سلف میڈ۔۔۔ چاکلیٹ کیک

ملائکہ

محفلین
چلیں جی موسٹ آویٹیڈ چاکلیٹ کیک کی ریسپی۔۔۔۔۔۔۔
اجزاء:
انڈے۔۔۔۔ 2 عدد
1 کپ۔۔۔ آئسینگ شوگر یا عام چینی کو پیس لیں جب تک کہ پاؤڈر بن جائے۔
1 ٹی اسپون۔۔ وانیلا ایسنس۔
آدھا کپ۔۔۔ مایونیس۔
1 اور آدھا کپ ۔۔ میدہ۔
4|1 ٹی اسپون ۔۔۔۔ بیکنگ پاؤڈر۔
2|1 کپ۔۔۔ کوکو پاؤڈر۔
حسب ضرورت یا 1 کپ ۔۔۔ پانی۔
بغیر نمک والا مکھن۔۔ 100 گرام (روپ ٹمپریچر پر ہونا لازمی ہے)
میلٹڈ چاکلیٹ یا چاکلیٹ سیرپ۔۔۔ 3 ٹیبل اسپون۔
کیک کی آئسینگ کے لئے اجزاء:
ایک پیکٹ۔۔ کریم۔
2|1 کپ آئسینگ شوگر۔

ترکیب:
سب سے پہلے میدہ، بیکینگ پاؤڈر، کوکوپاؤڈر چھان کر مکس کرلیں پھر اس میں آسیئنگ شوگر بھی مکس کردیں۔۔۔ الگ بیٹر میں مکھن کو اتنا بیٹ کریں کہ سارا بہت اچھا مکس ہوجائے پھر مایونیس ڈال کر بھی بیٹ کریں پھر اس میں انڈے شامل کرتے جائیں اور وانیلا ایسینس بھی ڈال دیں۔ اس طرح کے سیلیکون اسپیچولا سے آخر میں مکس کریں۔۔

Silicone_Spatula.jpg

اور اسی کو استعمال میں لاتے ہوئے خشک چیزیں مکھن والے بیٹر میں فولڈ کریں۔ اور گول کیک مولڈ میں بٹر پیپر لگا کر (اگر بٹر نا ہو یا ختم ہوگیا ہوتو کام چلانے کے لئے کوئی بھی صاف پیپر لیکر برش سے آئل کردیں) پھر کیک مکس ڈال دیں۔ پھر 350 فارن ہایٹ پر 30 منٹ بیک کریں ۔۔ مجھے تو 40 منٹ لگے تھے۔۔۔ بیک کرتے ہوئے ذرا نظر رکھیں اپنے اوون کے لحاظ سے۔۔۔
کیک بیک ہوجائے تو نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں مکمل۔۔

الگ سے کرم اور آئسنگ شوگر کو بیٹ کرکے کیک کی آئسنگ تیار کرلیں۔۔ اس کے لئے کریم ، بیٹر اور بیٹر والا برتن مکمل طور پر ٹھنڈا ہونا ضروری ہے کریم کو پہلے سے فریج میں رکھیں اور بیٹ کرنے سے 5 منٹ پہلے تینوں چیزوں کو فریزر میں رکھیں۔۔۔ پھر بہترین بیٹ ہوگی کریم۔۔۔
پھر کیک کو بیچ میں سے کاٹ کر کریم لگائیں، اوپربھی لگائیں اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر جان چھڑائیں میری طرح:LOL:

قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست ترکیب ہے۔ میں ویسے اچھی کُکنگ کر لیتا ہوں لیکن بیکنگ سے جان چھڑاتا ہوں کہ اس کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے۔ تاہم اب اس کیک سے بسم اللہ کرتا ہوں :)

پس نوشت: اگر مایونیز نہ ڈالنا چاہوں تو پھر بھی کیک کھانے کے قابل ہوگا؟
 
عینی شاہ

منصور بھائی جو اپنی تعریف کرتے ہیں انکو کیا کہتے ہیں بھلا ہی ہی ہی :rollingonthefloor:
 
ملائکہ

محفلین
زبردست ترکیب ہے۔ میں ویسے اچھی کُکنگ کر لیتا ہوں لیکن بیکنگ سے جان چھڑاتا ہوں کہ اس کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے۔ تاہم اب اس کیک سے بسم اللہ کرتا ہوں :)

پس نوشت: اگر مایونیز نہ ڈالنا چاہوں تو پھر بھی کیک کھانے کے قابل ہوگا؟
مایونیز ہی تو سیکرٹ انگریڈینڈ ہے وہ تو ڈالنا ہی ہوگا۔۔۔۔:rolleyes::p

پھر تھوڑی ورزش کرلیں:p
 
Top