سوات میں ڈینگی وائرس ،100 افراد متاثر

منصور مکرم

محفلین
1233985_196556553853878_520690866_n.jpg
 

منصور مکرم

محفلین
ابھی سوات میں سیاحت کا سیزن ہے۔ بڑی مشکل سے سوات کے امن کو بحال کرکے سیاحوں کیلئے گھومنے پھرنے کے مواقع پیدا کئے گئے۔لیکن اب ڈینگی وائرس کی موجودگی کے اطلاع سے شائد دوبارہ سیاحت کا شعبہ وقتی طور پر متاثر نہ ہوجائے۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں یہاں پر بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں خود ہمارے جاننے والوں میں سے ایک درجن لوگ متاثر ہوئے ہیں
 

جیہ

لائبریرین
توقع کے خلاف یہاں مقامی حکومتی اہل کار کافی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں داخل مریجون کو ہر ممکن اور مفت سہولیات مہیا کر رہی ہے جگہ جگہ سپرے ہو رہے ہین
 

سید ذیشان

محفلین
توقع کے خلاف یہاں مقامی حکومتی اہل کار کافی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں داخل مریجون کو ہر ممکن اور مفت سہولیات مہیا کر رہی ہے جگہ جگہ سپرے ہو رہے ہین

یہ تو کافی اچھی خبر ہے کہ اندھیری سرنگ کے آخر میں کچھ روشنی تو نظر آئی۔
 

منصور مکرم

محفلین
ہاں یہاں پر بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں خود ہمارے جاننے والوں میں سے ایک درجن لوگ متاثر ہوئے ہیں
بھر پور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،خاص کر بچوں پر خاص نظر رکھیں۔ حکومتی سپرے کے علاوہ خود بھی سپرے خرید کر گھر میں کریں۔ ایسی تدابیر اختیار کی جائیں کہ مچھر گھسنے ہی نہ پائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
چندمقامی ڈاکٹروں کے مطابق ڈینگی کا مچھر سوات میں پنپ نہیں سکتا۔ ڈینگی فیور کا یہاں کوئی امکان نہیں اور نہ ہی ان مریضوں میں ڈینگی کے علامات (سوائے بخار کے) پائے گئے ہیں۔ یہ کوئی اور وائرل انفکشن ہے جس کا پتا ابھی تک چل نہیں سکا ہے۔ بعض ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ ڈینگی مچھر تو واقعی سوات کے بہ نسبت سرد موسم میں نشو نما نہیں پا سکتے مگر ڈینگی میں مبتلا سیاحوں سے یہ بیماری سوات میں اس طرح پھیل گئی ہے کہ ان متاثرہ سیاحوں کو مقامی مچھروں نے کاٹا اور پھر مقامی لوگوں کو کاٹ کر یہ بیماری پھیلا دی ہے۔ واللہ اعلم
 
آخری تدوین:
Top