مبارکباد سید عاطف علی کے چھے ہزار مراسلے

جاسمن

لائبریرین
سید عاطف علی بھائی نے سات سالوں میں چھے ہزار مراسلوں کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
15.jpg

محمد عدنان اکبری نقیبی جھنڈیاں سجا چکے ہیں اور غبارے لگا رہے ہیں۔
15584075-ml-1024x683.jpg

محفلین سیدعاطف علی کو ایک محبت کرنے والے اور ہمدرد شخص کے طور پہ جانتے ہیں۔ سید صاحب کبھی کھیلوں کے زمرہ میں پائے جاتے ہیں تو کبھی ادب کے۔ کبھی اردو شاعری کے کسی دھاگے میں اصلاح لیتے دیتے نظر آرہے ہوتے ہیں۔ اور ہم جب سیاسی زمرہ میں یا خبروں میں جا کے تانکا جھانکی کریں تو ایک کھڑکی سے عاطف صاحب بھی جھانکتے نظر آتے ہیں۔:)
window3.jpg


آپ کا شمار اردو محفل کی غیر متنازعہ اور سنجیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔تاہم لطیف طنز و مزاح کرنا بھی آپ کی شخصیت کی خصوصیات میں سے ایک خصوصٰیت ہے۔
ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو بے شمار خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آپ کو اپنے پیاروں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ احباب و محفلین کا خصوصا جاسمن باجی اورنقیبی بھیا ( :) ) کی محبت کا ۔ اپنی ناتوانی کے سبب میں اتنی محبتوں کا شکریہ کماحقہ ادا نہیں کر پا رہا ۔ مولیٰ سبحان بہنوں بھائیوں کو امن و سلامتی سے رکھے آمین۔
 
آخری تدوین:
ویسے تو ہماری جانب سے رسم محبت ادا کی جا چکی ہے ،جاسمن آپی نے آپ کے اعزاز میں دھاگہ بنا دیا ہے تواب ہم دوبارہ آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے منصب چھ ہزاری کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ، اللہ کریم کے بارگارہ میں دعا کرتے ہیں کہ آپ کی محبت ہمیشہ محفل اور محفلین سے یونہی قائم و دائم فرمائیں ۔آمین
 
Top