رجنی کانت/سلطان راہی

قیصرانی

لائبریرین
رجنی کانت/سلطان راہی کے بارے کچھ حقائق

اگر آپ رجنی کانت کے بارے کچھ جاننا چاہتے ہیں تو یہ کچھ حقائق ہیں۔ ویسے اگر آپ رجنی کانت کی بجائے سلطان راہی مرحوم کا نام لکھ دیں تو بھی یہ فارمولا بہترین کام کرے گا

رجنی کانت/سلطان راہی پیاز کو رونے پر مجبور کر دیتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی ری سائیکل بن کو ڈیسک ٹاپ سے ڈیلیٹ کر سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی اتنی تیز رفتاری سے بندے مارتا ہے کہ موت کا فرشتہ انہیں لینے کے لئے دیر کر دیتا ہے۔ یہ فالتو مرنے والے ہی جن بھوت بن جاتے ہیں

رجنی کانت/سلطان راہی بارش کی مدد سے سنو مین بنا سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی آپ کا گلا کارڈ لیس فون سے گھونٹ سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی مچھلی کو ڈبو سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کمرے میں داخل ہوتا ہے تو بلب نہیں جلاتا، وہ اندھیرے کو آف کر دیتا ہے

جب رجنی کانت/سلطان راہی آئینے کو دیکھے تو آئینہ فوراً ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ رجنی کانت/سلطان راہی کے سامنے کھڑا ہونے کے کیا معنی ہیں

بریٹ فیور فٹبال کو پچاس گز دور پھینک سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی بریٹ فیور کو اس سے بھی کہیں زیادہ دور پھینک سکتا ہے

پائی کا آخری ہندسہ رجنی کانت/سلطان راہی ہے۔ وہ سب چیزوں کا اختتام ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کو نہیں علم کہ آپ کہاں رہتے ہیں لیکن وہ یہ ضرور جانتا ہے کہ آپ اس کے ہاتھوں کب اور کہاں مرنے والے ہیں

گولیاں رجنی کانت/سلطان راہی کو ڈاج کر جاتی ہیں

معذوروں کی پارکنگ کا نشان دراصل یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ جگہ رجنی کانت/سلطان راہی کے لئے مخصوص ہے۔ اگر کوئی دوسرا آ کر یہاں گاڑی روکے گا تو اس کا مستقبل معذوروں کے نشان میں پوشیدہ ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کا کلینڈر اکتیس مارچ کے بعد دو اپریل پر چلا جاتا ہے۔ رجنی کانت/سلطان راہی کو کئی بھی بیوقوف نہیں بنا سکتا

اگر گوگل پر آپ رجنی کانت/سلطان راہی کا نام غلط لکھیں تو گوگل آپ کو درست ہجے نہیں دکھاتا بلکہ آپ کو مشورہ دیتا ہے کہ جلد از جلد کہیں گم ہو جائیں

رجنی کانت/سلطان راہی ایک پہیئے والی سائیکل سے ون وہیلنگ کر سکتا ہے

ایک بار ایک کوبرا نے رجنی کانت/سلطان راہی کو ڈسا۔ پانچ دن تک شدید اذیت میں رہنے کے بعد کوبرا مر گیا

رجنی کانت/سلطان راہی جب آپ کو انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اتنے سیکنڈ آپ کی زندگی باقی بچی ہے

رجنی کانت/سلطان راہی دو پتھروں کو ایک پرندے کی مدد سے مار سکتا ہے

بہترین سے بہترین جراثیم کش کیمیکل نناوے اعشاریہ نو فیصد جراثیم مار سکتا ہے لیکن رجنی کانت/سلطان راہی جس چیز کو چاہے، سو فیصد مار سکتا ہے

گلوبل وارمنگ افواہ ہے۔ دراصل رجنی کانت/سلطان راہی کو سردی لگ رہی تھی تو اس نے سورج کو آن کر دیا

رجنی کانت/سلطان راہی رات کے وقت آتشی شیشے یعنی محدب عدسے سے آگ جلا سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی ہر انسان کے لئے دلی احترام اور عزت کا جذبہ رکھتا ہے، جب تک وہ انسان اس کے راستے میں نہ آ جائے

رجنی کانت/سلطان راہی بیس منٹ میں ساٹھ منٹ یعنی ایک گھنٹے کی فلم دیکھ لیتا ہے

ایک بار رجنی کانت/سلطان راہی نے جرمن جنگی جہاز کو انگلی کے اشارے سے "بینگ" کہہ کر تباہ کر دیا تھا

ایک عام کمرے میں 1242 اشیا ہوتی ہیں جن سے رجنی کانت/سلطان راہی آپ کو مار سکتا ہے۔ ان 1242 اشیا میں کمرہ بذات خود بھی شامل ہے

ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہر مردے کے پیچھے رجنی کانت/سلطان راہی کا

رجنی کانت/سلطان راہی نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس سولہ سیکنڈ کی عمر میں لے لیا تھا

پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ رجنی کانت/سلطان راہی اب کسی اور مشروب سے دل بہلانے کا سوچ رہا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کا جذر تکلیف ہے۔ رجنی کانت/سلطان راہی کا مربع نکالنے کی غلطی مت کریں، جواب موت ہے

جب آپ یہ کہتے ہیں کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں، رجنی کانت/سلطان راہی اسے ذاتی توہین سمجھتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
لیکن افسوس کہ میں ان حضرات سے واقف نہیں۔ یعنی رجنی کانت یا سلطان راہی سے۔ حقائق دلچسپ لگتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی رجنی کانت ہندی فلموں کا ہیرو ہوا کرتا تھا اور سلطان راہی پاکستانی فلموں کا، خاص کر پنجابی فلموں، کا ہیرو ہوا کرتا تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

شکریہ زیک۔ مجھے دوست نے رجنی کانت کے حوالے سے بھیجا تھا۔ لیکن جب ذرا سا سوچا تو سلطان راہی پر بھی بالکل فٹ‌ آیا

لیکن افسوس کہ میں ان حضرات سے واقف نہیں۔ یعنی رجنی کانت یا سلطان راہی سے۔ حقائق دلچسپ لگتے ہیں۔

شکریہ استاد محترم

اعجاز بھائی رجنی کانت ہندی فلموں کا ہیرو ہوا کرتا تھا اور سلطان راہی پاکستانی فلموں کا، خاص کر پنجابی فلموں، کا ہیرو ہوا کرتا تھا۔

شمشاد بھائی، ابھی بھی رجنی کانت زندہ سلامت اور ہٹا کٹا ہے :rolleyes:
 
تیشہ

محفلین
رجنی کانت/سلطان راہی کے بارے کچھ حقائق

اگر آپ رجنی کانت کے بارے کچھ جاننا چاہتے ہیں تو یہ کچھ حقائق ہیں۔ ویسے اگر آپ رجنی کانت کی بجائے سلطان راہی مرحوم کا نام لکھ دیں تو بھی یہ فارمولا بہترین کام کرے گا

رجنی کانت/سلطان راہی پیاز کو رونے پر مجبور کر دیتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی ری سائیکل بن کو ڈیسک ٹاپ سے ڈیلیٹ کر سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی اتنی تیز رفتاری سے بندے مارتا ہے کہ موت کا فرشتہ انہیں لینے کے لئے دیر کر دیتا ہے۔ یہ فالتو مرنے والے ہی جن بھوت بن جاتے ہیں

رجنی کانت/سلطان راہی بارش کی مدد سے سنو مین بنا سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی آپ کا گلا کارڈ لیس فون سے گھونٹ سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی مچھلی کو ڈبو سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کمرے میں داخل ہوتا ہے تو بلب نہیں جلاتا، وہ اندھیرے کو آف کر دیتا ہے

جب رجنی کانت/سلطان راہی آئینے کو دیکھے تو آئینہ فوراً ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ رجنی کانت/سلطان راہی کے سامنے کھڑا ہونے کے کیا معنی ہیں

بریٹ فیور فٹبال کو پچاس گز دور پھینک سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی بریٹ فیور کو اس سے بھی کہیں زیادہ دور پھینک سکتا ہے

پائی کا آخری ہندسہ رجنی کانت/سلطان راہی ہے۔ وہ سب چیزوں کا اختتام ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کو نہیں علم کہ آپ کہاں رہتے ہیں لیکن وہ یہ ضرور جانتا ہے کہ آپ اس کے ہاتھوں کب اور کہاں مرنے والے ہیں

گولیاں رجنی کانت/سلطان راہی کو ڈاج کر جاتی ہیں

معذوروں کی پارکنگ کا نشان دراصل یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ جگہ رجنی کانت/سلطان راہی کے لئے مخصوص ہے۔ اگر کوئی دوسرا آ کر یہاں گاڑی روکے گا تو اس کا مستقبل معذوروں کے نشان میں پوشیدہ ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کا کلینڈر اکتیس مارچ کے بعد دو اپریل پر چلا جاتا ہے۔ رجنی کانت/سلطان راہی کو کئی بھی بیوقوف نہیں بنا سکتا

اگر گوگل پر آپ رجنی کانت/سلطان راہی کا نام غلط لکھیں تو گوگل آپ کو درست ہجے نہیں دکھاتا بلکہ آپ کو مشورہ دیتا ہے کہ جلد از جلد کہیں گم ہو جائیں

رجنی کانت/سلطان راہی ایک پہیئے والی سائیکل سے ون وہیلنگ کر سکتا ہے

ایک بار ایک کوبرا نے رجنی کانت/سلطان راہی کو ڈسا۔ پانچ دن تک شدید اذیت میں رہنے کے بعد کوبرا مر گیا

رجنی کانت/سلطان راہی جب آپ کو انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اتنے سیکنڈ آپ کی زندگی باقی بچی ہے

رجنی کانت/سلطان راہی دو پتھروں کو ایک پرندے کی مدد سے مار سکتا ہے

بہترین سے بہترین جراثیم کش کیمیکل نناوے اعشاریہ نو فیصد جراثیم مار سکتا ہے لیکن رجنی کانت/سلطان راہی جس چیز کو چاہے، سو فیصد مار سکتا ہے

گلوبل وارمنگ افواہ ہے۔ دراصل رجنی کانت/سلطان راہی کو سردی لگ رہی تھی تو اس نے سورج کو آن کر دیا

رجنی کانت/سلطان راہی رات کے وقت آتشی شیشے یعنی محدب عدسے سے آگ جلا سکتا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی ہر انسان کے لئے دلی احترام اور عزت کا جذبہ رکھتا ہے، جب تک وہ انسان اس کے راستے میں نہ آ جائے

رجنی کانت/سلطان راہی بیس منٹ میں ساٹھ منٹ یعنی ایک گھنٹے کی فلم دیکھ لیتا ہے

ایک بار رجنی کانت/سلطان راہی نے جرمن جنگی جہاز کو انگلی کے اشارے سے "بینگ" کہہ کر تباہ کر دیا تھا

ایک عام کمرے میں 1242 اشیا ہوتی ہیں جن سے رجنی کانت/سلطان راہی آپ کو مار سکتا ہے۔ ان 1242 اشیا میں کمرہ بذات خود بھی شامل ہے

ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہر مردے کے پیچھے رجنی کانت/سلطان راہی کا

رجنی کانت/سلطان راہی نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس سولہ سیکنڈ کی عمر میں لے لیا تھا

پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ رجنی کانت/سلطان راہی اب کسی اور مشروب سے دل بہلانے کا سوچ رہا ہے

رجنی کانت/سلطان راہی کا جذر تکلیف ہے۔ رجنی کانت/سلطان راہی کا مربع نکالنے کی غلطی مت کریں، جواب موت ہے

جب آپ یہ کہتے ہیں کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں، رجنی کانت/سلطان راہی اسے ذاتی توہین سمجھتا ہے

:lol:

مزے کا ہے اور بلکل درست بھی ۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
سلطان راہی کی ویڈیو بھی ہونی چاہئیے تھی چھوٹے بھا ،۔۔
میں لے آئی ہوں ۔۔ یہ دیکھئے چھیلا اور لیلی ،۔

:lol:

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=HoyPXkpS1fY&feature=related[/ame]
 
تیشہ

محفلین
01hmm.gif

یہ رجنی ہے :confused: میں سمجھی کسی عورت کا نام رجنی کانت ہے ۔ :confused:
اچھا کیا چھوٹے بھا ، آپ رجنی کانت کو بھی لے آئے ، میں نے دیکھ لیا ورنہ میں اسکے نام سے سمجھی کوئی ۔۔ :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
باجو اچھا کیا کہ بتا دیا، رجنی کانت کو عورت سمجھنا تو غلطی ہے ہی، اس کو بتا دینا اس سے بھی بڑی غلطی، اب جلدی سے کہیں دور جا کر چھپ جائیں، ورنہ رجنی کانت آتی ہی ہوگی، اوہ سوری میرا مطلب ہے کہ آتا ہی ہو گا:cool:
 
Top