ریڈیو ولنٹئیرزکئیرینگ ہینڈز

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عزیزامین

محفلین
میں اس دھا گے کا معیار یہ نہیں رکھ رہا اس میں پرفیشنل لوگ ہی ہوں میرا مقصد خدمت خلق ہے جو کوئی بھی کر سکتا ہے
 

عزیزامین

محفلین
اگر کبھی آپ کے گھر کی چھت سے پانی ٹپکنے لگے تو آپ کسی کا انتظار کیے بغیر کوششیں کریں گے،یہی بات یہاں بھی لاگو ہوتی ہے
 

عزیزامین

محفلین
عزیزامین - آپ کی یادداشت تازہ کرنے کے لئے ساڑھے چھ سال پرانی لڑی سے تین مراسلے پیش ہیں۔ آپ اس وقت ایک فورم بنانا چاہتے تھے اور یہ مراسلے اس کے بارے میں ہیں۔



مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ جب تک آپ خود تمام کام کرنا نہیں سیکھتے کچھ نہیں ہو گا۔ آپ ریڈیو (یا ٹی‌وی) شروع کرنا چاہتے ہیں بہت اچھی بات ہے، اس کے کم از کم ایک مہینے کے پروگرام پہلے خود تیار کریں پھر ریڈیو (یا ٹی‌وی) شروع کریں۔ ایک مرتبہ یہ شروع ہو گا اور دو تین ہفتے تک جاری رہے گا تو شاید کچھ لوگ اس میں آپ کا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس عرصے میں آپ مزید پروگرام تیار کر سکتے ہیں اور دلچسپی لینے والے لوگوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے آپ سب-ٹائٹل تیار کروانا چاہ رہے تھے۔ پھر ڈبنگ کروانا چاہ رہے تھے۔ وہ کام کہاں تک پہنچے؟ میرا خیال ہے کہ اگر آپ سب-ٹائٹل خود تیار کرتے یا ڈبنگ خود کرتے تو کچھ ہو ہی جاتا۔ میں نے ڈبنگ کرنے کا طریقہ ایک ویڈیو ٹوٹوریل میں دکھایا تھا، آپ سے اس کے لئے ویڈیو کا ترجمہ مانگا تھا تو آپ وہ بھی مہیا نہیں کر سکے تھے۔

آپ نے ٹی‌وی شروع کیا تو اسے دیکھنے کے لئے اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔ آپ تو یوٹیوب اور ویمیو سے واقف ہی ہیں، ویڈیو وہاں کیوں نہیں ڈالی؟ یوٹیوب یا کسی اور ویڈیو شیرنگ سائٹ پر اپنا چینل بنائیں، اس پر ویڈیو اپلوڈ کریں اور اپنے بلوگ یا کسی بھی فورم پر ایک مراسلے میں یہ ویڈیو ایمبیڈ کر دیں۔ اگر ویڈیو اپلوڈ کرنے میں تعطل آتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ کوئی کسی مخصوص وقت پر خاص طور پر اس چینل پر نہیں جائے گا، بلکہ کسی بھی وقت یہ ویڈیو فورم میں رہتے ہوئے ہی دیکھ سکے گا۔ جب کہ ریڈیو یا ٹی‌وی پر ایک مخصوص وقت پر پروگرام پیش کرنے کا مسئلہ ہوتا ہے۔

جہاں تک مواد کا تعلق ہے تو وہ آپ کو ہی فراہم کرنا پڑے گا۔ ہو سکتا ہے کہ اس مواد کو استعمال کر کے کسی مخصوص شکل میں لانے کے لئے کوئی آپ کی مدد کر دے۔ لیکن بیشتر کام آپ کو خود ہی کرنا ہو گا۔ جب تک آپ خود کام نہیں کریں گے کوئی کام نہیں ہو گا۔
یوٹیوب میں اس لیے استعمال کر رہا کیوں کہ وہ پاکستان میں بند ہے ۔ویسے لائیو سٹریم میں کیا خرابی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top