تعارف سید ابوبکر مالکی صاحب کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

مغزل

محفلین
images
محفل کے نو مندرج رکن جناب سید ابوبکر مالکی (کرناٹکا ، بھٹکل ، بھارت) صاحب کو اردو محفل میں
صمیمِ قلب سےخوش آمدید
جناب سے مجھے شرفِ تعارف سرسری سہی مگر حاصل ہے کہ دیگر محافل کا بھی حصہ ہیں۔​
آپ کی غزل یاں باصرہ نوازی سے قبل بھی پڑھنے کا شرف حاصل ہے ۔۔​
تمثیل نگاروں نے بھی آپ کے کلام کو حصہ بنایا ہے ۔۔​
آپ یہاں جائے سکونت کی وجہ کر bhatkal کی عرفیت سے مندرج ہیں​
آپ سے التماس گزار ہوں کہ یہاں تشریف لائیں اور اپنے بارے میں مفصل تعارف سے فیضیاب کیجے ۔​
کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو آپ حکم کیجے گا ہم حاضر ہیں ۔۔​
محفلین و منتظمین : اردو محفل​
 

شمشاد

لائبریرین
بھٹکل صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید۔

ان کی تھوڑی بہت شاعری بھی پڑھی ہے۔ ماشاء اللہ اچھا لکھتے ہیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
خوش آمدید مالکی صاحب، امید ہے کہ ہم سے مبتدیوں کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، اور محفل پر بہت دور تک ساتھ رہے گا۔
 
Top