دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

غ۔ن۔غ

محفلین
دھند ہے دیکھے سے ان دیکھے تک ، دیکھے ان دیکھے کی
اور اس دھند میں ہے اب میرے دھیان میں بس اک دھیان سجن

ان دیکھے
 

شمشاد

لائبریرین
ان دیکھے تو نہیں، البتہ چچا میاں کا مندرجہ ذیل شعر حاضر ہے :


ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچّھا ہے
 

تبسم

محفلین
نظر میں شوخی، ادا میں مستی، لبوں پہ ہلکی سی مسکراہٹ
رکی ہے دونوں جہاں کی رونق، جو اُس نے نظریں جُھکا کہ دیکھا
اگلا لفظ۔ مسکراہٹ
 

محمد امین

لائبریرین
کوئی دن گر زندگانی اور ہے
اپنے دل میں ہم نے ٹھانی اور ہے

غالب

اگلا لفظ: ٹھانی، ٹھان لینا۔

اب مجھے اس لفظ پر کوئی شعر یاد نہیں آ رہا۔ :)


ٹھانی پر غالب ہی کے دیوان کا ایک "گم گشتہ" شعر پیشِ خدمت ہے۔۔۔

کبھی دن نے اپنے جی میں ٹھانی اور ہے
اپنے دل میں زندگانی اور ہے۔۔۔۔۔۔۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا خبر تھی کہ میں اس درجہ ، بدل جاؤں گا
تجھ کو کھو دونگا ، تیرے غم سے سنبھل جاؤں گا
(فرحت شہزاد)


غم
 
Top