مبارکباد ساجد بھیا ، اب ماہر کے رُوپ میں!

ساجد

محفلین
مبارک ہو ساجد بھائی یہ "لانگ مارچ"

بس ایسے ہی دو چار لانگ مارچ ہوئے تو اگلی مبارک باد بھی آئی کے آئی۔
قبلہ و استاد محترم ، آپ کی تو بات ہی الگ ہے۔ آپ محفل میں میرے اتالیق ہی نہیں میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں اس لئیے میرے کسی بھی لانگ مارچ میں آپ کا ساتھ بہت ضروری ہے ورنہ لانگ مارچ کیا شارٹ مارچ بھی نہیں ہو پائے گا۔
آپ نے میرے مراسلہ جات کی کچھوے جیسی رفتار پر جس طرح سے لطافت کا رنگ جمایا ہے اس سے میں بہت محظوظ ہوا ہوں۔ آپ کا بہت شکریہ۔
 

ساجد

محفلین
فاتح بھائی ، آپ کی حسِ ظرافت نے مجھے آپ کے تحریر کر دہ صرف چار الفاظ کو بھی بار بار پڑھنے پر مجبور کر دیا کہ مبادا مابدولت کے بعد "کو" نہ لکھا ہو اور میں شکریہ ادا کروں تو آپ اپنے مخصوص انداز میں فرمائیں کہ "میں نے تو کچھ اور لکھا تھا"۔
فاتح بھائی ، آپ جیسی ہستی سے شرفِ کلام میرے لئیے ہمیشہ سے باعثِ خوش بختی رہا ہے۔ آپ کا ممنون ہوں کہ مجھے عزت بخشی۔
 

ساجد

محفلین
بہت بہت مبارک وہ ساجد بھائی
زینب بہنا ، آپ کا بہت شکریہ۔ اب تو اپنی اردو کی لکھائی ٹھیک کر لو ۔
ویسے تم مجھ سے بعد میں آ کر مجھ سے سینئیر ہو گئی ہو اس لئیے میں بھی سوچ رہا ہون کہ شکریہ کے طور پہ آپ کے لئیے ایک دھاگہ کھولوں جس کا نام ہو ،
"زینب ، سینئیر سٹیزن"۔:)
 

ساجد

محفلین
مبروک یا ساجد اقبال!
بے حد شکریہ ، نظامی صاحب ۔
بندہ پرور ، کہاں ساجد اقبال صاحب اور کہاں یہ ساجد۔
میں ساجد ہوں۔ ساجد اقبال صاحب تو بہت کام کے آدمی ہیں اور میں نکما محض کلیدی تختہ "کی بورڈ" پر انگلیاں چلا کر ہی خود کو ماہر کہلوا رہا ہوں۔
 

ساجد

محفلین
نظامی بھائی غلطی سے لکھ گئے ہین۔ساجد اقبال اور رکن ہیں۔یہ تو ماہ بدولت کی بات ہو رہی ہے ساجد بھائی کی
جی ہاں ، مابدولت بہ نفسِ نفیس اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا نام ساجد ہے ۔ ساجد اقبال صاحب نے ضرور ہمارے خلاف کوئی سازش کی ہو گی جو ان کا نام ہمارے نام کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔:)
 
Top