دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
تصویر محبت کی رنگینی و شوخی کیا!
یہ خونِ جگر ہو گا، یہ خونِ وفا ہوگا۔
(سرور)


تصویر
 

محمد وارث

لائبریرین
تابِ نظارہ نہیں، آئینہ کیا دیکھنے دوں
اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے

عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن
آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے

آئینہ
 

شمشاد

لائبریرین
ان کو ڈر ہے کہ یہ آئینہ بھرم کھول نہ دے
میرے آئینہ کو یوں دیدۂ نم کہتے ہیں
(سرور)


ڈر
 

محمد وارث

لائبریرین
اتنی مدت بعد ملے ہو
کن سوچوں میں گم رہتے ہو

کون سی بات ہے تم میں ایسی
اتنے اچھے کیوں لگتے ہو

(محسن نقوی)

سوچ
 

الف عین

لائبریرین
لو کیا گھسا پٹا شعر یاد آیا ہے، لیکن ہے تو درست:

حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے۔
(آور اب گانا بھی یاد آ گیا، وعدہ ترا وعدہ۔۔۔ اس گیت میں شروع میں یہی شعر ہے!!)

خوشبو
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں ٹھہر گئی دل میں اُس قیام کی آہٹ
کیوں گزر نہیں جاتی اُس مقام کی آہٹ
(ناہید ورک)

اگلا لفظ " آہٹ "
 
Top