سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

محمد وارث

لائبریرین
آٹھ پہرے کیا ہوتے ہیں:)
گو آٹھ پہر چوبیس گھنٹے ہی ہوتے ہیں لیکن "آٹھ پہرا" روزہ چوبیس گھنٹے کا ہو بھی سکتا ہے اور اس سے کم کا بھی، افطاری کے بعد بھی سونے تک کھایا پیا جا سکتا ہے، سحری "سکپ" ہوتی ہے، میرے فیورٹ تھے کبھی :)
 
گو آٹھ پہر چوبیس گھنٹے ہی ہوتے ہیں لیکن "آٹھ پہرا" روزہ چوبیس گھنٹے کا ہو بھی سکتا ہے اور اس سے کم کا بھی، افطاری کے بعد بھی سونے تک کھایا پیا جا سکتا ہے، سحری "سکپ" ہوتی ہے، میرے فیورٹ تھے کبھی :)
میرا آج تک نہیں ہوا.
ویسے پورے چوبیس گھنٹے کا ہونا کم ہی ممکن ہے، کہ افطاری بھی نہ کی ہو.
 
افضل حسین

محفلین
گو آٹھ پہر چوبیس گھنٹے ہی ہوتے ہیں لیکن "آٹھ پہرا" روزہ چوبیس گھنٹے کا ہو بھی سکتا ہے

لگے ہاتھوں دو تین وضاحتیں کردیں.
پہر کا دورانیہ کتنا ہوتا؟
دو پہر سہ پہر کب سے کب تک ہوتا ہے؟
رات کا آخری پہر کب ہو تاہے؟
 
زیک

مسافر
گو آٹھ پہر چوبیس گھنٹے ہی ہوتے ہیں لیکن "آٹھ پہرا" روزہ چوبیس گھنٹے کا ہو بھی سکتا ہے اور اس سے کم کا بھی، افطاری کے بعد بھی سونے تک کھایا پیا جا سکتا ہے، سحری "سکپ" ہوتی ہے، میرے فیورٹ تھے کبھی :)
ہاں 21 یا 22 گھنٹے کا ہی ہوتا ہے۔ یہاں غروب آج 8:40 پر ہے لہذا عشاء سے پہلے پہلے ہی کھانا ہوتا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
لگے ہاتھوں دو تین وضاحتیں کردیں.
پہر کا دورانیہ کتنا ہوتا؟
دو پہر سہ پہر کب سے کب تک ہوتا ہے؟
رات کا آخری پہر کب ہو تاہے؟
تین گھنٹے کا ایک پہر، دن اور رات کو چار چار پہر میں بانٹا ہوا تھا۔ ظاہر ہے کہ یہ تقسیم فطرت کے ساتھ ہم آہنگ نہیں تھی کہ طلوع و غروب آفتاب کا وقت بارہ مہینے بدلتا ہے سو کب سے کب تک کے اوقات بدلتے رہتے ہونگے لیکن "فکسڈ" اوقات تھے ضرور جو کہیں سے دیکھنے پڑیں گے کہ میرے علم میں نہیں۔
 
یاز

میرے خیال میں صبح چھ بجے سے پہلا پہر شروع ہوتا ہو گا۔
یوں بارہ بجے دوپہر پورے ہوتے ہیں، اور تین بجے سہ پہر۔
نیز یہ کہ ضروری نہیں کہ چار پہر دن اور چار پہر رات یعنی اندھیرا ہی ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
لگے ہاتھوں دو تین وضاحتیں کردیں.
پہر کا دورانیہ کتنا ہوتا؟
دو پہر سہ پہر کب سے کب تک ہوتا ہے؟
رات کا آخری پہر کب ہو تاہے؟
روایتی طور پر برصغیر میں دن کے چار اور رات کے چار پہر ہوتے ہیں۔رات کا پہلا پہر سورج ڈھلتے ہی شروع ہو جاتا تھا جبکہ دن کا پہلا پہر پو پھٹتے ہی۔ چونکہ موسم کی تبدیلی دنوں اور راتوں کی لمبائی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اس لیے پہروں کا دورانیہ بھی بدلتا رہتا ہے۔ موسم سرما میں راتیں لمبی ہونے سے شمالی بھارت میں ایک رات کا پہر تقریبا 3.5 گھنٹے اور دن کا پہر تقریباً 2.5 گھنٹے کا ہوتا تھا۔ موسم گرما میں اس کے برعکس رات کا پہر تقریبا 2.5 گھنٹے اور دن کا پہر تقریبا 3.5 گھنٹے کا ہوتا تھا۔اعتدال کے دنوں میں دن اور رات بر ابر ہوتے ہیں اور اس میں دن اور رات کے پہر دونوں 3 گھنٹے کے ہوتے تھے۔دن کا پہلا پہر طلوع آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہوتا تھا۔ اس کے بعد دوسرا پہر شروع ہوتا تھا جس کا نام آج تک ہندوستانی زبان اور دیگر شمالی بھارتی زبانوں میں دوپہر ہے۔ اس کے بعد شام کے پہر کا روایتی نام سہ پہر ہوا کرتا تھا (فارسی میں تین کو سہ کہتے ہیں)، گوکہ یہ لفظ اب زیادہ استعمال نہیں ہوتا اور اس کی جگہ فارسی کا لفظ شام زیادہ عام ہو گیا ہے۔
ربط
 
Top