تعارف سارا حقی کا تعارف

سارا حقی میری کتابی دوست ہے اور میں سارا حقی کا کتاب شناس۔ "ٹین ایجر" ہوتے ہوئے جتنی محبت اور الفت کتابوں سے ہے وہ آج کے لابالی پن نوجوانوں میں خال خال ہی ہے۔ ایسی کسی ہستی کو پا کر کم سے کم خوشگوار حیرت ضرور ہوتی ہے۔ اتنی سی عمر میں ڈھیروں علوم میں دلچسپی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کوئی متجسس ہے جو ہمہ وقت علم و حکمت کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
اپنا مختصر تعارف کچھ یوں لکھا ہے۔


اپنے بارے میں کچھ بھی لکھنا کافی الجھا دینے والا کام ہے،آپکی خوبیاں جو آپ بیان کریں فقط خوش فہمیاں بھی ہو سکتی ہیں لہذا میں نہیں چاہوں گی کہ کوئی غلط فہمی میں مبتلا ہو۔
میرے مشاغل اتنے متضاد اور مختلف ہیں کہ میں خود کو مفتی کی دومونہےپن کی تھیوری کے مطابق صرف دو مونہی کہہ سکتی ہوں۔
مجھے اردو سے عشق ہے،شاعری سے لگاو ہے۔

گرافولوجی یعنی تحریر سے شخصیت شناسی کا علم سیکھ رہی ہیں اور میری تحریر سے میرے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ میں بتا بھی نہیں سکتا ۔ :)

کراچی میں مقیم ہیں مگر دل اب بھی ہزارہ میں بستا ہے۔ بڑی کوشش اور غور و خوص کے بعد اب نفسیات، جینیات ، نیورو سائنس اور اس سے متعلقہ مضامین میں گریجویشن شروع کی ہے ۔

میں سارا حقی کو اردو ویب کی طلسماتی اور معلوماتی دنیا میں تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم " سارہ حفی " بہنا بٹیا کو محفل اردو میں دعاؤں بھرا دلی خوش آمدید
" تحریر سے شخصیت شناسی " گویا کہ " آگہی " کے در کھلنے کو ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیلم

محفلین
ماشاءاللہ زبردست بہت ہی اچھا لگا سارہ کے بارے میں جان کے
اور اب وہ خود آئیں اور تفصیلی تعارف دیں تو اور بھی اچھا لگے گا
خوش آمدید سارا :)
 

عینی شاہ

محفلین
اوہ ویری گڈ محب علوی بھائی ! اتنا اچھا انٹروڈکشن کروایا آپ نے :)
آئیے سارہ ویلکم ٹو دس میجکل اردو ورلڈ :)امید ہے کہ یہاں میری طرح اپکو بھی مزا آئے گا :p اچھا ذرا میرے اتنے سے لکھے ہوئے سے یہ تو بتا دیں کہ میری پرسنالٹی کیسی ہو گی :daydreaming:
 
Top