دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہے اپنی کشتِ ویراں، سرسبز اس یقیں سے
آئیں گے اس طرف بھی اک روز ابرو باراں
(فیض)

ابر
 

شمشاد

لائبریرین
رمق ایک جانِ وبال ہے کوئی دم جو ہے تو عذاب ہے
دلِ داغ گشتہ کباب ہے جگرِ گداختہ آب ہے
(میر)

کباب
 

شمشاد

لائبریرین
باغ کوتجھ بن اپنے بھائیں آتش دی ہے بہاراں نے
ہر غنچہ اخگر ہے ہم کو ہر گُل ایک انگارا ہے
(میر)

انگارہ
 

فاتح

لائبریرین
مرے مالک! مرا دل کیوں تڑپتا ہے، سلگتا ہے
تری مرضی۔۔۔ تری مرضی پہ کس کا زور چلتا ہے
کسی کو گل، کسی کو تو نے انگارا بنا ڈالا
چکمتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا​

مرضی
 

فاتح

لائبریرین
جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سر نگوں ہو کر بھرا کرتی ہی پیمانے​

سر نگوں
 

محمد وارث

لائبریرین
بساطِ عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھی
سو رہتا ہے بہ اندازِ چکیدن سر نگوں وہ بھی

مرے دل میں ہے غالب شوقِ وصل و شکوۂ ہجراں
خدا وہ دن کرے جو اس سے میں یہ بھی کہوں وہ بھی


عجز
 

سارہ خان

محفلین
بس ایک شام بڑی خاموشی سے ٹُوٹ گیا
ہمیں جو مان ، تری دوستی میں رہتا تھا

کِھلا جو پُھول تو بر باد ہوگیا امجد
طلسم رنگ مگر غنچگی میں رہتا تھا


اب برباد
 

شمشاد

لائبریرین
گر جانتے کہ یوں ہی برباد جائیں گے تو
کاہے کو خا ک میں ہم اپنے تئیں ملاتے
(میر)

خاک
 

عیشل

محفلین
جب لوگ ہی جذبوں کی توقیر نہیں کرتے
ہم بھی کوئی دکھ اپنا تحریر نہیں کرتے
دل چیرتا ہے کیسا لہجے کا روکھا پن
کرتی ہے زباں وہ کچھ جو تیر نہیں کرتے

تیر
 

شمشاد

لائبریرین
جھیل میں لمس کی تحریر بنانی ہے مجھے
آنکھ میں چاند کی تصویر بنانی ہے مجھے
(نیناں)

چاند
 

فاتح

لائبریرین
آنکھ میں چاند کی تصویر سجا کر جی لو
زندگی خوابِ مسلسل میں بِتا کر جی لو
(نا چیز)

مسلسل
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top