سچن ٹنڈولکر - سنچرریز کی سنچری بنانے میں کامیاب۔

محمداحمد

لائبریرین
بھارتی مہان بلے باز سچن ٹنڈولکر سنچریز کی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

سب دوستوں کو بہت مبارک ہو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارتی بلے باز سچن تندولکر نے اپنے کیرئیر کی سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔

سچن تندولکر دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

بی بی سی کی خبر کا ربط ملاحظہ کیجے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2012/03/120316_india_bd_match_rh.shtml
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے کرکٹ کے شائقین کو اور خاص کر ہندوستانی اراکین کو مبارک ہو۔

یہ سنچریوں کی سنچری لٹل ماسٹر نے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں جو کہ آج ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے، بنگلہ دیش کے خلاف بنائی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک روزہ بین الاقوامی میچوںمیں ایک میچ میں 200 اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی لٹل ماسٹر کے پاس ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واقعی یہ انتہائی قابلِ تعریف کارکردگی ہے۔ ہم تمام ہندوستانی دوستوں کو اس موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
:best:
:great:
 

محمد امین

لائبریرین
سچن ٹنڈولکر واقعی ایک عظیم بلے باز ہے۔ اتنے عرصے تک اور اتنی عمر تک کرکٹ کھیلتے رہنے کے بعد بھی وہ فورم میں ہے اور بالکل فِٹ ہے۔

گو کہ اسے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ انڈیا کو جب ضرورت ہوتی تو وہ رنز نہیں کرتا۔ ہوسکتا ہے اعداد و شمار کی حد تک یہ بات درست ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ سچن ریکورڈز کی خاطر کھیلتا ہو۔ مگر اس کی صلاحیت میں تو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ دنیا آج تک ایسا کرکٹر پیدا نہیں کر سکی کہ جو اتنے عرصے تک تواتر کے ساتھ کھیلتا رہے اور بہت خوب کھیلے۔

سینچریوں کی سینچری گو کہ نئی بات نہیں، فرسٹ کلاس کھیلنے والے بہت سے بلے بازوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے، جن میں ظہیر عباس قابلِ ذکر ہیں۔ سچن کو اس معاملے میں منفرد یوں نظر آتا ہے کہ اسے بین الاقوامی مقابلوں کی وجہ سے فرسٹ کلاس کھیلنے کا موقع کم ہی ملا۔ جب کہ اگلے وقتوں میں بین الاقوامی کے بجائے فرسٹ کلاس یا کاؤنٹی کی زیادہ اہمیت تھی۔
 

الف عین

لائبریرین
بھائی صرف ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات نہیں ہے، سارے عالمِ کرکٹ کے لئے یہ قابل فخر بات ہے۔ لیکن افسوس یہ سنچری کام نہ آئی، کہ بنگلہ دیش سے ہندوستان کی ٹیم ہار ہی گئی!!!
 
Top