سمیع یوسف

ابوشامل

محفلین
کیا آپ میں سے کسی نے سمیع یوسف کو سنا ہے؟ ان کے دو میں سے کوئی ایک البم ہی سہی!
Al-Muallim
My Ummah
اس کے علاوہ یوسف اسلام، ریحان (ملائیشیا)، مسعود کردش (Mesut Kertus)، زین بیخا اور اس طرح کے دیگر کو کتنوں نے سنا ہے اور ان کے بارے میں کیا رائے ہے؟
 
دوست

محفلین
کسی کو بھی نہیں۔ :roll:
اس لیے معلومات دیں یہ کون حضرات ہیں اور اتنی سناتے کیوں ہیں۔
 
ابو شامل صاحب!
بہت بہت بہت شکریہ آپ کا کہ آپ نے مجھ سمیع یوسف سے متعارف کرایا۔
آپ کا فراہم کردہ ربط دیکھنے کے بعد سے میں مسلسل سمیع یوسف کو سن رہا ہوں اور واقعی میں، مزا آگیا۔ لاجواب ہیں یہ۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
ابوشامل نے کہا:
کیا آپ میں سے کسی نے سمیع یوسف کو سنا ہے؟ ان کے دو میں سے کوئی ایک البم ہی سہی!
Al-Muallim
My Ummah
اس کے علاوہ یوسف اسلام، ریحان (ملائیشیا)، مسعود کردش (Mesut Kertus)، زین بیخا اور اس طرح کے دیگر کو کتنوں نے سنا ہے اور ان کے بارے میں کیا رائے ہے؟
سمیع یوسف نہیں‌۔۔۔ سامی یوسف
جہاں‌ تک میری معلومات ہیں‌ تو یہ ایک عرب نژاد برطانوی باشندہ ہے۔ اور یہ نعت خواں‌ہے۔
اور یوسف اسلام کے بارے سنا ہے کہ یہ ایک انگریز نیو مسلم ہے ۔ اور باقی نام میرے لیے نئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سنا تو نہیں البتہ یوسف اسلام کے متعلق پڑھا ضرور ہے۔

اللہ جب چاہے جسکو چاہے ہدایت دے دیتا ہے۔ اور خوش نصیب ہیں وہ جو ہدایت پا جاتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یوسف اسلام اب نیو مسلم تو نہیں رہے، انہیں اسلام قبول کیے کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ اسلام قبول کرنے سے قبل وہ ایک بہت مقبول پاپ سنگر تھے اور ان کا نام کیٹ سٹیونز تھا۔
 
ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم! برادر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ سمیع نہیں سامی یوسف، بھائی! میں نے تو سمیع ہی سنا ہے لیکن ایک دو ایرانی چینلوں پر ان کا نام سامی یوسف ہی پڑھا ہے، نامعلوم کون سا درست ہے؟
سمیع یوسف آذری ترک نژاد برطانوی شہری ہیں جو ایران میں پیدا ہوئے۔ برطانیہ میں موسیقی کے ذریعے اسلامی نغمے گاتے ہیں اور اب تک دو البم "المعلم" اور "my ummah" ریلیز کر چکے ہیں۔ مجھے تو دونوں بہت پسند آئے۔ آپ لوگ ان کی ویب سائٹ پر سن سکتے ہیں یا قریبی میوزک اسٹور سے خرید سکتے ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں کا تو علم نہیں البتہ کراچی میں ان کی سی ڈیز ملتی ہیں۔
یوسف اسلام مشہور پاپ سنگر کیٹ اسٹیونز تھے جنہوں نے 1977ء میں اسلام قبول کرکے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور تب سے برطانیہ میں اسلامی تعلیمات کے لیے مدرسہ چلا رہے ہیں۔ ابھی شاید انہوں نے دوبارہ موسیقی کے میدان میں آنے کا اعادہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں!!
ریحان ملائیشیا کا ایک اسلامی گروپ ہے جو دف پر نعتیں پڑھتا ہے اور چند سال قبل ملائیشیا میں سب سے زیادہ البم فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔ ان کے اب تک 11 البم ریلیز ہو چکے ہیں جن میں 1996ء میں پہلا البم Puji-Pujian ریلیز ہوا جو بہت اچھا ہے۔
زین بیخا جنوبی افریقہ کے نعت خواں ہیں جن کے اب تک 6 البم ریلیز ہو چکے ہیں۔
مسعود کردش مقدونیہ میں پیدا ہوئے اور برطانیہ میں پلے بڑھے۔ انہوں نے یورپین انسٹیٹیوٹ آف ہیومن سائنسز، ویلز برطانیہ سے علوم شریعہ میں گریجویشن کر رکھا ہے اور اب تک ایک البم "صلوات" ریلیز کر چکے ہیں جس میں "قصیدہ بردہ شریف" مجھے بہت پسند آیا۔ ان کا دوسرا البم رواں سال ریلیز ہوگا۔
مزید کوئی معلومات چاہیے تو ان کی ویب سائٹیں دیکھ لیں۔
 
بہت خوب ۔۔۔ ابوشامل بھائی
تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا بہت بہت شکریہ
 
باسم

محفلین
سامی یوسف کو سنا مگر آلات موسیقی کے ساتھ حمد یا نعت پڑھنا مجھے پسند نہیں ہے کیونکہ میں اسے توہین سمجھتا ہوں
ہاں یوسف اسلام، زین بیخا، کو سنا مگر
مجھے جو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا نام “احمد بخاطر“ ہے شاید ان کا ذکر یہاں نہیں ہوا
www.bukhatir.org پر اسکی اناشید موجود ہیں
اسکے علاوہ مائیکل جیکسن کے نام پر ایک انگریزی حمد مشہور ہے وہ بھی بہت اچھی ہے
اسکے بول یوں ہیں give thanks to Allah...
 
عبدالرحمٰن

محفلین
باسم نے کہا:
سامی یوسف کو سنا مگر آلات موسیقی کے ساتھ حمد یا نعت پڑھنا مجھے پسند نہیں ہے کیونکہ میں اسے توہین سمجھتا ہوں
ہاں یوسف اسلام، زین بیخا، کو سنا مگر
مجھے جو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا نام “احمد بخاطر“ ہے شاید ان کا ذکر یہاں نہیں ہوا
www.haqaonline.com پر اسکی اناشید موجود ہیں
اسکے علاوہ مائیکل جیکسن کے نام پر ایک انگریزی حمد مشہور ہے وہ بھی بہت اچھی ہے
اسکے بول یوں ہیں give thanks to Allah...
میں‌اسی لئے تو سامی یوسف کو نہیں‌سنتا ۔۔۔
اور احمد بخاطر کی سائٹ دیکتا ہوں۔۔۔
شکریہ باسم بھائی ۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
باسم بھائی آپ درست کہتے ہیں، موسیقی کے ساتھ حمد و نعت پڑھنا درست نہیں لیکن جناب یہ برطانیہ کے مسلمان ہیں، انہیں اگر ہم یہ کہیں گے کہ موسیقی کے ساتھ نعتیں نہیں پڑھنی چاہئیں تو ہمیں شاید "دقیانوس" کہا جائے۔ بہر حال مجھے ان کا انداز کافی پسند آیا۔ بسم اور عبدالرحمان بھائی کبھی ملائشیا کے گروپ ریحان کی حمد و نعتیں سن کر بتائیے گا، حالانکہ وہ ملائشین زبان میں ہوتی ہیں لیکن کافی عربی میں بھی پڑھی گئی ہیں، ان کے بارے میں رائے ضرور دیجیے گا۔ میں بخاطر کی ویب سائٹ دیکھ کر پھر رائے دوں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
صرف سامی یوسف (سمیع یوسف) کو سنا ہے۔ تعریف سن کر پورے البم اتارے تھے، لیکن سن کر اتنا اچھا نہیں‌ لگا۔ محترم کی تصاویر سے ایسا لگتا ہے کہ ماڈلنگ کر رہے ہیں :(
 
ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم قیصرانی بھائی! سب سے پہلے تو واپسی پر آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ دوسری بات یہ کہ آپ کو سامی یوسف کیوں پسند نہیں آیا؟ کوئی خاص وجہ؟
 
باسم

محفلین
برطانیہ کے ہوں یا ہندوستان کے غلط بات غلط ہے
اور اسے طالبان سے رہا ہوکر مسلمان ہونے والی انگریز خاتون صحافیہ نے بھی غلط ہی کہا ہے اور اسکی خوب مخالفت کی ہے وہ کہیں مسلمان نوجوانوں کی کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں
 
باسم

محفلین
سمیع یوسف کا نام انہوں نے نہیں لیا صرف گانے کے آلات کے ساتھ نعتوں وغیرہ کے سننے کو اسلام کے خلاف کہا ہے
 
Top