سی ٹی اور ایم آر آئی سکین تعارف وکردار

S. H. Naqvi

محفلین
چھوٹا سا معلوماتی دھاگہ شروع کر رہا ہوں جس میں سی ٹی سکینیگ اور ایم آر آئی سکینیگ کا تعارف اور بیماریوں کی تشخیص میں‌ ان کا کردار اور اہمیت کا جائزہ آپ کے سامنے رکھوں گا۔ امید ہے میری یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی اور میرا علم بھی ایک جگہ اکٹھا ہو جائے گا:)

سی ٹی سکین کا لفظی مطلب ہے کمپیوٹرٹومو گرافی یا کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافک سکینیگ
اور اسی طرح
ایم آر آئی سکین کا مظلب ہے، میگنیٹک ریزونینس امیجنگ سکین
دونوں‌ کا بنیادی مقصد جسم کو ہاتھ لگائے بغیر اس کے اندر جھانک کر تمام اندرونی اعضاء کو جانچنا اور ان کے ساتھ کسی فالتو چیز ( گوشت، پانی، پیپ وغیرہ ( کی موجودگی کا پتا لگانا ہے۔ دونوں ٹیسٹوں کا بنیادی اصول الگ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کے کچھ مخصوص حصوں میں دونوں کی الگ الگ افادیت ہونا بھی جدا ہے۔ فی الحال تفصیل سے گریز کرتے ہوئے، مثلاً اگر ہڈی دیکھنی ہو تو سی ٹی سکین زیادہ کار آمد ہے اور اگر گوشت (سافٹ ٹشو‌( دیکھنا ہو تو ایم آر آئی زیادہ معلومات دے گا۔
مزید تفصیلات آپ کا ریسپانس ملنے پر:battingeyelashes:

سی ٹی سکین مشین کی تصویر:
119cuc2.jpg

اور یہ۔۔۔۔۔۔
2d80tci.jpg




اور ایم آر آئی مشین کی تصویر:
h9991392_002.jpg


اور یہ۔۔۔۔۔۔۔

mriscnr.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نقوی صاحب۔ آپ نے یہ معلومات کس حوالے سے اکٹھی کی ہیں؟ کیا آپ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں؟
 

S. H. Naqvi

محفلین
شکریہ نقوی صاحب۔ آپ نے یہ معلومات کس حوالے سے اکٹھی کی ہیں؟ کیا آپ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں؟
نبیل بھائی حوالہ کے بارے میں تو میں کچھ نہیں‌ کہہ سکتا اور کسی کا بھی ان معلومات سے متفق ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی یہ دعویٰ ہے کہ یہ معلومات حرف آخر ہیں یہ سب معلومات میرے ذاتی مشاہدے،علم اور تجربات پر مبنی ہیں۔ اور میں اس فیلڈ کا ادنیٰ سا طا لب علم ہوں۔ :)
اپنے بارے میں میں بتاتا چلوں کہ کوئی خاص پڑھا لکھا نہیں ہوں انٹر تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں میڈیکل کی طرف حادثاتی طور پرآیا اور اس میں "ریڈیالوجی" کے شعبے کو چنا، بعد ازاں اسی کا ہو کر رہ گیا، بھر میں نے جیسا کہ اس شعبہ کی ضرورت ہے، پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے ریڈیو گرافی میں ڈپلوما حاصل کیا اور باقاعدہ اس فیلڈ میں‌ کام شروع کر دیا۔ اور مقامی طور پر اس فیلڈ کے سب سے پرانے اور مشہور ادارے سے وابستہ ہو گیا۔ اسی دوران علامہ اقبال اوبن یونیورسٹی سے ماس کیمونیکیشن میں گریجویشن کیا اور پھر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے آرٹس میں دوبارہ گریجویشن کیا، آگے کچھ ذمہ داریاں نبھٹانے کے بعد امیجنگ ریڈیالوجی میں چارسالہ آنرز کرنے کا ارادہ ہے۔ میں‌گزشتہ 6 سال سے اس فیلڈ بحثیت میڈیکل ٹیکنولوجسٹ / سی ٹی سکین ٹیکنولوجسٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہوں اس دوران  کم و بیش اٹھارہ ہزار مریضوں کا سی ٹی سکیں کر چکا ہوں اس کے ساتھ ساتھ 6 عدد مختلف سی ٹی سکینیگ مشینوں پر کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ روالپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کے 12 ریڈیالوجسٹ ڈاکٹرز کو اسسٹ کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔ لیٹسٹ سی ٹی سکین ٹیکنیکس میں اینجییو گرافی کی طرف میری خاص توجہ ہے۔ جہاں میں سی ٹی سکین‌ میں پروفیشنلسٹ ہوں وہی ایم آر آئی میں‌ میں صرف بنیادی علم رکھتا ہوں کیوں میرے خیال میں سی ٹی سکین ہی اتنی وسیع فیلڈ ہے کہ اس میں جتنا وقت صرف کیا جائے کم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نقوی صاحب۔ حوالے سے میری مراد یہی تھی کہ آپ ان سیکنرز کے بارے میں کس حوالے سے جانتے ہیں، جیسا کہ آپ نے بتایا ہے کہ یہ آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔ میں ان مشینوں کے بارے میں صرف معمولی سی معلومات رکھتا ہوں۔ میں کچھ عرصے سے ایک کمپنی میں کام کر رہا ہوں جو کہ اسی طرح کے مختلف اقسام کے سکینر بناتے ہیں۔ لیکن میرا کام سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کا ہے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا بھی اسی فیلڈ سے تھوڑا ہی سہی لیکن تعلق ضرور ہے۔ براہ مہربانی کیا آپ اپنے ورک ایریا کے بارے میں بتائیں گےاور کیا آپ اسلام آبار کی کمپنی جو کی ان اسکینرز کی تنصیب کے سلسلے میں‌مشہور ہے، کے بارے میں کچھ جانتےہیں۔ نام ہے ان کا "ایرو ٹیک"
 
میرا تعلق پریشر ویسلز کی فیبریکیشن سے رہا ہے۔ اس صنعت میں ایم آر آئی کی مدد سے مٹیریل کی کیمیائی ترکیب معلوم کی جاتی ہے۔ پہلے ہم لوگ کسی بھی میٹیریل کا ایک سیمپل لیبرٹری میں بھیجتے تھے لیکن اس ٹیکنیک سے فنشڈ پراڈکٹ کو کسی بھی جگہ سے چیک کیا جاسکتا ہے۔ ایک چھوٹی سی پورٹیبل مشین کمپیوٹر سکرین کے ساتھ ایک، فلیشنگ گن اور ایک آرگن سلنڈر کی مدد سے کھڑے کھڑے آٹھ دس عناصر کی فیصدی ترکیب معلوم ہوجاتی ہے۔ کوئی جھنجٹ نہیں۔:)
 

طالوت

محفلین
دلچسپ اور معلوماتی ۔ بقیہ اراکین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی اپنی فیلڈ سے متعلق معلومات بہم پنچائیں ۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ نبیل بھائی، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا بھی اسی فیلڈ سے تھوڑا ہی سہی لیکن تعلق ضرور ہے۔ براہ مہربانی کیا آپ اپنے ورک ایریا کے بارے میں بتائیں گےاور کیا آپ اسلام آبار کی کمپنی جو کی ان اسکینرز کی تنصیب کے سلسلے میں‌مشہور ہے، کے بارے میں کچھ جانتےہیں۔ نام ہے ان کا "ایرو ٹیک"

نقوی صاحب، مجھے ایروٹیک کے بارے میں‌ علم نہیں ہے۔ میری تعلیم بھی واجبی سی ہے۔ میں نے جامعہ ہندسیہ لاہور سے مہندس برقیہ میں کنوار پنے (بیچلرز) کی سند حاصل کی اور بعد میں المانیہ سے ماشٹر کی۔ ایک طویل مدت سے سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے میدان سے وابستہ ہوں اور بسلسلہ ملازمت جرمنی میں مقیم ہوں۔ میں جس کمپنی میں کام کر رہا ہوں وہاں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی قسم کے سکینرز بنائے جاتے ہیں‌ اور نئی ٹیکنالوجیز پر ریسرچ بھی ہوتی ہے۔ اسی کمپنی میں ایک ڈیپارٹمنٹ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کا بھی ہے جہاں میڈیکل اپلیکیشنز ڈیویلپ کی جاتی ہیں۔ ان میں امیجنگ اپلیکیشنز بھی شامل ہیں جن کے ذریعے سکینرز سے حاصل کردہ امیجز کو پراسیس کرنے اور ان کا خودکار تجزیہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میرا تعلق نان امیجنگ اپلیکیشنز سے ہے جس میں کلینکل ورک فلو اور رپورٹنگ سے متعلقہ اطلاقیے ڈیویلپ کیے جاتے ہیں.
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ یہاں تو بہت تعلیم یافتہ لوگ موجود ہیں ہم تو صرف شکریہ پر ہی گزارہ کرتے ہیں
 

S. H. Naqvi

محفلین
اپنے بارے میں بتانے کا بہت شکریہ نبیل بھائی۔ پڑھ کر اچھا لگا۔:)
ایرو ٹیک والوں کا لنک یہ ہے۔ ایرو ٹیک

ان دنوں‌کچھ مصروفیات ہیں، فارغ ہو کر میں اس سلسلے کو مزید آگے بڑھا وں  گا۔ انشاءاللہ
 

خورشیدآزاد

محفلین
ایس ایچ نقوی صاحب میں آپ کو بتا نہیں سکتا مجھے کتنی خوشی ہوئی یہ جان کر کہ ہمارے اردو محفل پر سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کا ایکسپرٹ بھی موجود ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میری بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے وہ cerebral palsy کی شکار ہے اور دماغ کو کتنا نقصان ہوا ہےیہ جاننے کےلیے ڈاکٹروں نے دو دفعہ میری بیٹی کا ایم آر آئی کیا ہے اور ایک دفعہ سی ٹی سکین تو اس وجہ سے میں نے ان مشینوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ آپ کا یہ موضوع میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے مجھے بھی اپنی زبان میں ان کے مشینوں کے بارے علم ہوگا تو میں زیادہ بہتر طریقے سے اپنی بیٹی کی ماں کو بھی سمجھا سکوں گا کہ یہ ڈاکٹر حضرات کیوں ہماری چھوٹی سی بیٹی کو ان بڑی بڑی مشیوں میں ڈالتے ہیں۔

وقت ملنے پر میں اس بارے میں مزید تفصیل یہاں لکھوں گا اور آپ کے ساتھ ان نتائج کو بھی شیئر کروں گا۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
خورشید صاحب آپ کا شکریہ لیکن عرض ہے کہ میں اس فیلڈ کا ایکسپرٹ نہیں بلکہ ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں اور یہ کسر نفسی نہیں‌ حقیقت ہے کیوں‌ کہ یہ ایک نہایت ہی وسیع فیلڈ ہے اور اس میں‌ کئی صاحب علم وفن بیٹھے ہیں اور میری تو یہ کوشش ہوتی ہے اور یہاں‌بھی ہو گی کہ اگر کوئی صاحب علم آ جاے تو اس سے کچھ اقتباس ہم بھی حاصل کر لیں۔ پھر بھی میری دعا ہے کہ اللہ مجھے اتنی ہمت دے کہ میں‌ آپ کے کسی کام آ سکوں‌، مجھے خوشی ہو گی۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
اب آتے ہیں سی ٹی سکین کی طرف، اس سلسلے میں ابتدا سے شروع کرتا ہوں۔
ابتدائی تعارف:
کمپیوٹرائزڈ ٹومو گرافی، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے،ٹومو گرافی دو یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے، ٹوموس مطلب سیکشن، سلائس یا حصہ اور گرافیا مطلب بیان کرنا۔ آسان الفاظ میں‌ کمپیوٹرائزڈ ٹومو گرافی سے مراد ایسا علم جس میں کمپیوٹر کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں‌کو کاٹ کر ان کے بارے میں جاننا۔ جیسے آپ اکثر چھری سے ڈبل روٹی کو کاٹ کے ٹکڑوں‌میں‌بانٹ دیتے ہیں اسی طرح سی ٹی میں‌ مریض کے جسم کو مختلف ٹکروں میں اور مختلف اینگلز میں کاٹا جاتا ہے:) ارے مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ سب کچھی امیجنری یعنی غیر حقیقی طور پر ہوتا ہے اور مریض کو کسی قسم کا کوئی درد وغیرہ نہیں‌ہوتا بلکہ اسے کسی قسم کا کوئی احساس ہی نہیں ہوتا ایسا سمجھ لیں کہ آپ گھر میں اپنے ہی بیڈ پر آنکھیں‌ بند کر کے لیٹے ہیں۔
سی ٹی سکین سب سے پہلے1974 میں گاڈ فرے ہاونس فیلڈ اور ایلن کارمیک نے ایجاد کیا بعد ازاں ان دونوں کو نوبل پرائز بھی ملا، لیکن اس سلسلےمیں ہاونس فیلڈ زیادہ مشہور ہیں۔ سی ٹی کی بینادی کثافتی اکائی بھی مسٹر ہاونس فیلڈ کےنام پر ہاونس فییلڈ یونٹ HU کہلاتی ہے۔
سی ٹی سکین کا بنیادی اصول ایکس ریز پر ہے۔ اس میں ایک ایکس رے ٹیوب لگی ہوتی ہے جو کی ایکس ریز پیدا کرکےٹیوب کے ایک خاص سوراخ سے انہیں خارج کرتی ہے۔ اس سوراخ کے بلکل سامنے ایک ڈیٹیکٹر رنگ لگی ہوتی ہے اب ایکس رے سورس اور ڈیٹیکٹر رنگ کے درمیان جو چیزمثلا انسانی جسم رکھ دیا جائے تو ایکس ریز اس کا عکس بنا کر اس رنگ پر ڈالتی ہیں اب ڈیٹیکٹررنگ اس عکس کو تصویر میں ڈھال کر کمپیوٹر کی سکرین پر دکھاتے ہیں۔
سی ٹی ٹیوب کی تصویر:
5+CT+X-ray+Tube+MCS-6074.jpg

ٹیوب اور ڈیٹیکٹر رنگ ڈایا گرام:
img38.gif

img5.gif


عام ایکسرے اور سی ٹی سکین میں‌ فرق:
عام ایکسرے اور سی ٹی سکین دونوں میں ایکس ریز کی مدد سے انسانی جسم کے مطلوبہ حصے کو دیکھا جاتا ہے مگر عام ایکسرے کی کارگردگی محدودہوتی ہے اور وہ ایک خاص حد تک ہی محدود معلومات دیتےہیں مگر سی ٹی سکین مکمل اور وسیع معلومات دیتی ہے کیونکہ یہ ایسے ہی ہے کہ ٓپ گویا مریض کے جسم کے اندر جھانک کر یا اسے چیر پھاڑ کر دیکھ رہےہوں۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
 

محمد سعد

محفلین
غزنوی صاحب کیا آپ ذرا اپنے اس فقرے کی وضاحت کریں گے؟ کچھ تفصیل؟؟
غالباً اس کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ مختلف مادوں کے مقناطیسی خواص میں بھی فرق ہوتا ہے، چنانچہ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم آر آئی کی مدد سے کیمیائی ترکیب کا سراغ لگایا جاتا ہے۔
شاید اس تکنیک کی بات کر رہے ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/NMR_spectroscopy
 
Top