سبز چائے یعنی Green Tea

damsel

معطل
مجھے کسی نے بتایا تھا کہ کشمیری چاے کی الگ سے پتی ہوتی ہے؟؟؟؟
سبز چاے تو کچھ اور چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔نہیں؟؟؟؟؟؟؟
 
damsel

معطل
میں نے " کافی " سے جان چھڑانے کے لیئے مختلف اقسام کی چائے جمع کر رکھیں ہیں ۔ جن میں گرین ٹی ، لیمن گراس ٹی ، جینجر ٹی ، سیلون کے لمبے پتوں والی احمد ٹی ، اور کشمیری چائے وغیرہ ہیں ۔ ساری چائے اچھی بن جاتیں ہیں سوائے کشمیری چائے کے ۔ ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے باوجود کشمیری چائے " گلابی " نہیں ہوتی ۔ کوئی بتائے گا کہ ایسا کرنا کیسے ممکن ہوگا ۔
میری ایک دوست کا خیال ہے کہ گلابی رنگ کے لیے ہم روح افزاء بھی ڈال سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔لیکن میں اس خیال سے متفق نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
حیرت کی بات ہے۔۔ہمارے پاس وہ پانی والا بھی دودھ ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی قسموں کا ہوتا ہے۔۔بالائی بھی آسانی سے مل جاتی ہے۔۔۔

کریم الگ سے ملتی ہے۔ آج میں‌ نے کریم کی مدد سے چائے بنائی ہے۔ کافی بہتر ذائقہ ملا ہے۔ لیکن اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ اگر دو چسکیوں کے درمیان ذرا سا بھی وقفہ آ جائے تو ساری کریم سطح‌ پر جمع ہونے لگ جاتی ہے۔ اور مجھے اس چیز سے سخت الجھن ہوتی ہے :(
 
زونی

محفلین

شکر ھے کسی کی تو چائے بنی:rolleyes: ویسے یہ مسئلہ تو واقعی حل طلب ھے کہ دودھ کیسے گاڑھا ہو سکتا ھے اس کا ایک آسان حل یہ ھے کہ ایک عدد بھینس خرید لیں اور پھر چاہے سبز چائے کی دکان کھول لیں کیا غلط کہا;):grin:
 
زونی

محفلین
میں نے " کافی " سے جان چھڑانے کے لیئے مختلف اقسام کی چائے جمع کر رکھیں ہیں ۔ جن میں گرین ٹی ، لیمن گراس ٹی ، جینجر ٹی ، سیلون کے لمبے پتوں والی احمد ٹی ، اور کشمیری چائے وغیرہ ہیں ۔ ساری چائے اچھی بن جاتیں ہیں سوائے کشمیری چائے کے ۔ ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے باوجود کشمیری چائے " گلابی " نہیں ہوتی ۔ کوئی بتائے گا کہ ایسا کرنا کیسے ممکن ہوگا ۔

میرے خیال سے آپ چائے کا رس صحیح سے نہیں نکالتے جیسے میں نے بتایا کہ پانی کی مقدار کے حساب سے چائے ڈالیں یعنی بالفرض اگر پانی ایک لیٹر ھے تو تین ٹیبل سپون تک پتی ڈالیں اور پھر اسکو درمیانی آنچ پہ پکنے کیلئے رکھ دیں اور وقتاً فوقتاً تھوڑا بہت پھینٹیں جب تک سرخ رنگ نہیں آ جاتا ، پکتے وقت پانی کم ہو جائے تو تھوڑا تھوڑا اور شامل کر سکتے ہیں ،اس چائے کا رس نکلنے میں کافی وقت لگتا ھے اسلئے اسے دوسری چائے کی طرح جھٹ پٹ مت پکائیں ورنہ کلر نہیں آئے گا۔جتنی اچھی چائے ہو گی اتنا ہی اچھا کلر آئے گا ،آپ اس رس کو شیشے یا پلاستک کی بوتل میں ڈال کر فریج میں بھی کچھ دنوں کیلئے رکھ سکتے ہیں۔اب آپ بتایئے اپ کیسے بناتے ہیں کشمیری چائے:rolleyes:
 
زونی

محفلین
میری ایک دوست کا خیال ہے کہ گلابی رنگ کے لیے ہم روح افزاء بھی ڈال سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔لیکن میں اس خیال سے متفق نہیں

ہاہاہا خدارا یہ ظلم نہ کیجئے گا چائے پہ اگر روح افزاء پینے کو دل چاہے تو دودھ میں ڈال کے بھی پیا جا سکتا ھے اسے پکانے کی کیا ضرورت ھے;):grin:
 
ظفری

لائبریرین
میرے خیال سے آپ چائے کا رس صحیح سے نہیں نکالتے جیسے میں نے بتایا کہ پانی کی مقدار کے حساب سے چائے ڈالیں یعنی بالفرض اگر پانی ایک لیٹر ھے تو تین ٹیبل سپون تک پتی ڈالیں اور پھر اسکو درمیانی آنچ پہ پکنے کیلئے رکھ دیں اور وقتاً فوقتاً تھوڑا بہت پھینٹیں جب تک سرخ رنگ نہیں آ جاتا ، پکتے وقت پانی کم ہو جائے تو تھوڑا تھوڑا اور شامل کر سکتے ہیں ،اس چائے کا رس نکلنے میں کافی وقت لگتا ھے اسلئے اسے دوسری چائے کی طرح جھٹ پٹ مت پکائیں ورنہ کلر نہیں آئے گا۔جتنی اچھی چائے ہو گی اتنا ہی اچھا کلر آئے گا ،آپ اس رس کو شیشے یا پلاستک کی بوتل میں ڈال کر فریج میں بھی کچھ دنوں کیلئے رکھ سکتے ہیں۔اب آپ بتایئے اپ کیسے بناتے ہیں کشمیری چائے:rolleyes:
ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو مگر میں ہدایت کی مطابق چائے کو بہت پھینٹا ہوں اور دیر تک ابالتا بھی ہوں ۔ پھر انتظار کرتا ہی رہ جاتا ہوں کہ گلابی رنگ نمودار ہو ۔ :grin:

میرا خیال ہے کہ شاید پرودکٹ میں کوئی گڑبڑ ہو یا پھر میں مسلسل کہیں غلطی کررہا ہوں ۔ :(
 
یہ بتائیں دودھ بھی ڈالتے ہیں یا بغیر دودھ کے ہی پنک چائے کا انتظار کرتے رہتے ہیں:rolleyes:اور یہ بھی بتائیں کہ کلر کیسا آتا ھے
 
زونی

محفلین
مجھے کسی نے بتایا تھا کہ کشمیری چاے کی الگ سے پتی ہوتی ہے؟؟؟؟
سبز چاے تو کچھ اور چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔نہیں؟؟؟؟؟؟؟

نہیں سبز چائے اور کشمیری چائے کی پتی ایک ہی ہوتی ھے فرق صرف یہ ھے کہ سبز چائے کو اکثر لوگ دودھ کے بغیر بھی پیتے ہیں اور کشمیری چائے میں دودھ استعمال ہوتا ھے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ بتائیں دودھ بھی ڈالتے ہیں یا بغیر دودھ کے ہی پنک چائے کا انتظار کرتے رہتے ہیں:rolleyes:اور یہ بھی بتائیں کہ کلر کیسا آتا ھے

جی بلکل ۔۔۔۔ دودھ میں ہی کشمیری چائے ڈالتا ہوں اور کافی دیر ابالنے کیساتھ پھینٹا بھی رہتا ہوں ۔ مگر رنگ " گلابی " ہوکر دیتا ہی نہیں ۔ پھر خیال کیا کہ پکنے کے بعد ہدایت میں پستے بادام ڈالنا کا بھی کہا ہے ۔ شاید اس وقت رنگ بدلتا ہو ۔۔۔ :grin: ۔۔۔ مگر ایسا کرنے کے باوجود بھی رنگ " گلابی " نہیں ہوتا ۔ :(
 
سبحان اللہ کیا بات ھے ذرا میری ترکیب تو پڑھیں پتی دودھ میں ڈالنی ھے کہ پانی میں:rolleyes:
 
ظفری

لائبریرین
سبحان اللہ کیا بات ھے ذرا میری ترکیب تو پڑھیں پتی دودھ میں ڈالنی ھے کہ پانی میں:rolleyes:

واؤ ۔۔۔۔ یہ تو واقعی میں نے پڑھا ہی نہیں تھا ۔ میں سمجھا کہ بس تبصرے چل رہے ہیں ۔ یہ تو مخلتف ترکیب ہے ۔ جلد ہی رپورٹ دوں گا کہ اس ترکیب کے استعمال سے کامیابی ہوئی کہ نہیں ۔ :)
 
Top