نویں سالگرہ روشنیاں آنکھوں میں اتریں تیرے نام کے ساتھ۔۔۔۔۔۔!!!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لفظ کچی مٹی کی مانند ہوتے ہیں ۔۔۔سچے جذبوں کی پھوار سے جاندار ہوکر یوں مہکنے لگتے ہیں کہ پھر ان سے نظریں چرانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ لاکھ چاہیں کہ وہ دل میں رہیں ۔۔۔۔موتیوں کی طرح سیپیوں میں پلتے رہیں لیکن وہ اختیار سے باہر ہوجاتے ہیں اور پھر انہیں
سامنے لائے بنا بات بنتی نہیں۔۔۔۔۔!!

محفل سے وابستگی اور گہری انسیت نے مجھے بھی مجبور کیا کہ اس یادگار اور خاص موقع پر اپنے بکھرے بکھرے نامانوس سے الفاظ کو یہاں یکجا کروں۔۔۔!! اظہار کرنے کے لیئے یہ ضروری تو نہیں کہ آپ الفاظ کو برتنا بخوبی جانتے ہوں۔۔۔!! سچے جذبوں کو عیاں کرنے کے لیئے کسی مصنوعی سہارے کی ضرورت رہتی بھی نہیں۔۔۔۔!!

خال خال ہی محفلیں ہوتی ہیں نا! جن سے آپ کو وہ اپنائیت کا احساس ملے کہ پھر آپ وہیں کےہوجائیں۔۔۔انہیں راستوں پر قدم بے اختیار اٹھتے ہیں جہاں یادوں کے خوشگوار احساسات جا بجا بکھرے ہوں۔۔۔پھر چاہے آپ کی منزل کہاں کی ہو ۔۔۔رستے جہاں بھی مڑتے ہوں آپ ان یادوں کو محسوس کرنے ۔۔انہیں چننے ۔۔۔یکجا کرنے انہیں راستوں پر کچھ دیر کے لیئے ہولیتے ہیں جہاں آپ نے اچھا وقت پایا ۔۔۔!!!

بات آگاہی کی ہو۔۔۔خلوص کی ہو۔۔۔۔روشنی کی ہو۔۔۔۔غمگساری کی ہو ۔۔۔یا درد کے درماں کی ۔۔۔سچ تو یہ ہے کہ محفل نے مجھے وہ سب کچھ دیا جو میں نے محفل سے چاہا۔۔۔جو محفل سے میں نے نہیں چاہا پھر اس کی طرف توجہ کرنے کی بھی مجھے کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔۔۔۔!!

اور آج پھر میں ان تمام روشنی کی استعاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو محفل سے وابستہ ہیں۔۔محفل کے لیئے سر گرم رہتے ہیں کہ آپ نہیں جانتے کب کوئی چھوٹی سی بات زندگی بدلنے کا پیش خیمہ ثابت ہو۔۔۔کب کوئی اچھوتی سی تحریر اداس لمحوں میں مسکراہٹ بکھیر دے ۔۔۔
اور کب کسی کی دلجوئی جلتے لمحوں میں مرہم ثابت ہو۔۔۔!! تو تمام ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اندھیرا چاہے چہار سو ہو اپنی سی کوشش کرنے والے اندھیروں کو مات دیتے رہے ہیں ۔۔روشنی کو پھیلنے سے بھلا کون روک سکتا ہے ۔۔۔۔!!!

خوش رہیے ۔۔۔!! اور محفل کے پھلنے پھولنے میں اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہیئے!!!!!

محفل یونہی شاد رہے۔۔۔۔!!
ہر ذرہ نایاب رہے ۔۔۔۔۔!!!
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
ہماری اپیا بہت اچھا لکھتی ہے ، اس کا اندازہ آپ کے خط سے ہوا تھا جو آپ نے ماہی کے نام لکھا !
مگر اس تحریر کو پڑھ کر اندازہ ہوا کہ در اصل آپ کی تحریر کی روح آپ کا خلوص اور پیار ہے ، جسے آپ اپنے جادوئی قلم سے سینچتی ہیں ۔۔۔ سلامت رہیں پیاری اپیا ۔۔۔ ڈھیروں دعائیں !! ۔۔۔ :) :)
 
حسنِ ظن آپ کا برقرار رہے بھیا! :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
لفظ کچی مٹی کی مانند ہوتے ہیں ۔۔۔سچے جذبوں کی پھوار سے جاندار ہوکر یوں مہکنے لگتے ہیں کہ پھر ان سے نظریں چرانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ لاکھ چاہیں کہ وہ دل میں رہیں ۔۔۔۔موتیوں کی طرح سیپیوں میں پلتے رہیں لیکن وہ اختیار سے باہر ہوجاتے ہیں اور پھر انہیں
سامنے لائے بنا بات بنتی نہیں۔۔۔۔۔!!

محفل سے وابستگی اور گہری انسیت نے مجھے بھی مجبور کیا کہ اس یادگار اور خاص موقع پر اپنے بکھرے بکھرے نامانوس سے الفاظ کو یہاں یکجا کروں۔۔۔!! اظہار کرنے کے لیئے یہ ضروری تو نہیں کہ آپ الفاظ کو برتنا بخوبی جانتے ہوں۔۔۔!! سچے جذبوں کو عیاں کرنے کے لیئے کسی مصنوعی سہارے کی ضرورت رہتی بھی نہیں۔۔۔۔!!

خال خال ہی محفلیں ہوتی ہیں نا! جن سے آپ کو وہ اپنائیت کا احساس ملے کہ پھر آپ وہیں کےہوجائیں۔۔۔انہیں راستوں پر قدم بے اختیار اٹھتے ہیں جہاں یادوں کے خوشگوار احساسات جا بجا بکھرے ہوں۔۔۔پھر چاہے آپ کی منزل کہاں کی ہو ۔۔۔رستے جہاں بھی مڑتے ہوں آپ ان یادوں کو محسوس کرنے ۔۔انہیں چننے ۔۔۔یکجا کرنے انہیں راستوں پر کچھ دیر کے لیئے ہولیتے ہیں جہاں آپ نے اچھا وقت پایا ۔۔۔!!!

بات آگاہی کی ہو۔۔۔خلوص کی ہو۔۔۔۔روشنی کی ہو۔۔۔۔غمگساری کی ہو ۔۔۔یا درد کے درماں کی ۔۔۔سچ تو یہ ہے کہ محفل نے مجھے وہ سب کچھ دیا جو میں نے محفل سے چاہا۔۔۔جو محفل سے میں نے نہیں چاہا پھر اس کی طرف توجہ کرنے کی بھی مجھے کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔۔۔۔!!

اور آج پھر میں ان تمام روشنی کی استعاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو محفل سے وابستہ ہیں۔۔محفل کے لیئے سر گرم رہتے ہیں کہ آپ نہیں جانتے کب کوئی چھوٹی سی بات زندگی بدلنے کا پیش خیمہ ثابت ہو۔۔۔کب کوئی اچھوتی سی تحریر اداس لمحوں میں مسکراہٹ بکھیر دے ۔۔۔
اور کب کسی کی دلجوئی جلتے لمحوں میں مرہم ثابت ہو۔۔۔!! تو تمام ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اندھیرا چاہے چہار سو ہو اپنی سی کوشش کرنے والے اندھیروں کو مات دیتے رہے ہیں ۔۔روشنی کو پھیلنے سے بھلا کون روک سکتا ہے ۔۔۔۔!!!

خوش رہیے ۔۔۔!! اور محفل کے پھلنے پھولنے میں اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہیئے!!!!!

محفل یونہی شاد رہے۔۔۔۔!!
ہر ذرہ نایاب رہے ۔۔۔۔۔!!!
عینی آپ کتنا پیارا لکھتی ہیں نا۔۔۔ :)
 
Top