سالانہ کتنی تصاویر؟

سال میں اوسط تصاویر کی تعداد

  • صفر

    Votes: 0 0.0%
  • 1 سے 10

    Votes: 2 15.4%
  • 11 سے 50

    Votes: 0 0.0%
  • 51 سے 200

    Votes: 1 7.7%
  • 201 سے 500

    Votes: 3 23.1%
  • 501 سے 1500

    Votes: 0 0.0%
  • 1501 سے 2500

    Votes: 0 0.0%
  • 2501 سے 4000

    Votes: 2 15.4%
  • 4000 سے زیادہ

    Votes: 5 38.5%

  • Total voters
    13

زیک

مسافر
میرا ارادہ نیا کیمرہ لینے کا ہو رہا ہے تو سوچا کہ چیک کروں کہ میرے موجودہ کیمرے نائکن ڈی 80 کو چیک کروں کہ اس سے کتنی تصاویر کھینچ چکا ہوں۔ نائکن شٹر کاؤنٹ ہر تصویر کی ایکسف (Exif) میں سٹور کرتا ہے۔ایکسف ٹول استعمال کرتے ہوئے شٹر کاؤنٹ چیک کیا تو 25500 کے قریب نکلا۔

یہ کیمرہ میرے پاس تقریبا 9 سال سے ہے۔ لہذا میں اس کیمرے سے سال میں اوسط 2876 تصاویر کھینچتا ہوں۔ یہ روزانہ 7.87 تصاویر کی اوسط ہے۔

اس کے علاوہ آئی فون سے شاید سال میں چند سو تصاویر کھینچتا ہوں۔ کل سال میں تین ہزار سے اوپر تصاویر۔

آپ سال میں کتنی تصاویر کھینچتے ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
پچھلے اکتوبر سے لیکر اب تک سامسنگ ایس 4 موبائل کیمرے سے
" وی چیٹ وٹس اپ سکائپ فیس بک میسنجر "
پر سب ملا کر 3229 تصاویر کھینچ کر اپنی بٹیا کو بھیج چکا ہوں
کچھ حذف بھی ہو چکی ہیں ۔
بہت دعائیں
 
قیصرانی

لائبریرین
کینن کا SX110 جب تھا تو اس سے ایک سال میں ساٹھ ہزار سے اوپر شٹر کاؤنٹ گیا تھا۔ یہ میرا پہلا پوائنٹ اینڈ شوٹ تھا جو میں نے شوق سے خریدا اور خوب استعمال کیا تھا
کینن کا ہی 450 ڈی سوا سال میں پچاس ہزار سے اوپر شٹر کاؤنٹ تھا
کینن کا 60 ڈی دو سال سے زیادہ ہو گیا ہے، بیس ہزار سے کچھ اوپر ہوا ہوگا کہ اس کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے اور لینز اٹھانے کا سوچ کر کم ہی استعمال کرتا ہوں
 
زیک

مسافر
کینن کا SX110 جب تھا تو اس سے ایک سال میں ساٹھ ہزار سے اوپر شٹر کاؤنٹ گیا تھا۔ یہ میرا پہلا پوائنٹ اینڈ شوٹ تھا جو میں نے شوق سے خریدا اور خوب استعمال کیا تھا
ہر آٹھ نو منٹ میں ایک تصویر (اگر 24 گھنٹے تصاویر کھینچی جائیں)
 
ہادیہ

محفلین
ایڈمیشن فارم پر لگانے کے لیے 3 عدد تصویروں کی ضرورت ہوتی ہے وہی بنائی بلکہ بنوائی ہیں۔ اور جس قسم کی فوٹو گرافی آپ کرتے ہیں اس کے لیے اچھا سا جدید کیمرہ بھی ہو تب ہی مزا آتا ہے ۔ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں ہے۔فون بھی نوکیا والا ہے:p۔
 
محمد وارث

لائبریرین
51 سے 200
وہ بھی موبائل فون کے کیمرے سے، زیادہ تر بچوں کی ہوتی ہیں، پھر کچھ بلی کی اور کچھ کتابوں میں سے اشعار کی اور تین چار مہینے بعد ایک آدھ سیلفی، یہ دیکھنے کے لیے داڑھی میں سفید بالوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا :)
 
میں بھی غالباً 51 سے 200 والی کیٹیگری میں آتا ہوں. یا شاید اس سے اوپر.
پروفیشنل کیمرہ تو کیا نارمل ڈیجیٹل کیمرہ بھی کبھی استعمال نہیں کیا. ہمیشہ سمارٹ فون میں موجود کیمرہ استعمال کیا.
پہلا کیمرہ نوکیا ای 71 کا تھا،پھر ایچ ٹی سی امیز، ایل جی نیکسس 5 اور اب ایل جی جی تھری کا ہے.

تصویریں زیادہ تر بچوں کی ہیں یا قدرتی مناظر کی.
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کالج، یونیورسٹی، گھر کے فنکشنز، اور کچھ شوقیہ۔۔۔۔ سب ملا کر 4000 سے زیادہ ہی جاتی ہیں۔ یہ صرف وہ ہیں جو Nikon D3100 سے کھینچی گئی ہیں۔ باقی موبائل سے کھینچنے کا مجھے شوق نہیں۔ ہاں البتہ CamScanner سے کھینچی جانے والی تصاویر پھر بھی کافی ہو جاتی ہیں کہ اسٹڈی نوٹس پہلے فوٹوکاپی کرواتا تھا لیکن اب سافٹ کاپی میں پڑھنے کی زیادہ عادت ہو گئی ہے۔ تعداد پہ کبھی غور نہیں کیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اپنی سیلفی اسی لیے بناتے ہیں صرف یہ دیکھنے کے لیے۔:eek:
تو آئینے میں دیکھ لیا کریں کتنے سفید بال ہوگئے ہیں۔:p
یعنی آپ بوڑھے ہوگئے ہیں:p
یہ بھی درست ہے لیکن آئینے کے سامنے دیر تک کھڑا رہوں تو بیوی سمجھتی ہے کہ یہ ابھی بھی جوان ہے :LOL: اور بوڑھا میں بہت عرصہ قبل ہو گیا تھا اب تو فقط بال سفید ہو رہے ہیں :)
 
زیک

مسافر
یہ بھی درست ہے لیکن آئینے کے سامنے دیر تک کھڑا رہوں تو بیوی سمجھتی ہے کہ یہ ابھی بھی جوان ہے :LOL: اور بوڑھا میں بہت عرصہ قبل ہو گیا تھا اب تو فقط بال سفید ہو رہے ہیں :)
کیا یہ اچھی بات نہیں کہ بیوی شوہر کو جوان سمجھتی رہے (چاہے یہ حقیقت کے برخلاف ہی کیوں نہ ہو)؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا یہ اچھی بات نہیں کہ بیوی شوہر کو جوان سمجھتی رہے (چاہے یہ حقیقت کے برخلاف ہی کیوں نہ ہو)؟
اس سے ایک لطیفہ یاد آ گیا مشرقی عورتوں کے متعلق۔ ایک عورت کے گردے خراب ہو گئے ڈاکٹروں نے کہا اب کچھ نہیں ہو سکتا اسے گھر لے جائیں، گھر پہنچی تو گلی محلے کی عورتیں تیمار داری کے لیے آئیں اور بیماری کے متعلق پوچھا تو عورت نے کہا مجھے ایڈز ہو گئی ہے۔ محلے دار عورتیں واویلا کرتی چلی گئیں تو اسکی بیٹی نے پوچھا، ماں جھوٹ کیوں بولا، کہنے لگی، میں بھی دیکھتی ہوں میرے مرنے کے بعد تمھارے باپ سے کون شادی کرتی ہے۔

بس کچھ ایسا ہی حال ہے، یہاں بیویاں یہی سمجھتی ہیں، بس ہمارا ہی رہے چاہے بوڑھا رہے چاہے بیمار :)
 
ہاہاہا
بیویاں بالکل اچھا اچھا اور ٹھیک سمجھتی ہیں۔:ROFLMAO:
آپ بوڑھے ہوگئے ہیں مگر آپ کی بیوی بھی ایسا ہی سمجھتی ہیں نا:p
 
قیصرانی

لائبریرین
کیمرہ وہی بہترین ہوتا ہے جو آپ ہر جگہ لے جانا پسند کریں۔
متفق۔ اس چیز کا احساس ہوتا ہے۔ اصل میں پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرے کو کافی عرصہ ہوا استعمال نہیں کیا کہ مجھے زوم کے ساتھ پسند ہے اور عموماً دور کی ہی پکس لیتا ہوں۔ کلوز اپس کے لیے تو فون کا کیمرہ اکثر کافی ہو جاتا ہے
 
Top