سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

جاسمن

لائبریرین
وقت کی رفتار کا کرتے ہو کیوں اکثر سوال​
جب ضیاع وقت شامل عادت کاہل میں ہے​
واہ واہ
سید سجاد اطہر موسوی
تیری الفت کی نشانی ہے کلام اطہر​
یوں ہوا عشق کا سامان خدا خیر کرے​
واہ ۔بہت خوب!
 

جاسمن

لائبریرین
نوید ظفر کیانی

اب چراغاں کب کسی بھی آرزوئے دل میں ہے
زندگانی مسترد کردہ کسی فائل میں ہے

اچھی غزل ہے۔
جو موسم پہن کر آئے ہیں سورج
وہ دامن میں گھٹا رکھے ہوئے ہیں

خوب!
 

جاسمن

لائبریرین
مریم افتخار
آپ نے تو حیران کر دیا۔اس قدر خوبصورت اشعار
مَیں تیری زندگی میں, اخبار گُزرے دِن کا​
یُونہی پڑا یہاں تھا, یُونہی پڑا وہاں تھا​
واہ۔بھئی کمال کر دیا۔بہت لاجواب۔​
 

جاسمن

لائبریرین
La Alma
بہت خوب!چھوٹی بحر میں بڑی غزل
ڈھلی ہے جب سے قالب میں
ہوئی ہے در بدر مٹی

سراپا خاک کر ڈالا
یہ دِل مٹی جگر مٹی
 

جاسمن

لائبریرین
جن سے نہ ہوئی پھولوں کی گلشن میں حفاظت​
گلزار وہ صحرا میں کھلانے کو چلے تھے
خوب​
میں بھی ہوں فائق ذرا شعر و سخن سے آشنا​
بے سبب موجودگی میری کہاں محفل میں ہے​
جی جی۔بے شک۔ہم قائل ہوئے محمد فائق
 

La Alma

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوبصورت
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
La Alma
بہت خوب!چھوٹی بحر میں بڑی غزل
ڈھلی ہے جب سے قالب میں
ہوئی ہے در بدر مٹی

سراپا خاک کر ڈالا
یہ دِل مٹی جگر مٹی
واہ۔

خوب۔

واہ۔ کیا انداز ہے۔ :)

ماشا اللہ۔:)

بہت شکر گزار ہوں .ہمیشہ خوش رہیے .
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جب حشر کا دن ہو، تری قربت ہو میسر
کیا اتنی اجازت ہے مرے پیارے محمدﷺ
جو کچھ بھی ملا ہے، ترےؐ صدقے میں ملا ہے
کافی یہی نسبت ہے میرے پیارے محمدﷺ

مرے پیارے محمدﷺ۔کیا اشعار ہیں۔
کیا اتنی اجازت ہے؟آہ! کاش یہ اجازت مل جائے۔ کاش!!!!
محمد بلال اعظم
کاش!!!
ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے
لفظوں کا اجالا ہے جو تم دیکھ رہے ہو
خوشبو سی سماعت ہے، تمہیں کون بتائے
بہت اعلیٰ​

تم نے اِس بار تخاطب ہی بدل ڈالا ہے
ورنہ یاروں سے ہوئے یار کئی بار جدا

ہم نے ہر بار تمدن کو زمیں برد کیا
ہم نے رکھے ہیں ثقافت کے بھی معیار جدا

بہت خوب!واہ واہ!

ممنون ہوں۔
خوش رہیے
دعائیں
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
تمام احباب کو محفل کی گیارھویں سالگره بہت بہت مبارک ھو
میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ آپ جیسے سخن شناس احباب کے درمیان مجھے بھی اپنے سیدھے سادھے اشعار پیش کرنے کا موقع ملا

ایک مطلع اور چند اشعار غزل کے حاضرِ خدمت ہیں
غزل
وہ اپنی ہتک آپ بلانے کو چلے تھے
جو نام و نشاں میرا مٹانے کو چلے تھے

سچ پوچھو تو آنکھوں میں بھی اشکوں کا تھا فقدان
اور تشنگی صحرا کی بجھانے کو چلے

افسوس کہ وہ خود بھی تھے گمراہِ زمانہ
جو راستہ بتلانے زمانے کو چلے تھے

جن سے نہ ہوئی پھولوں کی گلشن میں حفاظت
گلزار وہ صحرا میں کھلانے کو چلے تھے
تھے

کچھ اور نظر آنے لگا زخم جگر کا
کیا کہتے کہ ہم زخم چھپانے کو چلے تھے

پتھر بھی جو روتے تو تعجب نہیں ہوتا
ہم حالِ شکستہ جو سنانے کو چلے تھے

اپنوں سے تو رکھا نہ تعلق کوئی فائق
رشتہ تو زمانے سے نبھانے کو چلے تھے

مصرع طرح. ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
مطلع
آرزو خود سے شناسائی کی میرے دل میں ہے
پر کہاں امکان اس کا حال و مستقبل میں ہے

بات دل کی کیا ہمارے وہ تمہارا ہے اسیر
کوئی وقعت بھی ہماری کیا تمہارے دل میں ہے

اس کی جانب جو گیا وہ لوٹ کر آیا نہیں
بس خدا جانے کشش کیسی تری محفل میں ہے

غیر ممکن ہے وہ آئے گا جنازے پر مرے
اہمیت کوئی کہاں میری دلِ قاتل میں ہے

کل بھی ہم مقتول تھے اور آج بھی مقتول ہیں
بوکھلاہٹ پھر بھی آخر کیوں صفِ باطل میں ہے

واجباً گرچہ نہیں ہے_احتیاطاً ہے_مگر
ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے

میں بھی ہوں فائق ذرا شعر و سخن سے آشنا
بے سبب موجودگی میری کہاں محفل میں ہے

اب اجازت چاہوں گا شکریہ
محتاجِ دعا
واہ فائق صاحب لطف آ گیا۔ کیا کہنے اور آپ کی طرحی غزل تو خوب ہے۔ لاجواب۔
 

La Alma

لائبریرین
کوئی فرعون کہہ دے گا کہ موسیٰ کو ہزیمت دو
بس اک اس خوف سے ہم لوگ جادوگر نہیں بنتے

بلائے ہجر کو یوں تیشۂ فرہاد مت کیجے
یہ کوہِ چشم ہے یاں جوئے اشک ایجاد مت کیجے
پڑا پاؤں ہوں جوڑے ہاتھ بھی ہیں پر نہیں بنتے
ترے کوچے کے پنچھی میرے نامہ بر نہیں بنتے

وکالت کفر کی کرتے نہ تھے ابلاغ والے تب
قلم کاروں کی سچائی پہ سب کو مان ہوتا تھا
بہترین .
 
بیاں ہے شعبدہ بازی فقط گفتار کے غازی
يہ زاہد گلشن_ ملت کے برگ و بر نہیں بنتے
يہ اہل_عشق اہل_اشک بھی ہوتے ہیں مانی جی
تمہیں کس نے کہا یہ یار_ چشم_ تر نہیں بنتے
مانی عباسی صاحب ۔ بهت ھی خوب اور ایک سے ایک بهترین اشعار پیش کئے آپ نے ماشاءالله داد ھی داد۔
:redrose::redrose::redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
 
آداب۔۔۔ ابتدا ایک فی البدیہہ غزل سے

مانی اپنے من میں گر جھانکا کروں
عیب اوروں کے نہ یوں ڈھونڈا کروں
لوگ اس قابل نہیں اس دور کے
اب کسی سے میں محبت کیا کروں؟
بولنے مجھ کو پڑیں گے لاکھ جھوٹ
تا کہ ثابت خود کو میں سچا کروں
بک رہا ہوں ایک میٹھے بول پر
یار! خود کو سستا اور کتنا کروں؟
گفتگو سانسوں سے کریں سانسیں اور
لب سے لب پر اک غزل لکھا کروں
دیکھ کر ان میں سنوارو خود کو تم
اپنی آنکھوں کو میں آئينہ کروں؟؟؟
خوں سے لت پت وادئی کشمیر ہے
ایسے میں اب ذکر_گیسو کیا کروں؟
اور کوئی بھاتا نہيں اس الّو کو
دل کا مانی میں کروں تو کیا کروں
چاہتا ہوں گر برے اچھے بنیں
میں بروں کے ساتھ اچھا کروں
بھول جاؤں؟ یاد رکھوں؟ سوچ لوں؟
یوں کروں؟ ایسا کروں؟ ویسا کرو؟
اے خدا اتنی تو مجھ کو چھوٹ دے
میرا جب جی چاھے مر جایا کروں

مانی عباسی صاحب ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام،
(کسی فارغ وقت میں اساتذہ کو دکھا دیجئے گا، چند مصرعوں میں گڑبڑ لگ رہی ہے) بہرحال اچھی غزل ہے۔ داد قبول کریں۔
 
پڑا پاؤں ہوں جوڑے ہاتھ بھی ہیں پر نہیں بنتے
ترے کوچے کے پنچھی میرے نامہ بر نہیں بنتے
خبر ان کو ہو کیسے وسعت_افلاک کی ہائے
یہ وہ کرگس ہیں جو پرواز میں شہپر نہیں بنتے
اسے کیا علم ہے کیا قطرۂ نیساں حقیقت میں
شکم میں جس صدف کے عنبر و گوہر نہیں بنتے
کوئی فرعون کہہ دے گا کہ موسیٰ کو ہزیمت دو
بس اک اس خوف سے ہم لوگ جادوگر نہیں بنتے
تھی لطف_وصل تو اوقات سے باہر کی شہ اے دل
مگر کچھ خواب کیوں پلکوں کے ہم بستر نہیں بنتے
بیاں ہے شعبدہ بازی فقط گفتار کے غازی
يہ زاہد گلشن_ ملت کے برگ و بر نہیں بنتے
يہ اہل_عشق اہل_اشک بھی ہوتے ہیں مانی جی
تمہیں کس نے کہا یہ یار_ چشم_ تر نہیں بنتے

ماشاءاللہ، بہت خوب مانی عباسی بھیا، بہت عمدہ غزل ہے۔ اللہ پاک آپ کو نظرِبد سے بچائے اتنی چھوٹی سی عمر میں بہت بڑی باتیں کہہ دیں آپ نے اس غزل میں۔
 

Abbas Swabian

محفلین
جدید
بہت بہت شکریہ تابش صاحب
اہلیانِ اردو محفل فورم محفل کو گیارھویں سالگره بہت بہت مبارک ہو۔ ایک عدد طرحی اور ایک غیر طرحی غزل کے ساتھ حاضر ہوں۔

اب چراغاں کب کسی بھی آرزوئے دل میں ہے
زندگانی مسترد کردہ کسی فائل میں ہے

دل کا خوں ہونا کسی اپنے کے ہاتھوں ہے روا
جو بہت پیارا ہے ہم کو فرقہء قاتل میں ہے

دیکھ لی ہیں زندگی میں ہر طرح کی مشکلیں
اب تو جو مشکل بھی ہے معمول کی مشکل میں ہے

کشتیوں کے ساتھ کرتا ہے سفر اپنا شروع
یہ جو ہے گرداب یہ بھی کنبہء ساحل میں ہے

قہقہے ، موسیقی کی آواز، باتیں ۔۔۔۔ سب سراب
میں کہاں میرا اکیلا پن ہے جو محفل میں ہے

زندگی ہے وقت کے بے رحم صحرا میں مگر
بہرِ فردا اب بھی کوئی واہمہ محمل میں ہے

نویدظفرکیانی

--------------------------

دلِ درد آشنا رکھے ہوئے ہیں
بدن میں کربلا رکھے ہوئے ہیں

کسی کے رنگ میں ڈھلتے نہیں ہیں
ہم اپنی کیمیا رکھے ہوئے ہیں

ہمیں تفہیمِ دنیا کے معمے
خلا اندر خلا رکھے ہوئے ہیں

کوئی منزل نہیں منزل ہماری
اِک آتش زیرِ پا رکھے ہوئے ہیں

لڑائی ظلمتِ شب سے ہے جاری
سرِ بام اک دیا رکھے ہوئے ہیں

ہمارے سامنے ہیں پر وہ یوں ہیں
نہ ہونے کی ادا رکھے ہوئے ہیں

جو موسم پہن کر آئے ہیں سورج
وہ دامن میں گھٹا رکھے ہوئے ہیں

دلیلِ خامشی کام آ رہی ہے
کسی کو بے نوا رکھے ہوئے ہیں

نویدظفرکیانی

دل کا خوں ہونا کسی اپنے کے ہاتھوں ہے روا
جو بہت پیارا ہے ہم کو فرقہء قاتل میں ہے

بہت خوب صاحب
 

محمد فائق

محفلین
UOTE="جاسمن, post: 1815370, member: 8111"]
جن سے نہ ہوئی پھولوں کی گلشن میں حفاظت
گلزار وہ صحرا میں کھلانے کو چلے تھے
خوب
میں بھی ہوں فائق ذرا شعر و سخن سے آشنا
بے سبب موجودگی میری کہاں محفل میں ہے
جی جی۔بے شک۔ہم قائل ہوئے محمد فائق
[/QUOTE]
ممنون ہوں
 
Top