سوات اور صوبہ سرحد کے بعض علاقوں میں طوف

جیہ

لائبریرین
کل سہ پہر صوبہ سرحد میں شدید طوفان آیا جس نے تباہی مچا دی۔سینکڑوں مکانات تباہ۔ عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں۔ 18 افراد جان بحق ہوگیے ہیںددرجنوں زخمی ہیں۔ مرنوں والوں میں مہارے سوات کے 9 افراد شامل ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ انا للہ و انا الہ راجعون۔
ہمارے گھر میں خیریت رہی۔ صرف ایک طرف کی دیوار گر گئی ہے اور ہمارے صحن میں کھڑے خوبانی کے دو درخت جڑوں سے اکھڑ گیے۔ اللہ کا کرم ہے کوئ زخمی نہیں ہوا۔ ہماری گھر کی بجلی رات 3 بجے بحال ہوئ مگر دوسرے علاقوں میں بجلی بحال ہونے میں شاید ہفتہ دس دن لگ جائے۔
 

سارہ خان

محفلین
اللہ پاک مرنے والوں کو جنت الفردوس مین جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد سے جلد صحتیاب فرمائے ۔۔آمین ۔۔

مجھے طوفان سے بہت ڈر لگتا ہے ۔۔ :( شائد اس لئے کہ کراچی میں طوفان نہیں آتے ۔۔اور مجھے عادت نہیں ۔۔ :( :(
 

عمر سیف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ پاک ان سب کی مغفرت فرمائے اور ہم سے کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے آمین۔
 
Top