ نہیں‌ پڑھائیں گے، اور ساتھ یہ کہ نکاح‌ سنت رسول ہے اس موقع پر حرام کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ پھر انہیں کہا کہ ہماری مجبوری ہے تو اس شرط پر مانے کہ ان کی تصویر یا ویڈیو نہیں بنے گی، لیکن فوٹوگرافر حضرات نے بنا ہی لی کسی طریقہ سے ۔ ویسے ہمارا نکاح بہت ہی سادگی سے ہوا تھا، جیسا عموماً اب پاکستان میں رواج ہے ویسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔
 

ابوشامل

محفلین
جب میری شادی ہونے کا وقت آیا تو پہلا مرحلہ شادی کارڈز چھپوانا تھا۔ پہلے سوچا کہ اردو میں کارڈ بنوا لیتے ہیں ایک خطاط سے خطاطی بھی کروا لی پھر ذہن میں آیا کہ کیونکہ میری شادی اردو بولنے والوں میں ہو رہی ہے اور میں خود سندھی ہوں اس لیے خاندان والوں کے اعتراضات میں ایک اور اضافہ ہو جائے گاکہ ابھی شادی نہیں ہوئی اور اپنی زبان کو بھی لات مار دی۔ سندھی میں بنوا نہیں سکتا تھا کہ کراچی میں جن دوستوں اور رشتہ داروں کو دیتا وہ اسے نہ پڑھ پاتے۔ اس لیے جی کڑا کر کے انگریزی میں ہی کارڈ چھپوایا تاکہ طرفین کی ناراضگی نہ مول لینی پڑے۔

کراچی شہر میں زیادہ تر انگریزی میں کارڈ چھپوانے کا رحجان ہے۔ اردو کارڈز اب کافی کم ہو گئے ہیں۔
 

دوست

محفلین
کراچی کے سیاق و سباق میں یہ بات درست لگتی ہے۔ وہاں اردو رابطے کی زبان نہیں سندھی، پشتو، پنجابی کے ساتھ مقابلے کی زبان بن جاتی ہے۔
 
Top