تعارف سلام

سب ممبران کو سلام،
بڑی خوشی ہوئی اردو کا فورم دیکھ کر۔ بہت کچھ کہنے کا موڈ ہے، لیکن اردو کی ٹائپنگ ابھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اب آپ کو کیا بتاؤں‌کہ پانچ منٹ تو میں نے ‘ض‘ ڈھونڈھنے میں لگادیئے۔
تعارف یہ ہے:
نام: سلمان
کام: مہندس میکانیات (ہاں‌ہاں وہی، مطلب Mechanical Engineer)
عمر: 31 سال (معاف کیجئے گا منتظم صاحب، یہ اردو ہندسے کیوں نہیں‌ہیں؟)
جائے پیدائش و مستقل سکونت:‌کراچی
موجودہ پتہ: Connecticut, امریکا
مشاغل: کچھ نہیں، اسی وجہ سے نیٹ پر وقت گزرتا ہے۔ :roll:


سلام اور آداب۔
 
بہت خوب سلمان ، نام پڑھ کر بے اختیار مثلثیں یاد آگئی مجھے۔

ایک مثلث محبت کی بھی ہوتی جس میں رقیب محبوب اور محب ہوتا ہے۔ سمجھ گئے نہ کس طرف اشارہ ہے۔


آتے رہیے گا خوب گزرے گی۔
 
میری عرفیت یقیناّٰ سب کو عجیب لگ رہی ہوگی۔ تو بھئی کہانی یہ ہے کہ نویں جماعت میں ہماری حساب کی استانی صاحبہ جیومٹری میں اردو اور انگریزی دونوں‌کی اصطلاحیں استعمال کرتی تھیں۔ اسی وقت یہ مشکل مشکل عربی نام سننے کو ملے تھے۔ ‘متساوی الثاقین مثلث‘ کو غالباّ انگریزی میں Equilateral Triangle کہتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
خوش‌آمدید سلمان۔ یا پھر آپ کو مثلث کہوں؟

آپ نے انگریزی ہندسوں کا پوچھا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو کے مختلف فونٹ اردو ہندسے مختلف طریقوں سے رکھتے ہیں اس کی وجہ سے کسی فونٹ میں لکھے ہوئے ہندسے دوسرے فونٹ میں نظر نہیں آتے۔ چونکہ ہم یہ کنٹرول نہیں کر سکتے کہ پڑھنے والے کے کمپیوٹر پر کونسا فونٹ نصب ہو گا اسلئے اردو ہندسوں کی بجائے انگریزی کے استعمال کر رہے ہیں۔
 
چلیں جناب، یہی غنیمت ہے کھ ایک بورڈ خالصتاّ اردو میں بھی ہے۔ 8)

اور جناب آپ مجھے جو چاہے کہیں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ ‘مثلث‘ بھی ٹھیک رہے گا۔ :D
 
متساوی الثاقین مثلث نے کہا:
میری عرفیت یقیناّٰ سب کو عجیب لگ رہی ہوگی۔ تو بھئی کہانی یہ ہے کہ نویں جماعت میں ہماری حساب کی استانی صاحبہ جیومٹری میں اردو اور انگریزی دونوں‌کی اصطلاحیں استعمال کرتی تھیں۔ اسی وقت یہ مشکل مشکل عربی نام سننے کو ملے تھے۔ ‘متساوی الثاقین مثلث‘ کو غالباّ انگریزی میں Equilateral Triangle کہتے ہیں۔

بالکل درست سلمان

متساوی الثاقین مثلث ہوتی ہے جس میں تینوں زاویے 60 درجے کے ہوتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ
خوش آمدید
ویسے آج کل بھی اردو میں‌یہی اصطلاح رائج ہے۔
متماثل الساقین مثلث کے نام سے۔
سو خیال رکھیے گا اگر کوئی آپ کی عرفیت لے اڑا تو آپ کاپی رائٹ کا مقدمہ بھی نہیں‌کرسکیں‌گے۔
 

RAHIM.b

محفلین
خو ش آمدید سلمان آنے جانے سے محفل کی رونق میں اور اضافہ ھوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

خوش آمدید جناب سلمان صاحب
اس محفل میں آپ کو بہت سارے دوست ملیں گے اور آپ کی خوب آؤ بھگت بھی ہو گی۔ شرط یہ ہے آتے رہیے۔ یہ نہیں کہ دو چار خطوط لکھ کر ایک چوپائے کے سینگوں کیطرح غائب ہو جائیں۔
 

فریب

محفلین
خوش آمدید سلمان صاحب
ارے یہ کیا 4 خطوط اور غائب جناب سب نے آتے جاتے رہنے کو کہا تھا
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
ماشاءاللہ
خوش آمدید
ویسے آج کل بھی اردو میں‌یہی اصطلاح رائج ہے۔
متماثل الساقین مثلث کے نام سے۔
سو خیال رکھیے گا اگر کوئی آپ کی عرفیت لے اڑا تو آپ کاپی رائٹ کا مقدمہ بھی نہیں‌کرسکیں‌گے۔

شاکر، متماثل الساقین مثلث اور مساوی الاضلاع مثلث میں فرق ہے۔ میرے خیال میں سلمان بھی غلط اصطلاح استعمال کر رہے ہیں۔ جس مثلث کے تینوں اضلاع برابر ہوں اسے مساوی الاضلاع مثلث (equilateral triangle) کہتے جبکہ دو برابر اضلاع والی مثلث کو متماثل الساقین مثلث (isosceles triangle) کہتے ہیں۔ بہرحال خوش آمدید سلمان۔
 

ماوراء

محفلین
یہاں کون آیا ہے۔۔جو بھی آیا ہے میرے سر کے اوپر سے گزر گیا ہے۔۔ :?

خیر سلمان آپ کو خوش آمدید!! :)
 
جواب

خوش آمدید جناب مشاغل میں کچھ نہیں کے الفاظ پڑھ لگا کہ آپ سے دوستی ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
لگتا ہے اردو سائنس کالج کا دور لوٹ آیا ہے۔
خوش آمدید سلمان صاحب المعروف مساوی الساقین مثلث یا متوازی الاضلاع دائرہ؟ یہ تو وقت بتائے گا کہ کونسا زاویہ قائمۃ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
خوش آمدید جناب مشاغل میں کچھ نہیں کے الفاظ پڑھ لگا کہ آپ سے دوستی ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں۔
آپ ایسا کریں اس سے ہی کچھ سبق سیکھیں :

بیٹھ کر چوبارے پر وہ ٹھنڈی آہیں بھرتا ہے
تم سے لاکھ چنگا ہے کچھ نہ کچھ تو کرتا ہے
 
Top