سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولہ ہے

پردیسی

محفلین
محترم شاہ صاحب ۔۔ بہت زبردست تصویر کشی
یوں محسوس ہوا جیسے بہت سا عرصہ آپ نے ان محترم دوستوں کے ساتھ گذارا ہو
 
چاچو!مزا آیا پڑھ کے واقعی ۔آج تو میرا سر درد کر رہا تھا لیکن آپ کی یہ خوبصورت اسکیچنگ نے سب ختم کر دیا ۔پہلے تو ٹیگ کرنے کا شکریہاب اور آگے کچھ کہوں؟:)سچی چاچو!آپ کی یہ خاکہ نگاری پڑھ کر مجھے حضرت علامہ شورش کاشمیری علیہ الرحمہ کی ’’آنکھیں‘‘ یاد آ گئی ۔کسی زمانہ میں پڑھا تھا غالبا آج سے دس سال پہلے یہ کتاب ۔بڑی ہی پر لطف،سلیس اور رواں ،کہیں مل جائے تو ایک مرتبہ دیکھئے گا ضرور ۔مزا آئے گا پڑھ کے ۔
استاذالف عین،انکلخلیل الرحمن،فاتحبھیا،مغزلبھائی جان اور بھابیغ۔ن۔غ،عسکریبھائی جان سبھوں کے بارے میں خوب لکھا ۔لیکن نایاب بھائی کی ایک خوبی چھوٹ گئی،کسی بھی دھاگہ پر برمحل خوبصورت اور نگینہ کی طرح جڑا ہوا ایک یا دو لائن کا تبصرہ۔یہ تو ان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔اب دوسری قسط میں استاذمحترم محمد یعقوب آسی، آنٹیمہ جبین،بڑی آپا مدیحہ گیلانی،تھانیدارشمشادبھیا،فارقلیط رحمانیبھائی جان اورنثر کو بھی عروض میں تولنے والے بھیاشوکت پرویزکے بارے میں کچھ پڑھنے کا اشتیاق ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جناب سید شہزاد ناصر صاحب
انتہائی کمال کی اور محبتوں بھری تحریر ہے۔۔۔ سوائے اس کے کہ ہمارے متعلق آپ نے جس قدر لکھا وہ محض آپ کے حسنِ نظر پر مبنی ہے۔
آپ کی محبتوں کے زیر بار
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ارے بھائی اتنا بھی کچھ نہیں جتنا آپ نے زیب داستاں کے لئے بڑھا دیا ہے :)
سید عالی مقام !
آپ تو بیشتر محفلین سے واقف ہیں،
بہت سے لوگو ں سے ملاقاتیں رہتی ہیں۔
آپ کی ملاقاتوں کی رپورٹیں محفل میں دھوم مچاتی رہی ہیں۔
لہٰذا دوسری قسط کا شدت سے انتظار ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
سید بادشاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی محبتوں پر ممنون ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
مجھ " بدھو عام سے ٹھگ " نے شاید آپ کو بھی ٹھگ لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ کرام محترم الف عین صاحب محترم فاتح بھائی محترم خلیل بھائی محترم مغزل بھائی صاحبان علم و ادب اور محترم عسکری بھائی جیسے معصوم فطرت کی صف میں ذکر کرتے مجھے تو ذرے سے موتی فرما دیا ۔
 
واہ شاہ جی کیا خوب تعریف کی اپنی سنگیوں کی۔۔۔ ۔
سب سے اچھی تو مفکر بھیا کی ہے پھر نایاب بھائی کی تعریف بھی بہت عمدہ الفاظ میں کی ہے باقی سب ساتھی بھی اچھے ہیں آپ کے بالکہ آپ کا ذوق بھی کسی سے کم نہیں۔
ممنون ہوں کہ آپ نے پسند کیا :)
شاد و آباد رہیں
 
محترم سید شہزاد ناصر صاحب ! کیا زبردست تحریر ہے ، کمال کی خاکہ نگاری کی ہے سرکار ہے اب یقین ہوگیا
قبلہ سید صاحب کچھ لوگ صرف خبر رکھتے ہیں​
کچھ خبر کے ساتھ نظر بھی رکھتے ہیں​
یہ حسن ظن نہیں حسن نظر ہے۔​
مزید کا انتظار رہے گا​
آپ کو پسند آیا
میں نے سمجھا محنت وصول ہو گئی :)
شاد و آباد رہیں
 
واہ شاہ جی بہت خوب تجزیہ پیش کیا آپ نے
محترم الف عین اور خلیل الرحمن صاحب سے اتنی بات چیت کبھی نہیں ہوئی
لیکن استاد محترم فاتح ، نایاب شاہ جی اور عسکری بھائی
ان تینوں کے بارے میں بالکل ٹھیک لکھا آپ نے (y)
تسی اپنی خیر مناؤ
اگلی واری تہاڈی اے :heehee:
 
ماہر تیر انداز کے نشانے تو اندھیرے میں بھی خطا نہیں ہوتے :) ۔۔۔ ۔۔۔ واہ کیا بات ہے :)
سب ہی کی خاکہ نگاری بہت زبردست ہے ماشاءاللہ سید شہزاد ناصر بھائی
آپکی قیافہ شناسی بھی بہت خوب ہے ماشاءاللہ
بس کچھ تک بندی کی تھی جو آپ لوگوں کو پسند آ گئی ورنہ
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے :)
 
Top