سُر بول۔ گیتوں کی شاعری

گیت تو ہم میں سے سبھی سنتے ہیں اگرچہ ذوق سب کا الگ الگ ہوتا ہے۔ کسی کو تیز موسیقی پسند ہوتی ہے تو کسی کو ہلکی۔ کچھ لوگ صرف موسیقی کو اہمیت دیتے ہیں اور کچھ لوگ گانے کے بول/ شاعری بھی غور سے سنتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا میں ایسی کئی ویب سائٹس موجود ہیں جو گانوں کی شاعری (Lyrics) فراہم کرتی ہیں مثلا:
Lyrics Mania/
A-Z Lyrics
لیکن قابل افسوس بات یہ ہے کہ اردو میں گانوں کی شاعری فراہم کرنے والی کوئی ایک سائٹ بھی موجود نہیں۔

میرے ذہن میں اس منصوبہ پر کام کرنے کا خیال کافی عرصہ سے تھا اور میں اس بارے میں کسی اچھے سافٹ وئیر کی تلاش میں بھی تھا لیکن یاروں نے میرا ساتھ نہ دیا اور میں تن تنہا نالائق کچھ کرنہیں سکا۔ فی الحال اس پر کام کے لیے میں اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر ہی ایک بلاگ بنالیا ہے اور اس کو اس طرح مینیج کرنے کی کوشش کی ہے کہ کام چلایا جاسکے۔ ربط یہ ہے:
سُر بول۔ اردو گیتوں کی شاعری

اردو محفل اور اردو ٹیک کے کچھ مخلص دوست میرے ساتھ ہیں۔ اس سلسلہ میں آپ بھی ہماری مدد کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی گیت کے بول لکھنا چاہیں یا آپ کے پاس لکھے ہوئے ہوں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ اگر آپ باقاعدہ اس منصوبہ پر معاونت کرنا چاہتے ہیں تو اس بارے میں بھی لکھئے۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو ایک اکاؤنٹ فراہم کردیا جائے گا۔

اگر آپ کے پاس اس ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں تجاویز یا آراء ہیں تو وہ بھی لکھ بھیجئے۔
 
گانے سننے والوں کو اپنے پسندیدہ گانوں کے بول عموما یاد ہی ہوتے ہیں۔۔۔ تو جب کبھی وہ گانا چل رہا ہو یا آپ کے پاس تھوڑی فرصت ہو تو اس گیت کو ٹائپ کرلینا کوئی مشکل بات نہیں اور نہ ہی ایک گیت لکھنے میں زیادہ وقت لگے گا۔ اگر سب نے مل کر تھوڑا تھوڑا حصہ بھی ڈالا تو جلد ہی کافی مواد جمع ہوجائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
عمار صاحب، اردو ہندی گیتوں کے بول 'رومن اردو' میں لکھے ہوئے اکثر ملتے ہیں لیکن اردو (یا فارسی) رسم الخط میں نہیں ملتے۔

بہرحال ایک گانا جو کبھی میں نے ٹائپ کر کے ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کیا تھا وہ یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔

لہروں کی طرح یادیں
دل سے ٹکراتی ہیں
طوفان اٹھاتی ہیں

لہروں کی طرح یادیں
دل سے ٹکراتی ہیں
طوفان اٹھاتی ہیں

لہروں کی طرح یادیں

قسمت میں ہیں گھور اندھیرے
راتیں سلگتیں، دھندلے سویرے

قسمت میں ہیں گھور اندھیرے
راتیں سلگتیں، دھندلے سویرے

لہروں کی طرح یادیں
دل سے ٹکراتی ہیں
طوفان اٹھاتی ہیں

لہروں کی طرح یادیں

تکتے تکتے سونی راہیں
پتھرا گی ہیں اب تو نگاہیں

تکتے تکتے سونی راہیں
پتھرا گی ہیں اب تو نگاہیں

لہروں کی طرح یادیں
دل سے ٹکراتی ہیں
طوفان اٹھاتی ہیں

لہروں کی طرح یادیں

برسوں سے دل پہ بوجھ اٹھائے
ڈھونڈ رہا ہوں پیار کے سائے

برسوں سے دل پہ بوجھ اٹھائے
ڈھونڈ رہا ہوں پیار کے سائے


لہروں کی طرح یادیں
دل سے ٹکراتی ہیں
طوفان اٹھاتی ہیں

لہروں کی طرح یادیں
دل سے ٹکراتی ہیں
طوفان اٹھاتی ہیں

لہروں کی طرح یادیں

سنگر - کشور کمار
 
بھئی! اور ارکان بھی توجہ دیں اس طرف۔۔۔ جن جن ارکان کو سہولت ہو تو کم از کم ایک ایک فلم کے تمام گانوں کی شاعری لکھ دیں۔۔۔ :)
 
Top