تعارف رضوان الرحمٰن خان، عمر رسیدہ، غریب وطن، چلا ہوا کارتوس( سابق فوجی)

فلک شیر

محفلین
کاش یہ الفاظ کسی اور کے منہ سے ادا ہوئے ہوتے
سر آپ جیسے سٹریٹ فارورڈ لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں.....
بس ایسے ہی مشن جاری رکھیں.... عنقریب رونق لگ جانی... دیکھتے جائیں
ہاں... خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو
کیوں مولانا نیرنگ خیال! آپ نہیں کہیں گے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
رضوان الرحمٰن خان، عمر رسیدہ، غریبِ وطن، چلا ہوا کارتوس(سابق فوجی)
خوش عام دید جناب ۔۔۔۔

کیوں مولانا نیرنگ خیال! آپ نہیں کہیں گے
جناااب ہم تو ہر کسی کو خوش عام دید و آم دید کہتے ہیں۔
 
سر آپ جیسے سٹریٹ فارورڈ لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں.....
بس ایسے ہی مشن جاری رکھیں.... عنقریب رونق لگ جانی... دیکھتے جائیں
ہاں... خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو
کیوں مولانا نیرنگ خیال! آپ نہیں کہیں گے
رونق تو آپ سے ہی شروع ہو گئی ہے۔ عزت افزائی کا شکریہ
 

محمداحمد

لائبریرین
اپنی ذات کا ادراک تو فہم و دانش کا ابتدائیہ رہاہے۔ آپ ایسا کیوں کہتے ہیں

دراصل یہ دونوں چیزیں (فہم و دانش) تو ہمیں چھو کر نہیں گزریں۔ بلکہ ہم نے تو ادراک کو بھی شروع میں ادرک پڑھا تھا اور خیال آیا کہ کہیں آپ ہم پر کوئی مثال 'فٹ' کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہے۔ :) :) :)

تاہم چونکہ آپ کا نام رضوان ہے اور سوچتے ہیں کہ آپ کہیں وہ والے رضوان ہی نہ ہوں اور آپ سے الجھ کر اپنی گم گشتہ جنت میں دوبارہ حاضری کا ہمارا خواب، خواب ہی نہ رہ جائے، سو خاموشی کو ہی اپنے حق میں بہتر سمجھتے ہیں۔ :) :) :)

مکرر خوش آمدید! :)

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
Top