دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔۔۔اس کھیل کے اصولوں کے مطابق آپ کو لکھے ہوئے شعر سے ہی کوئی لفظ دینا ہے۔۔۔۔۔۔اور دفعتا آپ کے شعر میں نہیں ۔۔۔۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
راجہ صاحب۔۔۔۔۔اس کھیل کے اصولوں کے مطابق آپ کو لکھے ہوئے شعر سے ہی کوئی لفظ دینا ہے۔۔۔۔۔۔اور دفعتا آپ کے شعر میں نہیں ۔۔۔۔ :)
ایسا اصول تو کہیں نظر آیا ویسے بھی مجھ سے پہلے کئی اپنی مرضی سے لفظ دے چکے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
روشن ہوئی شمع جلنے لگے پروانے
آغاز تو بسم اللہ انجام خدا جانے
اگلا “دفعتا“

اس شعر میں مجھے کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، کیا ہے ابھی سمجھ نہیں پایا۔
شمشاد صاحب گڑ بڑ تو واقعی ہے اور مجھ بھی سمجھ نہیں آرہی۔ اعجاز اختر صاحب ہی بتا پائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
راجہ صاحب۔۔۔۔۔اس کھیل کے اصولوں کے مطابق آپ کو لکھے ہوئے شعر سے ہی کوئی لفظ دینا ہے۔۔۔۔۔۔اور دفعتا آپ کے شعر میں نہیں ۔۔۔۔ :)
ایسا اصول تو کہیں نظر آیا ویسے بھی مجھ سے پہلے کئی اپنی مرضی سے لفظ دے چکے ہیں۔

آپ بجا فرما رہے ہیں۔ شروع میں ایسا ہی ہوا تھا، پھر ایسے الفاظ آنے لگے جن کا پچھلے شعر سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رہتا تھا، اس لیے پچھلے صفحے پر یہ تجویز دی گئی تھی۔ کہ اگلے شعر کے لیے دیئے گئے شعر میں سے کوئی لفظ لکھیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھی تجویز تھی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
چلو جی مسلہ حل کر لیتے ہیں
دفعتا ترک تعلق میں بھی رسوائی ہے
ان سے دامن کو چھڑاتے نہیں جھٹکا دے کر
اگلا لفظ “دامن“
 

سارہ خان

محفلین
فرشتہ کہنے سے میری توہین ہوتی ہے
میں مسجودِ ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو



اگلا لفظ ۔۔۔۔۔تو ہین۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
حساب عمر کا گوشوارا ہے ۔۔
تمھیں نکال کر باقی سب خسارہ ہے ۔۔۔
(امجد اسلام امجد)

اگلا لفظ ۔۔۔۔ عمر۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اک عمر چاہیے کہ گواراہ ہو نیشِ عشق
رکھی ہے آج ہی لذتِ زخمِ جگر کہاں
(غالباً میر کا شعر ہے)

اگلا لفظ “ زخم “
 

سارہ خان

محفلین
درد کے پھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں۔۔
زخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بھر جاتے ہیں۔۔۔

اگلا لفظ ۔۔۔۔ پھول۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے دامن میں کانٹوں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں

اب “ کانٹا“
 

تفسیر

محفلین
گلاب

rowe.JPG

دے جگہ تو ذرا تیرے دل میں مجھے
رہوں گا جیسے کانٹوں میں گلاب رہتا ہے

نیا لفظ: گلاب
 

تیشہ

محفلین
میں لکھے دیتی ہوں ‘ دشت ‘


باقی نہ رہے ساکھھ ادا دشت ِجنوں کی
دل میں اگر اندیشئہ انجام ہی آئے ،



انجام ‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top