دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
بس اک منزل ہے بوالہوس کی، ہزار رستے ہیں اہل دل کے
یہی تو ہے فرق مجھ میں اس میں، گزر کیا میں ٹھہر گیا وہ
(ناصر کاظمی)

منزل
 

شمشاد

لائبریرین
قیامت ہے کہ ہووے مُدعی کا ہمسفر غالب !​
وہ کافر ، جو خُدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مُجھ سے​
(چچا)​
قیامت​
 

شیزان

لائبریرین
کِس قافلۂ چشم سے بچھڑے ہیں کہ اب تک
جُز دَربدری کوئی لبادہ نہیں رکھتے
سلیم کوثر
لبادہ
 

شمشاد

لائبریرین
دکھ اوڑھتے نہیں کبھی جشنِ طرب میں ہم
ملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا
(پروین شاکر)

دکھ
 

شمشاد

لائبریرین
ہزار شکر ذرا بھی کمی نہ کی اے جوش
اگرچہ دیکھنے میں یار ، تنگ حوصلہ تھا​
(جوش ملیح آبادی)


یار
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد صاحب معذرت خواہ ہوں مگر اصل شعر یہ ہے
دُکھ سب کے مشترک تھے مگر حوصلے جُدا
کوئی بِکھر گیا تو کوئی مُسکرا دِیا

معذرت کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ تصیح کے لئے شکر گزار ہوں۔

اُمید ہے آپ نے بہتر سند سے ہی اصلاح کی ہو گی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہزار شکر ذرا بھی کمی نہ کی اے جوش​
اگرچہ دیکھنے میں یار ، تنگ حوصلہ تھا​
(جوش ملیح آبادی)


یار

سنبھلنے دے مجھے اے نا اُمیدی ! کیا قیامت ہے !
کہ دامانِ خیالِ یار ، چُھوٹا جائے ہے مُجھ سے

غالب

دامن یا دامان
 

شمشاد

لائبریرین
گویا مجنوں کی روایت ہے کہ ہر شخص یہاں
شہر میں پھرتا ہے دامن میں چھپائے پتھر
(قدیر انصاری)

پتھر
 

شمشاد

لائبریرین
منزل عشق پہ تنہا پہنچے، کوئی تمنا ساتھ نہ تھی
تھک تھک کر اس راہ میں آخر اک اک ساتھی چھوٹ گیا
(فانی بدایونی)

تمنا
 

شمشاد

لائبریرین
جن کے لئے افق پہ چمکتے ہیں راستے
مٹی پہ ثبت نقشِ قدم کس لئے کریں
(اعتبار ساجد)

مٹی
 

شیزان

لائبریرین
مٹی کے محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے

افتخار عارف

واجب
 
Top