سیما علی

لائبریرین
رات کو ہی فوت ہو گیا تھا۔
اللہ بچی بہت دکھی ہوگئئ ہوگی ۔۔ہم لوگوں ہی سے سیکھا ہے ۔ہم ناشتے کے بعد کوؤں کو ناشتہ دیتے ہیں تو ابھئ سب چیزیں اکھٹا کر رہے ہوتے ہیں تو سارے ناشتہ رکھنے سے پہلے کائیں کائیں شروع کردیتے ہیں بس نہیں چلتا ہمارے ہاتھ سے پلیٹ لے کر بھاگ جائیں ۔بڑ ا ہی کوئی بے صبرا پرندہ ہے ۔پر انسان سے زیادہ بے صبرا نہیں۔۔:
 
جاسمن

وہ تو جو دکھی ہوئی تھی، میں تو خود بے حد دکھی تھی۔ اسی دن پتہ چلا ایک حادثے کا کہ ایک خاتون سکوٹی پہ اپنے بچوں کے ساتھ جا رہی تھی، دو بسوں کی ریس میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اسی طرح ایک اور واقعہ تھا۔ بس بہت اداس دن تھا۔
 
کل ہم لوگ ناشتے پر اکھٹے ہوئے تھے ۔ ڈاکٹر فاخر رضا ، فہیم اور عاطف بھیا تو آپکو بہت یاد کیا اور آپکی یہی باتیں یاد کرتے رہے اور آپکے حق میں دعائیں کیں اللہ آپکو نیک کاموں کے لئے اپنے خزانے سے بیشمار اجر عظیم عطا فرمائے سب کو یا د کیا خصوصاً وارث میاں کو ۔دعائے خاص انکے لئے اور پروردگار سے آسانیوں کی دعا انکے لواحقین کت لئے۔۔۔
 
واہ بھئی واہ!
بہت اچھا لگا۔ آپ ماشاءاللہ اکثر ملاقات کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔ اللہ آپ سب ملاقاتیوں کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
 
میں بس یہ ہی سوچتا ہوں کہ! اللہ پاک نے جتنا دیا ہےمیں اُس کے مقابلے میں ذرہ برابر بھی شکر ادا نہیں کرپایا ۔
اللہ پاک آپ کو سب کچھ دیتا ہے جو آپ مانگتے ہو ۔
بس وہ اُس پاک ذات کو معلوم ہے کہ کب آپ کو دینا بہتر ہے ۔
بس بے صبری میں کبھی بھی کوئی غلط راستہ نہیں اختیار کرنا چاھئیے ۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاھئیے ۔
 
کل ہم لوگ ناشتے پر اکھٹے ہوئے تھے ۔ ڈاکٹر فاخر رضا ، فہیم اور عاطف بھیا تو آپکو بہت یاد کیا اور آپکی یہی باتیں یاد کرتے رہے اور آپکے حق میں دعائیں کیں اللہ آپکو نیک کاموں کے لئے اپنے خزانے سے بیشمار اجر عظیم عطا فرمائے سب کو یا د کیا خصوصاً وارث میاں کو ۔دعائے خاص انکے لئے اور پروردگار سے آسانیوں کی دعا انکے لواحقین کت لئے۔۔۔
اللہ پاک برکت دے آمین!
 
اور روداد؟
 
میں بہت حساس بھی ہوں اور مجھے اپنے وطن اور قوم سے بہت محبت بھی ہے۔ میں بتا نہیں سکتی کہ میں کس قدر کُڑھتی رہی ہوں۔ اب تو میں نے خبریں پڑھنا چھوڑ دی ہیں۔ میرے جیسے لوگ ہمہ وقت امید کا دامن پکڑے رہتے تھے۔ لیکن جو ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے، اس کے نتائج بے حد بھیانک ہیں۔ مجھے آئیندہ کم از کم پچاس برس تک اس میدان میں کوئی اچھی امید نظر نہیں آ رہی۔ میں نے خود زندہ نہیں رہنا لیکن میرے بعد یہ نظام خدانخواستہ مزید انحطاط پذیر ہو گا۔
یہ صرف ایک ادارے کا حال ہے تو بس اندازہ لگا لیں کہ بقیہ اداروں کا کیا حال ہو گا!
پہلے میں یہی کہتی تھی کہ چراغ سے چراغ جلتا ہے۔ اپنی کوشش کریں وغیرہ۔ لیکن مجھے بتائیں کہ میں صرف پڑھا سکتی ہوں، جتنا اچھا بھی پڑھا لوں، جن بچوں کی بنیاد ہی نہیں ہے، ان کی جڑیں ہی نہیں ہیں، ان پہ کتنی محنت کروں؟ کیا انھیں شروع سے پہلے انگریزی سکھاؤں پھر اپنا مضمون پڑھاؤں ؟ اور پالیسی سازوں، فیصلہ سازوں کا کیا!! وہاں تک تو میری پہنچ نہیں، میری آواز نہیں جاتی۔ وہاں سے تو گھڑے گھڑائے فیصلے اور پالیسیاں آتی ہیں۔ ہمیں بس تکمیل کرنا ہوتی ہے۔
اس قدر خراب حالات ہیں کہ بس! میری ایک بہت اچھی سہیلی اپنے خاندان سمیت باہر کے کسی ملک میں ہجرت کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ کہ اب یہاں کے حالات بہت خراب ہو چکے۔
کیا کریں؟
دوسرے ملک میں جانا، اپنا وطن چھوڑنا کس قدر مشکل ہے! مجھے تو پاکستان پہ ترس آتا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزاد وطن دیا۔ کس قدر بڑی نعمت ہے یہ۔ پوچھیں ان لوگوں سے جو دوسروں کے دستِ نگر ہیں۔ جب میں آزادی کو محسوس کرتی ہوں تو مجھے اپنا آپ بہت ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے۔ اللہ کا بے حد شکر دل میں آتا ہے۔ لیکن ہم نے اپنے وطن کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ ہم نے اس کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مجھے انتہائی ڈر لگتا ہے کہ میں اپنے بچوں اور ان کے بچوں کے لیے کیسا پاکستان چھوڑ کے جاؤں گی۔ جب آج میرے دور میں یہ حالات ہیں تو آئیندہ کیا ہو گا؟ بہت خوف آتا ہے۔
بس پھر یہی بات خود کو سمجھاتی ہوں کہ اپنے حصے کا کام کرو اور دعا کرو۔

خدا کرے کہ میری عرض پاک پہ اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا ہی رہے صدیوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو!
 
خدا کرے کہ میری عرض پاک پہ اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا ہی رہے صدیوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو!
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
thinking-child-bored-frustrated-fed-up-doing-his-homework-178973113.jpg
 
La Alma

لائبریرین
ملحد کی یہ خوبی ہے کہ وہ آزادئ فکر کا قائل ہوتا ہے۔ آؤٹ آف دا باکس ہو کرسوچتا ہے، اور ہر قسم کے روایتی خداؤں کی نفی کر دیتا ہے۔ لیکن اسکے بعد وہ اپنی سوچ کو ایسے پنجرے میں قید کر لیتا ہے جہاں خدا کا تصور بھی پر نہیں مار سکتا۔
 
جاسمن

لائبریرین
آج ایک آسٹریلین شخص کی ویڈیو دیکھی جس میں اُنہوں نے اپنے قبول اسلام کا ذکر کیا ہے۔ ایسی پر تفنن ریورٹ اسٹوری آج سے پہلے کبھی نہیں سنی۔ :) :)
واقعی۔ ایسا انداز پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
اسے دیکھنے کے بعد ایک وڈیو کلپ دیکھا۔ ماشاءاللہ اس مسلم نوجوان محمد علی پہ بہت پیار آیا اور عیسائی نوجوانوں میں جو بہت غور اور تحمل سے محمد علی کی بات سن رہا ہے، اس نے بھی اپنی جستجو اور تحمل سے متاثر کیا۔
 
محمداحمد

اللہ تعالیٰ ان بچوں کو ہدایت سے سرفراز کرے۔

اور داعی کہ بھی سعیِ جمیلہ کو قبول کرے۔ دعوتِ دین کا کام کرنا بڑے نصیب کی بات ہے۔
 
Top