سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
جی جی۔ چہرہ تو دیکھیں، یوں لگتا ہے جیسے کہہ رہا ہو۔"سوری سر" :p
اصل میں پرچی سے دکھڑا پڑھ کر سنایا تھا کہ میری فوج مجھ پر حکم چلاتی ہے۔ مجھے میری فوج سے بچاؤ۔ جواب میں اوبامہ نے بچوں کی طرح حوصلہ بڑھانے کیلئے تھپکی دی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سول ملٹری رلیشن71 سالوں سے خراب چل رہے ہیں۔ تبدیلی یکدم نہیں آتی۔ وقت دیں ابھی۔
اس سول حکومت کے حکومت میں آنے سے پہلے ہی تعلقات کافی مضبوط تھے۔ یہ اور بات ہے کبھی اصلی فوجیوں کی محفل میں بیٹھ کر ان کے خیالات و تبصرے سنیں تو انقلابی شاید برداشت نہ کر پائیں۔
میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ تحریک انصاف کی سیاست اور مائنڈ سیٹ سے شدید اختلاف کے باوجود میں دعا گو ہوں کہ یہ حکومت کچھ کر جائے کہ اب یہ سب کا وزیر اعظم اور سب کا صدر ہے لیکن افسوس یہ کہ جو جوں دن گزر رہے ہیں خوش گمانی ختم ہوتی جا رہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کبھی اصلی فوجیوں کی محفل میں بیٹھ کر ان کے خیالات و تبصرے سنیں تو انقلابی شاید برداشت نہ کر پائیں۔
دھرنے کے دنوں میں وزیر اعظم عمران خان کی جرنیلوں کے خلاف یہ ویڈیو لیک ہو گئی تھی۔ کیا اس سے تحریک انصاف-فوجی معاملات خراب ہو گئے؟ نجی محفلوں میں انسان کھل کر اپنے دل کی بات کر سکتا ہے۔ جو پبلک میں دینا ضروری نہیں ہوتا۔ اور نہ ہی اس سے معاملات میں کوئی فرق پڑتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
لیکن افسوس یہ کہ جو جوں دن گزر رہے ہیں خوش گمانی ختم ہوتی جا رہی ہے۔
اس مائنڈ سیٹ کو بھی سلام پیش کرنے کو من کرتا ہے۔ جس نے پی پی پی کے 4 اور ن لیگ کے 3 ادوار دل پر پتھر رکھ کر برداشت کئے۔ لیکن تحریک انصاف کے پہلے دور کے 17 دن طبیعت پر گراں گزر رہے ہیں۔ مسئلہ اصل میں کہیں اور ہے :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
انسان خطا کا پتلا ہے۔ حساس ادارے بھی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف جیسے کرپٹ سیاست دانوں کو فوج نے کھڑا کیا۔ ملک تباہ ہوگیا۔ اب صحیح بندے کے پیچھے کھڑے ہیں۔ دیکھتے جائیں کیا ہوتا ہے۔
 
یعنی کھڑے ہیں؟


انسان خطا کا پتلا ہے۔ حساس ادارے بھی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف جیسے کرپٹ سیاست دانوں کو فوج نے کھڑا کیا۔ ملک تباہ ہوگیا۔ اب صحیح بندے کے پیچھے کھڑے ہیں۔ دیکھتے جائیں کیا ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top