سبز چائے یعنی Green Tea

شعیب

محفلین
انسانوں کی صحت یابی کیلئے کوشاں ماہرین (ڈاکٹروں) کا کہنا ہے کہ سبز چائے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے انسان بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتا ہے (ایڈس نہیں) اور اگر رات کے کھانے کے بعد سبز چائے پی جائے تو اِس سے کولیسٹرول نہیں بڑھتا، پیٹ کی چربی گُھل جاتی ہے اور انسان موٹاپے جیسی بدنما بیماری سے محفوظ رہتا ہے ۔ دماغ کھپانے (تحقیق) کے مطابق سبز چائے کولیسٹرول کی سطح کو 25% گھٹا دیتی ہے اِسلئے جو صاحب یا صاحبہ اگر وہ امراض قلب میں مبتلا ہوں تو جتنا زیادہ ہوسکے سبز چائے پیتے رہیں تاکہ اپنے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکے مزید یہ کہ بلڈ پریشر میں مبتلا خواتین و حضرات کیلئے بھی سبز چائے بہت مفید ہے جس سے وہ دل کے دورے سے بآسانی بچ سکتے ہیں (مبارک ہو ۔ مگر پچاس کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل پڑی تو؟) تحقیق کاروں نے بتایا سبز چائے میں ایسے Anti oxidants پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن C کی مقدار سو فیصد اور وٹامن E پچیس فیصد پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو سرطان، امراض قلب اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاسکتی ہے ۔ آئیے ہم اور آپ ابھی اسی وقت سبز چائے پینا شروع کردیں اور گھر آنے والے مہمانوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں بھی سبز چائے پیش کریں ۔

شعیب

۔۔۔۔۔۔۔
 
سیفی

محفلین
سبز چائے سے یاد آیا کہ بہت سے لوگ لیمن گراس کو بھی پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

میں نے سنا ہے کہ لیمن گراس اگر ہری ہو تو اس کو استعمال کرنے سے کینسر ہو جانے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔تاہم اگر یہ بالکل خشک ہو جائے تو پھر اسکو استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔۔۔۔۔۔
 
زونی

محفلین

کشمیری چائے بنانے کیلئے پہلے تو سبز چائے کی پتی لے لیں اچھی قسم کی اور جتنی مقدار میں آپ چاہیں اس کا رس نکال لیں ،مثال کے طور پہ آپ ایک لیٹر پانی لیں اور اس میں تقریباً دو سے تین ٹیبل سپون چائے کی پتی ڈال دیں اور اسے پکنے کے لئے درمیانی آنچ پہ چھوڑ دیں اور جب تک ریڈش براؤن کلر نہ آئے تب تک پکنے دیں اور تھوڑا بہت پھینٹیں اگر پانی کم ہو جائے تو پانی اور شامل کر سکتے ہیں جب تک رنگ نکل آئے،اس کے بعد اپنی ضرورت کے مطابق چائے کا رس لیں اور اس میں دودھ شامل کریں ،دودھ شامل کر کے چائے کا رنگ پنکش میں آ جائے گا اور ساتھ میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے ایک بوائل دلائیں اور چائے تیار ،اگر دودھ بالائی والا ہو تو چائے کا مزا اور بھی دوبال ہو جاتا ھے ، اکثر لوگ اس میں نمک اور چینی دونوں شامل کرتے ہیں لیکن اسے صرف نمکین ہی بنائیں جو کہ اسکا صحیح ٹیسٹ ھے اور کشمیری فیمیلز میں اسی طرح پی جاتی ھے۔ امید ھے سمجھ آ گئی ہو گی ترکیب:)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں‌ تو دودھ ہی ایسا ملتا ہے کہ جس کو نسبتاً‌ سفید رنگ کا پانی کہا جا سکتا ہے۔ بالائی وغیرہ کا تو تصور ہی غائب ہے :(
 
شمشاد

لائبریرین
یا عجیب، تو کیا دودھ میں سے کریم نکال کر الگ سے بیچتے ہیں۔
آپ ایسا کریں کہ کریم استعمال کریں۔
 
زونی

محفلین
یہاں‌ تو دودھ ہی ایسا ملتا ہے کہ جس کو نسبتاً‌ سفید رنگ کا پانی کہا جا سکتا ہے۔ بالائی وغیرہ کا تو تصور ہی غائب ہے :(

اگر دودھ بہت پتلا ہوتا ھے تو آپ فریش کریم استعمال کریں دودھ گاڑھا ہو جائے گا ورنہ پتلے دودھ میں چائے کا مزہ بالکل نہیں آئے گا۔:)
 
زونی

محفلین
کل ایک بات بتانا بھول گئی کہ آپ چائے میں اپنی پسند کے مطابق سبز الائچی بھی استعمال کر سکتے ہیں مجھے پرسنلی نہیں پسند اسلئے میں استعمال نہیں کرتی۔
 
کشمیری چائے بنانے کیلئے پہلے تو سبز چائے کی پتی لے لیں اچھی قسم کی اور جتنی مقدار میں آپ چاہیں اس کا رس نکال لیں ،مثال کے طور پہ آپ ایک لیٹر پانی لیں اور اس میں تقریباً دو سے تین ٹیبل سپون چائے کی پتی ڈال دیں اور اسے پکنے کے لئے درمیانی آنچ پہ چھوڑ دیں اور جب تک ریڈش براؤن کلر نہ آئے تب تک پکنے دیں اور تھوڑا بہت پھینٹیں اگر پانی کم ہو جائے تو پانی اور شامل کر سکتے ہیں جب تک رنگ نکل آئے،اس کے بعد اپنی ضرورت کے مطابق چائے کا رس لیں اور اس میں دودھ شامل کریں ،دودھ شامل کر کے چائے کا رنگ پنکش میں آ جائے گا اور ساتھ میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے ایک بوائل دلائیں اور چائے تیار ،اگر دودھ بالائی والا ہو تو چائے کا مزا اور بھی دوبال ہو جاتا ھے ، اکثر لوگ اس میں نمک اور چینی دونوں شامل کرتے ہیں لیکن اسے صرف نمکین ہی بنائیں جو کہ اسکا صحیح ٹیسٹ ھے اور کشمیری فیمیلز میں اسی طرح پی جاتی ھے۔ امید ھے سمجھ آ گئی ہو گی ترکیب:)

میرا بنگالی کک بڑا خوش ہوا اس ترکیب سے
 
یونس بھائی پھر آپ کچن کارنر میں ضرور جایا کریں۔ بہت بھلا ہو گا آپ کا۔

اکلوتی اولاد ہونے کا یہی نقصان ہے ششماد بھائ، اماں کے بعد سے اب تک صرف کک کے رحم وکرم پر ہیں،
حقیقت تو یہ ہے کہ مجھے ماں کی کمی کا آحساس آج کافی ہے ، :( سچ بڑی تنہائ ہے یار
 
ظفری

لائبریرین
میں نے " کافی " سے جان چھڑانے کے لیئے مختلف اقسام کی چائے جمع کر رکھیں ہیں ۔ جن میں گرین ٹی ، لیمن گراس ٹی ، جینجر ٹی ، سیلون کے لمبے پتوں والی احمد ٹی ، اور کشمیری چائے وغیرہ ہیں ۔ ساری چائے اچھی بن جاتیں ہیں سوائے کشمیری چائے کے ۔ ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے باوجود کشمیری چائے " گلابی " نہیں ہوتی ۔ کوئی بتائے گا کہ ایسا کرنا کیسے ممکن ہوگا ۔
 
Top