مبارکباد رانا بھائی کو بھی نشے چڑھ گئے

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو رانا کہ گلی ہزار ہو گئی ہے۔
معلوم نہیں گلی ڈنڈا کی یہ اصطلاح سمجھ میں آتی ہے یا نہیں، لیکن بے اختیار یاد آ گئی۔
 
رانا

محفلین
مبارک ہو رانا کہ گلی ہزار ہو گئی ہے۔
معلوم نہیں گلی ڈنڈا کی یہ اصطلاح سمجھ میں آتی ہے یا نہیں، لیکن بے اختیار یاد آ گئی۔
خیر مبارک اور بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب۔:)
بچپن کا دور ہو، گاوں کا ماحول ہو تو گلی ڈنڈے سے دوری ناممکن ہے۔:) لیکن پتہ نہیں اس اصطلاح سے کیوں بے خبر رہے۔ لیکن اتنی محبت سے آپ نے استعمال کی ہے کہ بے خبری کا اظہار کرنے میں شرم مانع ہوئی۔ اس لئے فورا گوگل، وکی پیڈیا اور نہ جانے کیا کیا کھنگال ڈالا لیکن علم کے ان وسیع و عریض ڈیجیٹل سمندروں نے بھی صاف جواب دے دیا۔ لہذا اب آپ کے سامنے شرمندہ کھڑا ہوں۔:(
 
رانا

محفلین
بھیا پاکستان آئے بغیر آئسکریم نہیں مل سکتی کیا :)
قطعی نہیں جناب۔:shameonyou:
یہ تو اپنی خواہش کا گلا اپنے ہاتھوں گھونٹنے والی بات ہوگی کہ آپ کو وہاں آئسکریم بھیج دی تو نہ آپ نے پاکستان آنا ہے اور نہ ہماری بہنا سے ملاقات کی خواہش پوری ہوسکے گی۔ جب تک ہم آپ کی آئسکریم روک کر رکھیں گے تب تک آپ کے ذہن میں بھی یہ بات تازہ رہے گی کہ ایک آئسکریم ابھی تک نہیں کھائی جو پاکستان پر قرض ہے۔ اور کیا پتہ کبھی آپ کے دماغ میں یہ قرض وصول کرنے کا پکا ارادہ بن ہی جائے اور ایک بھائی کی بہن سے ملاقات ہوجائے۔:)
 
مقدس

پر بھیا پاکستان آکر تیمور کا ارادہ بدل گیا واپس آنے کا تو میرا کیا ہو گا :)
 
کھوکھر

محفلین
بہت بہت مبارک ہو
1000-posts.jpg

images
 
رانا

محفلین
پر بھیا پاکستان آکر تیمور کا ارادہ بدل گیا واپس آنے کا تو میرا کیا ہو گا :)
دل تو یہی چاہتا ہے کہ ارادہ بدل جائے۔:) لیکن بہنا کی خوشیاں بھی تو عزیز ہیں نا اس لئے اس خواہش کا گلا اپنے ہاتھوں گھونٹ دیتے ہیں بہنا کی خاطر۔:)
ویسے تسلی رکھیں جب تک پاکستان پر امریکہ کا سایہ ہے تیمور بھائی تو کیا سکندر اعظم کا بھی ارادہ نہیں بدلے گا۔:)
 
رانا

محفلین
رانا بھائی اب اس پر ایک تحریر ہوجائے کہ ہزار کرنے میں کیا کیا مشکلات پیش آئیں :happy:
ضمیمہ: :happy:
اور ان مشکلات کو کس طرح عبور کیا؟

ہاہاہا۔:):):)
دلچسپ خیال دیا ہے آپ نے۔:) لیکن اگر آپ نے اس نیت سے دیا ہے کہ ایسی کسی تحریر میں میری ساری توپوں کا رخ میری اپنی ہی طرف ہوگا تو یہ بھول ہے آپ کی۔:) اس سفر میں بہت سے محفلین سے واسطہ پڑتا رہا وہ بے چارے بھی زد میں آئیں گے۔:) البتہ آپ پھر پہلے کی طرح بچ جائیں گی کہ اس سفر کے کسی دوراہے پر آپ سے براہ راست ملاقات نہیں ہوئی تھی۔:) کہیں آپ نے اسی لئے تو یہ خیال نہیں دیا کہ آپ نے کونسا زد میں آنا ہے۔;)
 
Top