زاویہ 1 اردو وکی پر

اب جب کہ کئی کتابیں مکمل ہوچکی ہیں اور ان کی پروف ریڈنگ کا مرحلہ ان پہنچا ہے تو میری نظر میں یہ بہترین وقت ہے کہ ہم اردو وکی کو استعمال کرنا شروع کر دیں اور پروف ریڈنگ کے لیے آسانی بھی ہوجائے گی۔

زاویہ 1 سے آغاز کر رہا ہوں اور جو جو مشکلات اور مسائل ہوں گے وہ ہم یہاں لکھتے اور حل کرتے جائیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی محب ہم ساتھ ہیں۔ اس سلسلے میں‌ ایک معلوماتی سا آرٹیکل لکھ دیں‌تو سب کو آسانی رہے گی
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست محب۔ کوئی مسئلہ تو بلاجھجک پوچھو۔ میں خود وقت ملنے پر اس کے بارے میں پوسٹ کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور اور محب، کچھ گائیڈ لائنز میں تمہیں یہاں ہی دے دیتا ہوں۔

وکی پر کام کرنے کے لیے بہتر ہوتا ہے کہ پہلے وکی پر متعلقہ صفحات بنا لیے جائیں اور پھر ان صفحات کو ایڈٹ کرکے ان میں مواد شامل کیا جائے۔

وکی پر نیا صفحہ بنانا

وکی پر نیا صفحہ بنانے کی کلید وکی نیم (WikiName)ہے۔ وکی نیم دو یا دو سے زیادہ انگریزی الفاظ کو اس انداز میں جوڑ کر بنایا جاتا ہے کہ ہر لفظ کیپیٹل لیٹر (capital letter) سے شروع ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر UrduWeb, MehfilForum, MohibAlvi وغیرہ۔ جیسے ہی آپ وکی کے کسی صفحہ کو ایڈٹ کر کے اس پر کوئی نیا وکی نیم لکھیں اور اس صفحہ کو محفوظ کر دیں تو اس سے ایک نئے صفحے کا ربط شامل ہو جائے گا۔ آپ اس ربط کو کلک کریں تو ایک ایڈٹ ونڈو کھل جائے گی جس میں اس نئے صفحے میں مواد شامل کیا جا سکے گا۔

اوپر بتائے ہوئے طریقے سے نئے صفحے کا ربط تو شامل ہو جاتا ہے لیکن یہ انگریزی میں ہی ظاہر ہوتا ہے۔ اردو میں ربط شامل کرنے کے لیے ربط کے وکی نیم کے ساتھ اس کی اردو تفصیل بھی لکھنا ضروری ہوتی ہے۔ اس کی مثالیں ذیل میں دی گئی ہیں:

کوڈ:
[[IshqKaQaf عشق کا قاف]]

[[NambardarKaNeela نبردار کا نیلا]]

[[FirdausBareen فردوس بریں]]

[[MiraatulUroos مرآۃ العروس]]

[[YaaKhuda یا خدا]]

یہ مثال وکی کے اردو ناول والے صفحے سے ہی کاپی کی گئی ہے۔ آپ فورم پر لاگ ان ہونے کے بعد وکی کے کسی بھی صفحے پر ڈبل کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں مواد کس طرح شامل کیا گیا ہے۔

اب محب اور منصور کی پہلی ایکسرسائز یہ ہے کہ وہ پہلے زاویہ 1 کے لیے نیا صفحہ بنائیں اور اس صفحے پر اس کی فہرست تیار کریں۔
 
اب پہلا صفحہ تو تیار ہوگیا ہے مگر لگ پتہ بھی گیا ہے ۔

پہلے تو یہ مسئلہ ہے کہ ابھی تو بہت سی چیزیں انگریزی میں ہی ہیں اور اردو میں مقامیانے کی ابھی بھی کافی ضرورت ہے ۔ دوسرا ایڈیٹ کرتے ہوئے اگر enter دبائیں تو تیکسٹ دائیں طرف دھنس جاتا ہے اور دو چار حروف نظر نہیں آتے ۔

اس کے علاوہ اردو کی گنتی کا بھی حشر ہوجاتا ہے
لائن فیڈ بھی صحیح کام نہیں کرتی ، لائبریری سے فہرست پوسٹ کرنے میں لائن فیڈ مسئلہ پیدا کررہی ہے اور الائنمنٹ خراب ہوجاتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اب تم نے کام کرنا شروع کیا ہے تو ہمیں کچھ فیڈ بیک ملنا شروع ہوا ہے۔ جن مسائل کا تم نے ذکر کیا ہے ان پر میں جلد ہی کام کروں گا۔ جہاں تک وکی کی اردو لوکلائزیشن کا تعلق ہے تو اس وکی سوفٹویر میں لینگویج سٹرنگز کی الگ سے فائلیں نہیں ہیں۔ بہرحال ہم بتدریج مختلف فائلوں میں texts کو ٹرانسلیٹ کرتے رہیں گے۔ دوسرا لائن فیڈ کی بجائے میرے خیال میں لائن سپیسنگ کا مسئلہ آ رہا ہو گا۔ اس طرح کے مسائل کے حل کے لیے سٹائل شیٹ کو کچھ ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔ بہرحال میں یہی کہوں گا کہ لائبریری کا کام وکی پر ہی بہتر انداز میں ہو سکتا ہے۔
 
نبیل کام تو وکی میں اب شروع کر ہی دیا ہے اور اب اسے جاری بھی رکھیں گے ، میرا خیال ہے کہ میں اور قیصرانی پہلے کوشش کرکے مسائل کا پتہ لگاتے رہتے ہیں اور ساتھ ساتھ پوسٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔

لائن فیڈ کا مسئلہ مجھے اس لیے لگا کہ وکی میں ایک لائن کھنچی ہوئی نظر آرہی ہے اور لائن سپیسنگ کا مسئلہ بھی ہے کیونکہ ایک لائن کے آخری حروف دوسری لائن پر آرہے ہیں اس سے مجھے لگا کہ لائن فیڈ ٹھیک کام نہیں کررہا کیونکہ اگر لائن فیڈ ٹھیک ہوتا تو ایک لائن ایک لائن پر پوری آتی ۔

شروع میں تو کیمل کیس نے بھی تنگ کیا اور پھر پڑھنے پر مجھے پتہ چلا کہ نام تو انگریزی میں ہی اور خاص تکنیک سے دینا ہوگا ورنہ میں کیمل کیس کو square brackets سمجھا تھا :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، کچھ مسائل تو سامنے آئیں گے لیکن انشاءاللہ ان کا حل بھی نکلتا رہے گا۔ تم، منصور اور کچھ اور لوگ ایک مرتبہ وکی پر کام کرنا شروع ہو گئے تو اس سے باقیوں کی بھی رہنمائی ہو جائے گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی نبیل بھائی، محب ابھی زاویہ کے ابواب کی فہرست بنا رہا ہے، جونہی وہ مکمل ہوتی ہے، میں زاویہ 1 کو ان ابواب کے مطابق رکھنا شروع کر دیتا ہوں
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب اور منصور، آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ مشکلات کے باوجود آپ لوگ وکی پر کام کر رہے ہیں۔ میری کوشش رہے گی کہ وکی کے استعمال کے بارے میں گائیڈلائنز مہیا کرتا رہوں۔

یہاں میں کسی کتاب کے حصوں کو وکی پر رکھنے کے سلسلے میں ایک مشورہ دینا چاہوں گا۔ جیسا کہ آپ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ نئے صفحات بنانے کے لیے صرف وکی نیم میں ایک نیا ربط شامل کرنا کافی ہے اور یوں ایک نئے صفحے کو ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ لوگ کسی کتاب کی فہرست بناتے ہوئے اس کے ابواب کے صفحات کے ربط آخر میں Chapter1, Chapter,... استعمال کریں تو اس سے کام کچھ standardized ہو جائے گا۔ مثال کے طور پر زاویہ 1 کے ابواب کے روابط کچھ یوں ہو سکتے تھے:
ZaviaOneChapter1
ZaviaOneChapter2
ZaviaOneChapter3
۔۔۔
واضح رہے کہ یہ میں نے صرف وکی نیم کے بارے میں لکھا ہے۔ اس ربط کی اردو ڈسکرپشن کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ دوسرے میں صرف آئندہ کے کام کے بارے میں کچھ گائیڈ لائن دینا چاہ رہا تھا۔ اب تک جو کام ہو چکا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس وقت تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو وکی پر کام کرنے میں کچھ دقت پیش آ رہی ہو لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو بہت آسان محسوس ہوگا۔
 
میں نے چاہا کہ اب کٹیگریز کو بھی تھوڑا دیکھ لیا جائے تو وہاں انگریزی ہی لکھی نظر آئی ۔ میں نے تجربہ کرنے کے لیے اس ایڈیٹ کرنے کی کوشش کی اور اس میں اردو ترجمہ کیا تو یہ صورتحال بن گئی ہے۔

List of All Categories
Below is the list of all Categories existing on this Wiki, granted that users did things right when they created their pages or new Categories. See WikiCategory for how the system works.


--------------------------------------------------------------------------------

یہاں پر کٹیگریز کی ساری لسٹ دی جاری ہے جو وکی ہے موجود ہے، اس گمان کے ساتھ کہ استعمال کنندہ نے صفحات بناتے وقت صحیح زمرے کی نشاندہی کی تھی ۔ یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے اس کے لیے وکی کٹیگری دیکھیں۔
The following 1 pages belong to CategoryCategory:

CategoryWiki


اب یہاں تو بالکل ٹھیک نظر آرہا ہے مگر وہاں پر یہاں کی یہ اور ہ نظر نہیں آرہی اور دائیں طرف دھنسی ہوئی ہے۔ کیا میں ساتھ ساتھ اردو ترجمہ کرتا جاؤں جہاں مناسب سمجھوں ۔ اس کے علاوہ کوئی اور کام بھی ہے تو وہ بھی کرتے جاتے ہیں ساتھ ساتھ۔



http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=CategoryCategory
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ زکریا بھائی۔ نبیل بھائی آپ کا بھی شکریہ۔ آپ دونوں کی رہنمائی بہت مدد کرتی ہے۔ باقی آپ کی تجویز سر آنکھوں پر۔ انشاء اللہ ایسے ہی کریں گے۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی اپنے تجربات بھی لکھتے جاؤ یہاں پر تاکہ دوسرے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

میرے خیال سے تو صفحہ اول پر سارے زمرے اور ان کے لنک ہونے چاہیے تاکہ نئے آنے والوں کو مشکل نہ ہو ، لنک ایک نئے پیچ پر لے جائے چاہے وہاں صرف

انتظار فرمائیں

ہی لکھا ہو ، جیسے ہی کچھ لکھا جائے تو اس صفحہ کو اپ ڈیٹ کردیا جائے۔ اس وقت بہت کم لنک ہیں جن کی وجہ سے مشکل درپیش آرہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات کا خیال رکھیں کہ روابط اس طرح بھی شامل کریں کہ تمام مواد مربوط رہے۔ مثال کے طور پر لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ ہر صفحے کے اوپر اور نیچے اس کے سب سے پہلے صفحے کا ربط ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ متعلقہ زمرے جیسے کہ ناول، افسانہ وغیرہ کا ربط بھی ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ناول یا کتاب کے ہر باب میں گزشتہ بات، اگلے باب اور کتاب کی فہرست کا ربط شامل ہونا چاہیے تاکہ نیویگیشن آسان رہے۔ بہتر یہ ہوگا کہ وکی کا ایک صفحہ اس مقصد کے لیے ایک ٹمپلیٹ کے طور پر تیار کر لیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی محب، ابھی زاویہ 1 پر تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا، صرف وکی نام لکھنے میں‌ کچھ دقت ہوئی تھی لیکن پھر کامن سینس کی بدولت اسے بھی حل کر لیا۔ مسئلہ کچھ یوں تھا کہ جو انگریزی کے عنوان تھے ان کو اردو کے مخالف لکھنا تھا۔ اردومیں عنوان کا نام والی مثال کچھ یوں ہے
[[ZavIa2 زاویہ 2]]
نیلے رنگ میں وکی نام ہے۔ جبکہ انگریزی میں عنوان کچھ ایسے
[[SnapShot Snap Shot]]
نیلے رنگ میں وکی نام اور کالے رنگ میں عنوان دکھائی دے گا۔ نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ اردو میں عنوان اور انگریزی میں عنوان مختلف ترتیب سے آئیں گے۔
بےبی ہاتھی
 
Top