سخن فہمِ محفل 2008- محفل کا بہترین رکن برائے پسندیدہ کلام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
سخن فہمِ محفل 2008

محفلِ ادب میں ایوارڈز 2008ء کے سلسلے کی یہ دوسری کڑی ہے۔

یہ ایوارڈ 'بہترین رکن برائے زمرہ پسندیدہ کلام' ہے، اس سے مجھے غالب کا ایک مصرع یاد آ گیا

ع - ہم سخن فہم ہیں غالب کے طرف دار نہیں

سو دوسرے لفظوں میں یہ ایوارڈ ہے برائے "سخن فہمِ محفل' :)

محفلِ ادب کا گوشہ 'پسندیدہ کلام' ہمارے اراکین کے پسندیدہ ترین گوشوں میں سے ہے، یہاں کافی کلام پوسٹ کیا جاتا ہے۔ اور میں انتہائی فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہاں پوسٹ کیا جانے والا کلام انتہائی معیاری ہوتا ہے اور جتنا خوبصورت اور مخلتف شعرا کا کلام یہاں پوسٹ اور جمع کیا جا چکا ہے شاید ہی کسی اور اردو فورم یا ویب سائٹ پر ہو۔


اس ایوارڈ کے لیے 10 اراکین نامزد ہوئے ہیں، جنکی تفصیل نیچے آئے گی۔

اس ایوارڈ کا فیصلہ بھی (ماہرین کا) ایک پینل کرے گا، اس پینل میں وہ اراکین شامل نہیں ہونگے جو کہ امیدوار ہیں، میرے خیال میں اس پینل کے اراکین یہ ہونے چاہییں:

- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- سیدہ شگفتہ صاحبہ
- ماوراء صاحبہ
- محمد وارث

میرے خیال میں پینل کے اراکین پر کسی کو اعتراز تو نہیں ہونا چاہیئے، ہاں پھر بھی اگر کوئی اعتراز ہو تو راقم الحروف کو ذاتی پیغام کے ذریعے مطلع کیا جا سکتا ہے۔

اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتے ہوئے پینل کے زیرِ نظر، پوسٹ کیئے گئے کلام کی کیفیت اور کمیت یعنی کوالٹی اور کوانٹٹی دونوں ہونگے، یعنی کہ کس نامزد امیدوار نے کتنا کلام پوسٹ کیا، کس کا اور کیسا کلام پیش کیا۔

انشاءاللہ، میں نیچے نامزد امیدواروں کی فہرست، انکا تعارف (مقدرو بھر) اور پچھلے سال (جولائی تا جون) میں پوسٹ کیے گئے کلام کی جھلکیاں آپ کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایوارڈ: بہترین رکن برائے شعر و شاعری 2008

فورم: محفلِ ادب
زمرہ: پسندیدہ کلام

نامزد امیدوار (حروفِ تہجی کے لحاظ سے):

- حجاب
- راہب
- زونی
- زینب
- سارہ خان
- سخنور (فرخ)
- ظفری
- عیشل
- فاتح
- فرحت کیانی
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : راہب

تفصیلات:
نام: (علم نہیں)
محفل کی رکنیت: 21 فروری 2006ء
محفل میں کل پیغامات: 39
راہب کی پروفائل دیکھیئے
راہب کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے: (موجود نہیں یا ملا نہیں)


تعارف:
راہب اس محفل کے انتہائی پرانے اراکین میں سے ہیں، ان کو محفل میں شمولیت حاصل کیے ہوئے دو سال اور 4 مہینے ہو گئے ہیں لیکن محفل پر موجود ان کے کل پیغامات کی تعداد صرف 39 ہے۔


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 39
کل پیغامات 'پسندیدہ کلام میں': 14
پسندیدہ کلام میں کل پیغامات کا حصہ: 36 فیصد


راہب کے کل شروع کردہ موضوعات: 12
راہب کے 'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 10
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 83 فیصد


پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968
راہب کے 'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 10
پسندیدہ کلام میں حصہ: 1 فیصد

راہب کی پسند

2008 (جولائی تا جون میں شروع کیئے گئے کل موضوعات): 10

اصنافِ سخن:
غزلیات: 7 (70 فیصد)
نظمیں: 1 (10 فیصد)
دیگر: 2 (20 فیصد)

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 0 (0 فیصد)
جدید شاعری: 10 (100 فیصد)

شعرائے کرام:
راہب نے ان شعرائے کرام کا کلام محفل میں پیش کیا ہے:

اصغر گونڈوی: 4 غزلیں (40 فیصد)
مجید امجد: 1 غزل، 1 نظم (20 فیصد)
چراغ حسن حسرت: 1 غزل (10 فیصد)
بیخود دہلوی: 1 غزل (10 فیصد)
متفرق و نا معلوم: 2 (20 فیصد)

تجزیہ:
محفل پر راہب "فنا فی الشاعری" ہیں، اور اب تک محفل پر جتنے بھی موضوعات شروع کیے ہیں انکا ایک بہت بڑا حصہ پسندیدہ کلام میں ہے۔ غزل اور نظم دونوں کو پسند کرتے ہیں لیکن موضوعات کے لحاظ سے 'قتیلِ غزل' کہے جا سکتے ہیں۔

اصغر گونڈوی کا کلام 'نیٹ' پر بہت کم ملتا ہے، راہب نے محفل پر انکا کلام پیش کیا اور یہی انکی نامزدگی کی وجہ بھی تھی۔

نقش ہائے رنگ رنگ:
راہب کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل - یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا - چراغ حسن حسرت
غزل: گلوں کی جلوہ گری، مہر و مہ کی بوالعجبی - اصغر گونڈوی
غزل: شمع مزار تھی نہ کوئی سوگوار تھا - بیخود دہلوی
 

محمد وارث

لائبریرین
(اصولاً حجاب کا تعارف، راہب سے پہلے ہونا چاہیئے تھا لیکن میں ان کا نام مِس کر گیا، جسکے کیلیئے میں حجاب اور قارئین سے معذرت خواہ ہوں :) )
--------------

نامزد امیدوار : حجاب

تفصیلات:
نام: شبانہ (بحوالہ انٹرویو)
محفل کی رکنیت: 8 جولائی 2006ء
محفل میں کل پیغامات: 2،825
حجاب کی پروفائل دیکھیئے
حجاب کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔


تعارف:
حجاب کا تعلق کراچی سے ہے اور آپ اس محفل کی کافی پرانی رکن ہیں اور اس سال جولائی میں انہیں محفل میں شمولیت اختیار کیئے دو سال ہو جائیں گے۔

آپ شعر و شاعری کے علاوہ، کچن کارنر، مشاغل اور اسی طرح کے دیگر زمروں میں بہت فعال ہیں۔ پچھلے سال انہیں 'کھانے کی بہترین ترکیب' کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

حجاب کا محفل پر انٹرویو پڑھیئے۔


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 2،825
کل پیغامات 'پسندیدہ کلام میں': 47
پسندیدہ کلام میں کل پیغامات کا حصہ: 2 فیصد


کل شروع کردہ موضوعات: 130
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 30
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 23 فیصد


پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968
حجاب کے 'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 30
پسندیدہ کلام میں حصہ: 3 فیصد

حجاب کی پسند

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 20

اصنافِ سخن:
غزلیات: 6 (30 فیصد)
نظمیں: 14 (70 فیصد)
دیگر: -

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 0 (0 فیصد)
جدید شاعری: 20 (100 فیصد)

شعرائے کرام:
حجاب نے ان شعرائے کرام کا کلام 2008 میں محفل میں پیش کیا ہے:

اقبال عظیم: 3 غزلیں (15 فیصد)
فیض احمد فیض: 2 نظمیں (10 فیصد)
اختر شیرانی: 2 نظمیں (10 فیصد)
گلزار: 2 نظمیں (10 فیصد)
عبید اللہ علیم: 1 نظم (5 فیصد)
امجد اسلام امجد: 1 نظم (5 فیصد)
ندا فاضلی: 1 غزل (5 فیصد)
جاوید اختر: 1 غزل (5 فیصد)
وفا رومانی: 1 غزل (5 فیصد)
اختر الایمان: 1 نظم (5 فیصد)
نا معلوم شعراء کرام: 5 نظمیں (25 فیصد)


تجزیہ:
ایک بات جو حجاب کے پسندیدہ کلام میں شروع کیئے گئے موضوعات اور انکے پیغامات سے واضح ہوتی ہے وہ یہ کہ وہ شاعری زیادہ شیئر کرتی ہیں بہ نسبت کسی کی پوسٹ پر رائے دینے میں۔

گو انہوں نے غزلیات بھی پوسٹ کی ہیں لیکن شاید نظم زیادہ پسند کرتی ہیں۔ کلام پوسٹ کرنے میں شعرائے کرام کا بھی تنوع ہے۔


نقش ہائے رنگ رنگ:
حجاب کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل - وہ موجِ تبسّم شگفتہ شگفتہ ، وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی - اقبال عظیم
نظم: سکیچ - گلزار
نظم: او دیس سے آنے والے بتا - اختر شیرانی
نظم: دلِ من مسافرِ من - فیض احمد فیض
نظم: امجد اسلام امجد
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : زونی

تفصیلات:
نام: (علم نہیں)
محفل کی رکنیت: 26 نومبر 2007ء
محفل میں کل پیغامات: 1،731
زونی کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
زونی کا تعلق لاہور سے ہے اور آپ اس محفل کی نئی لیکن ایک فعال رکن ہیں۔ آپ کی تعلیم گریجوایشن ہے اور کتب بینی کا شوق ہے (بحوالہ تعارف)۔ آپ شعر و شاعری کے علاوہ، بات چیت کے زمرہ جات میں بھی کافی فعال ہیں۔

زونی کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 1،731
کل پیغامات 'پسندیدہ کلام میں': 202
پسندیدہ کلام میں کل پیغامات کا حصہ: 12 فیصد


کل شروع کردہ موضوعات: 24
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 21
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 88 فیصد


پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968
زونی کے 'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 21
پسندیدہ کلام میں حصہ: 2 فیصد

زونی کی پسند

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 21

اصنافِ سخن:
غزلیات: 7 (33 فیصد)
نظمیں: 13 (62 فیصد)
دیگر: (نعت) 1 (5 فیصد)

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 1 (5 فیصد)
جدید شاعری: 20 (95 فیصد)

شعرائے کرام:

امجد اسلام امجد: 5 نظمیں (24 فیصد)
احمد ندیم قاسمی: 2 غزلیں، 1 نظم، 1 نعت (19 فیصد)
فیض احمد فیض: 3 نظمیں (14 فیصد)
فرحت عباس شاہ: 1 غزل، 1 نظم (10 فیصد)
داغ دہلوی: 1 غزل (5 فیصد)
ناصر کاظمی: 1 غزل (5 فیصد)
احمد فراز: 1 نظم (5 فیصد)
افتخار عارف: 1 نظم (5 فیصد)
بشیر بدر: 1 غزل (5 فیصد)
نوشی گیلانی: 1 غزل (5 فیصد)
سلیم کوثر: 1 نظم (5 فیصد)


تجزیہ:

زونی نظم کو زیادہ پسند کرتی ہیں، اور پسندیدہ ترین شاعروں میں امجد اسلام امجد، احمد ندیم قاسمی، فیض اور فرحت عباس شاہ وغیرہ شامل ہیں۔

ان کے موضوعات میں داغ دہلوی کی ایک غزل یہ بھی واضح کرتی ہے کہ کلاسیکی شاعری سے بھی لگاؤ کسی حد تک ہے۔

ایک اور بات جو بہت واضح ہے کہ زونی نے جو تھریڈز محفل پر شروع کیئے ہیں وہ تقریباً تمام کے تمام 'پسندیدہ کلام' کے زمرے میں ہیں۔


نقش ہائے رنگ رنگ:
زونی کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل: عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں - داغ
غزل: انداز ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا - احمد ندیم قاسمی
نظم: نثار میں تیری گلیوں کے - فیض
نظم: بارھواں کھلاڑی - افتخار عارف
نظم: مشورہ - امجد اسلام امجد
 

محمد وارث

لائبریرین
میں اس سلسلے میں تھوڑی سی اعداد و شمار کی تبدیلی کر رہا ہوں جن کو جمع کرنے میں کچھ زیادہ وقت بھی لگ رہا تھا اور تھوڑی دقت بھی پیش آ رہی تھی، احباب سے معذرت خواہ ہوں۔ :)

----------

نامزد امیدوار : زینب

تفصیلات:
نام: زینب
محفل کی رکنیت: 06 اگست 2007
محفل میں کل پیغامات: 3،955
زینب کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
زینب آج کل شاید مشرقِ وسطٰی میں مقیم ہیں، مجھے انکے متلعق زیادہ معلومات نہیں مل سکیں اور ان کا تعارفی تھریڈ بھی نہیں ملا۔ آپ اردو محفل کے فعال ترین اراکین میں سے ہیں۔
اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 3،955
کل شروع کردہ موضوعات: 19
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 9
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 47 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 1 فیصد


زینب کی پسند

پسندیدہ کلام میں شروع کیئے گئے کل موضوعات: 9

اصنافِ سخن:
غزلیات: 7 (78 فیصد)
نظمیں: 1 (11 فیصد)
دیگر: 1 (11 فیصد)

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 0 (0 فیصد)
جدید شاعری: 9 (100 فیصد)

شعرائے کرام:

اعتبار ساجد: 1 غزل
ظہور فاتح: 1 غزل
نامعلوم: 7


نقش ہائے رنگ رنگ:
زینب کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل: ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں - اعتبار ساجد
غزل: کتنے اچھے تھے ہم دونوں - ظہور فاتح
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : سارہ خان

تفصیلات:
نام: سارہ خان
محفل کی رکنیت: 12 جنوری 2006ء
محفل میں کل پیغامات: 6،681
سارہ خان کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
سارہ خان کا تعلق کراچی سے ہے اور آپ اس محفل کی ایک پرانی رکن ہیں۔ آپ کا شمار بھی محفل کے پسندیدہ ترین اور ہر دلعزیز اراکین میں ہوتا ہے۔ شاعری کے اچھے ذوق کی مالک ہیں اور شعر و شاعری کے ساتھ ساتھ محفل کے دیگر زمرہ جات بھی بہت فعال ہیں۔ اردو محفل کی لائبریری ٹیم کی بھی رکن ہیں۔

اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر:6،681
کل شروع کردہ موضوعات: 86
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 26
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 30 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 3 فیصد


سارہ خان کی پسند:

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 23

اصنافِ سخن:
غزلیات: 20 (87 فیصد)
نظمیں: 3 (13 فیصد)
دیگر: -

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 0 (0 فیصد)
جدید شاعری: 23 (100 فیصد)

شعرائے کرام:

امجد اسلام امجد: 6 غزلیں
محسن نقوی: 5 غزلیں، 1 نظم
ابن انشا: 1 غزل
احمد فراز: 1 غزل
احمد ندیم قاسمی: 1 غزل
پروین شاکر: 1 غزل
جاوید اختر: 1 غزل
فیض احمد فیض: 1 غزل
سعد اللہ شاہ: 1 غزل
سید نصیر الدین نصیر: 1 غزل
نامعلوم: 1 غزل، 2 نظمیں

تجزیہ:
سارہ خان کو غزل پسند ہے، اور اس میں بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ امجد اسلام امجد اور محسن نقوی سارہ کے پسندیدہ ترین شاعر ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ جدید اردو شاعری کے نامور شعراء کرام کا کلام بھی سارہ کی پسند میں شامل ہے۔


نقش ہائے رنگ رنگ:
سارہ کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل: اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر - محسن نقوی
غزل: میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے - محسن نقوی
غزل: ہم تو اسیرِ خواب تھے تعبیر جو بھی تھی - امجد اسلام امجد
غزل: جسے پہلو میں رہ کر درد حاصل ہو نہیں سکتا - سید نصیر الدین نصیر
غزل: چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا محال کر دیا - پروین شاکر
نظم: بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : سخنور

تفصیلات:
نام: فرخ منظور
محفل کی رکنیت: 20 ستمبر 2007ء
محفل میں کل پیغامات: 2،324
سخنور کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
سخنور کا تعلق لاہور سے ہے۔ آپ اپنا کاروبار کرتے ہیں اور موسیقی اور شاعری سے خاص لگاؤ ہے۔ سخنور کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔ آپ کا انٹرویو بھی محفل پر موجود ہے، جو اس ربط پر پڑھا جا سکتا ہے۔ سخن شناس اور کن رس ہونے کے ساتھ ساتھ اسم بامسمٰی ہیں۔ مطالعہ وسیع ہے۔



اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 2،324
کل شروع کردہ موضوعات: 245
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 122
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 50 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 13 فیصد


سخنور کی پسند:

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 122

اصنافِ سخن:
غزلیات: 77 (63 فیصد)
نظمیں: 39 (32 فیصد)
دیگر: 6 (5 فیصد)

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 21 (17 فیصد)
جدید شاعری: 101 (83 فیصد)

شعرائے کرام:

ن م راشد - 16 نظمیں
فیض - 7 غزلیں، 3 نظمیں
مقسط ندیم - 9 غزلیں
قتیل شفائی - 6 غزلیں 1 دیگر
ناصر کاظمی - 5 غزلیں
میر تقی میر - 4 غزلیں
آتش - 4 غزلیں
غالب - 4 غزلیں
عبید اللہ علیم - 4 غزلیں
گلزار - 4 نظمیں
نوشی گیلانی - 2 غزلیں 2 نظمیں
امیر مینائی - 3 غزلیں
ابن انشا - 1 نظم، 2 دیگر
ساحر - 2 غزلیں، 1 نظم
مومن - 2 غزلیں
حسرت موہانی - 2 غزلیں
عدم - 2 غزلیں
فراز - 2 غزلیں
محسن نقوی - 2 غزلیں
ساغر صدیقی - 2 غزلیں
شکیب جلالی - 2 غزلیں
مجید امجد - 1 غزل، 1 نظم
اختر حسین جعفری - 2 نظمیں
عبیر ابوذری - 2 غزلیں
مصحفی - 1 غزل
حالی - 1 غزل
داغ - 1 غزل
محمد علی جوہر - 1 غزل
اقبال - 1 نظم
صوفی تبسم - 1 غزل
احمد ندیم قاسمی - 1 نظم
فراق گورکھپوری - 1 غزل
احسان دانش - 1 غزل
مجاز - 1 نظم
افتخار عارف - 1 غزل
سحر انصاری - 1 نظم
باقی صدیقی - 1 غزل
اقبال عظیم - 1 غزل
نوابزادہ نصر اللہ خان - 1 غزل
انور مسعود - 1 نظم
امیر السلام ہاشمی - 1 نظم
عباس تابش - 1 غزل
نامعلوم و دیگر - 4


تجزیہ:
غزل اور نظم کے رچاؤ سے بھر پور، اور کلاسیکی و جدید شاعری پر مبنی سخنور کا انتخاب بجا طور پر محفل کے 'پسندیدہ کلام' کا بہترین انتخاب ہے اور شاید یہاں پر کسی ایک رکن کا پوسٹ کیا ہوا سب سے زیادہ انتخاب بھی۔


نقش ہائے رنگ رنگ:
سخنور کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل - ناوک انداز جدھر دیدہء جاناں ہوں گے - مومن
غزل - وصل ھو جائے يہيں، حشر ميں کيا رکھا ہے - امیر مینائی
غزل - یہ جفائے غم کا چارہ ، وہ نَجات دل کا عالم - فیض
غزل - وہ باتیں تری وہ فسانے ترے - عبدالحمید عدم
غزل - کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں - عبیداللہ علیم
غزل - میں گلستاں میں نشیمن ہوں پھر بنانے کو - مقسط ندیم
نظم - شاعر ِ درماندہ - از ن م راشد
نظم - دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ - ابن انشا
غزل - یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی - قتیل شفائی
نظم - اعتراف - گلزار
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : ظفری

تفصیلات:
نام: ظفر احمد خان درانی
محفل کی رکنیت: 3 اگست 2005ء
محفل میں کل پیغامات: 5،839
ظفری کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
ظفری امریکا میں مقیم ہیں اور 'ناسا' میں ملازمت کرتے ہیں۔ محفل کے پرانے اور ہر دلعزیز اراکین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ شعر و شاعری اور ادب سے لگاؤ ہے۔ 'پسندیدہ کلام' کے علاوہ محفل کے دیگر زمروں میں بھی فعال ہیں، شاعری کے ساتھ ساتھ اپنی پر مغز تحاریر بھی محفل کی زینت بناتے ہیں۔
ظفری کا محفل پر انٹرویو
ظفری کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 5،839
کل شروع کردہ موضوعات: 208
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 66
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 32 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 7 فیصد


ظفری کی پسند:

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 58

اصنافِ سخن:
غزلیات: 51 (88 فیصد)
نظمیں: 7 (12 فیصد)
دیگر: -

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 0 (0 فیصد)
جدید شاعری: 58 (100 فیصد)

شعرائے کرام:

جاوید اختر: 1 غزل، 2 نظمیں
ناصر کاظمی: 2 غزلیں
احمد فراز: 2 غزلیں
بشیر بدر: 2 غزلیں
سلیم احمد: 2 غزلیں
صابر ظفر: 2 غزلیں
احمد ظفر: 2 غزلیں
وسیم بریلوی: 2 غزلیں
فیض: 1 نظم
محسن نقوی: 1 غزل
ظفر اقبال: 1 غزل
افتخار عارف: 1 غزل
رضی اختر شوق: 1 غزل
مجید امجد: 1 غزل
گلزار: 1 غزل
نذیر باقری: 1 غزل
اعتبار ساجد: 1 غزل
علی یاسر: 1 غزل
اکبر حمیدی: 1 غزل
احمد سرور: 1 نظم
راہی معصوم رضا: 1 غزل
قیصر جعفری: 1 غزل
عباس تابش: 1 غزل
فرحت شہزاد: 1 غزل
شہزاد ؟ : 3 غزلیں
عامر ؟ : 1 غزل
نا معلوم: 18 غزلیں، 3 نظمیں

تجزیہ:
ظفری کو غزل پسند ہے، اور انکے انتخاب کی خاص بات یہ ہے کہ کئی غیر معروف شعراء کرام کا کلام پیش کیا ہے جو شاید ہی ویب پر کہیں اور دستیاب ہو۔ اور آخری یہ کہ شاید زیادہ تر غزلیں سن کر پیش کرتے ہیں اس لیے کئی شعرا کا نام سامنے نہیں آیا۔


نقش ہائے رنگ رنگ:
ظفری کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

نظم - دلِ من مسافرِ من - فیض
غزل - گلی گلی مری یاد بچھی ہے پیارے رستہ دیکھ کے چل - ناصر کاظمی
غزل - زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے - فراز
غزل - جا کے پھر لوٹ جو آئے وہ زمانہ کیسا - سلیم احمد
غزل - سراغ دیگا کہیں جا کر ، ماہ و سال میں تُو - احمد ظفر
غزل - تیرے نام کی تھی جو روشنی ، اسے خود ہی تُو نے بجھا دیا
غزل - خاموشی خود اپنی صدا ہو ، ایسا بھی ہوسکتا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : عیشل

تفصیلات:
نام: عیشل (شاید؟)
محفل کی رکنیت: 31 اگست 2006ء
محفل میں کل پیغامات: 1،684
عیشل کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
(افسوس کہ عیشل کے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔)


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 1،684
کل شروع کردہ موضوعات: 20
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 12
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 60 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 1 فیصد


عیشل کی پسند:

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 9

اصنافِ سخن:
غزلیات: 4 (44 فیصد)
نظمیں: 5 (56 فیصد)
دیگر: -

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 0 (0 فیصد)
جدید شاعری: 9 (100 فیصد)

شعرائے کرام:

ناصر کاظمی - 1 غزل
امجد اسلام امجد - 1 نظم
ادا جعفری - 1 غزل
عباس تابش - 1 غزل
فرحت عباس شاہ - 1 نظم
اختر ملک - 1 غزل
کرامت بخاری - 1 نظم
نا معلوم: 2 نظمیں


نقش ہائے رنگ رنگ:
عیشل کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل - تنہائی کا دکھ گہرا تھا - ناصر کاظمی
نظم - شکستِ انا - امجد اسلام امجد
نظم - وقت کو گذرنا ہے- فرحت عباس شاہ
غزل - اک بار جو بچھڑے وہ دوبارہ نہیں ملتا - اختر ملک
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : فاتح

تفصیلات:
نام: فاتح الدین بشیر
محفل کی رکنیت: 27 اگست 2006
محفل میں کل پیغامات: 2،205
فاتح کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
فاتح آج کل اسلام آباد میں مقیم ہیں، محفل کے پرانے اور ہر دلعزیز رکن ہیں، جب بھی محفل پر تشریف لاتے ہیں اسے گلزار بنا دیتے ہیں۔ بشیر تخلص کرتے ہیں، پاکستان اور دبئی کے مختلف مشاعروں میں انہیں پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انتخاب لاجواب اور منفرد ہوتا ہے۔


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 2،205
کل شروع کردہ موضوعات: 52
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 21
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 40 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 2 فیصد


فاتح کی پسند:

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 21

اصنافِ سخن:
غزلیات: 17 (81 فیصد)
نظمیں: 4 (19 فیصد)
دیگر: -

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 2 (10 فیصد)
جدید شاعری: 19 (90 فیصد)

شعرائے کرام:

فراز - 5 غزلیں*، 1 نظم
سلیم کوثر - 2 غزلیں
مینا کماری ناز - 2 غزلیں
میر تقی میر - 1 غزل
امیر مینائی - 1 غزل
فیض - 1 نظم
پطرس بخاری - 1 نظم
جون ایلیا - 1 غزل
قتیل شفائی - 1 غزل
حفیظ جونپوری - 1 غزل
شبنم رومانی - 1 غزل
عبیداللہ علیم - 1 غزل
فراق گورکھپوری - 1 غزل
نامعلوم و دیگر - 1 نظم

( * فراز کے ایک تھریڈ میں ایک سے زائد غزلیں ہیں)

تجزیہ:
فاتح کو غزل پسند ہے گو نظم کی طرف بھی توجہ ہے۔ کلاسیکی اور جدید شاعری پر نظر ہے، انتخاب کی سب سے بڑی خوبی انفرادیت ہے۔

نقش ہائے رنگ رنگ:
فاتح کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل - یہ سیلِ گریہ غبارِ عصیاں کو دھو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی - سلیم کوثر
غزل - یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے - مینا کماری ناز
غزل - بزم سے جب نگار اٹھتا ہے - جون ایلیا
غزل - کوئی سخن برائے قوافی نہیں ‌کہا - فراز
نظم - دوراہہ - پطرس بخاری
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : فرحت کیانی

تفصیلات:
نام: فرحت کیانی
محفل کی رکنیت: 28 نومبر 2006ء
محفل میں کل پیغامات: 1،874
فرحت کیانی کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
فرحت کیانی اس محفل کی پرانی اور ہر دلعزیز اراکین میں سے ہیں، شعر و شاعری کا بہت اعلٰی ذوق رکھتی ہیں اور اپنا انتخاب محفل کے ساتھ مستقل شیئر کرتی ہیں اور جو ہوتا بھی لاجواب ہے اور اسی وجہ سے آپ کو پچھلے سال یعنی 2007ء کا زمرہ شعر و شاعری کیلیئے بہترین رکن کا ایوراڈ سے دیا گیا۔
فرحت کیانی کیلیئے شروع کیا گیا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔


اعداد و شمار:
کل پیغامات محفل پر: 1،874
کل شروع کردہ موضوعات: 224
'پسندیدہ کلام' میں شروع کردہ موضوعات: 151
پسندیدہ کلام میں کل موضوعات: 968 (اس تھریڈ کے شروع کرتے وقت)
پسندیدہ کلام میں کل شروع کردہ موضوعات کا حصہ: 67 فیصد
پسندیدہ کلام میں حصہ: 16 فیصد


فرحت کیانی کی پسند:

2008 (جولائی تا جون) پسندیدہ کلام شروع کیئے گئے کل موضوعات: 87

اصنافِ سخن:
غزلیات: 55 (63 فیصد)
نظمیں: 24 (28 فیصد)
دیگر: 8 (9 فیصد)

موضوعات کی تقسیم:
کلاسیکی شاعری: 1 (1 فیصد)
جدید شاعری: 86 (99 فیصد)

شعرائے کرام:


امجد اسلام امجد – 1 غزل، 5 نظمیں
جون ایلیا – 4 غزلیں
محسن نقوی – 4 غزلیں
پیرزادہ قاسم – 4 غزلیں
زاہد فخری – 3 غزلیں
فراز – 2 نظمیں، 1 نعت
احمد ندیم قاسمی – 2 غزلیں
مظفر وارثی - 1 غزل، 2 نعتیں
ابن انشا – 2 نظمیں
محمود شام – 1 غزل، 1 نظم
فیض – 1 نظم
ناصر کاظمی - 1 غزل
خمار بارہ بنکوی – 1 غزل
شاد عظیم آبادی - 1 غزل
اسرار الحق مجاز - 1 غزل
مجروح سلطانپوری - 1 غزل
بشیر بدر – 1 غزل
حفیظ جالندھری - 1 غزل
حفیظ ہوشیار پوری - 1 غزل
حبیب جالب – 1 نظم
عدیم ہاشمی – 1 غزل
گلزار – 1 غزل
افتخار عارف – 1 غزل
باقی صدیقی - 1 غزل
مینا کماری – 1 غزل
کیفی اعظمی - 1 غزل
تابش دہلوی - 1 غزل
جسٹس ایس اے رحمان – 1 نظم
جاں نثار اختر - 1 غزل
زہرا نگاہ - 1 غزل
واصف علی واصف – 1 غزل
اقبال – 1 متفرق اشعار
اعتبار ساجد – 1 نظم
فاطمہ حسن – 1 نظم
م م مغل – 1 غزل
عباس تابش – 1 غزل
سیما آفتاب – 1 نظم
انور مسعود – 1 غزل
ایوب رومانی – 1 غزل
فرحت عباس شاہ – 1 غزل
حفیظ میرٹھی - 1 غزل
منظر بھوپالی - 1 غزل
رسا چغتائی - 1 غزل
اختر ملک - 1 غزل
شفق ہاشمی - 1 غزل
نسیم الحسن زیدی - 1 غزل
احمد ضیاء - 1 غزل
فیضان عارف - 1 غزل
محشر بدایونی - 1 غزل
فضل گلبرگوی - 1 غزل
نادر کاکوری – 1 نظم
نا معلوم – 3 غزلیں، 6 نظمیں، 4 متفرق اشعار


تجزیہ:
فرحت کیانی کو اگر 'ملکۂ ریاستِ پسندیدہ کلام' کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، سب سے زیادہ حصہ پسندیدہ کلام میں فرحت کیانی کا ہے، 16 فیصد کلام تنِ تنہا فرحت کیانی نے پوسٹ کیا ہے، اور مقدار ایک طرف رہی، معیار بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ غزل اور نظم یکساں طور پر فرحت کیانی کو پسند ہے۔ شعرائے کرام کا تنوع انکے وسیع مطالعہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


نقش ہائے رنگ رنگ:
فرحت کیانی کے پوسٹ کردہ موضوعات میں سے کچھ جھلکیاں:

غزل - مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا ۔۔۔ خمار بارہ بنکوی
غزل - زخمِ امید بھر گیا کب کا۔۔۔۔جون ایلیا
غزل - مرے دل کے بست وکشاد میں یہ نمود کیسی نمو کی ہے۔۔۔تابش دہلوی
غزل - بھری بہار میں اب کے عجیب پھول کھلے۔۔۔محسن نقوی
غزل - میں کب سے اپنی تلاش میں ہوں، ملا نہیں ہوں۔۔۔ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
غزل - حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی۔۔منظر بھوپالی
غزل - منظر کے اردگرد بھی اور آر پار دُھند۔۔امجد اسلام امجد
نظم- فرض کرو - ابن انشا
نظم - میری ماں - سیما آفتاب
نظم - میں حوا کی بیٹی - فاطمہ حسن
 

محمد وارث

لائبریرین
الحمدللہ سب امیدواروں کا تعارف اور انکے کام کا تجزیہ مکمل ہوا، اب انشاءاللہ جلد ہی اس ایوراڈ کے فیصلے کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top