دھاندلی؟ (از حبیب اکرم)

عاطف بٹ

محفلین
ابرارالحق نے بہت ہی فضول بیان دیا تھا اور اس طرح کے بندے کو عوامی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے جس کو اپنے ہی لوگوں پر اعتبار نہ ہو۔ مجھے تو خیر ابرارالحق ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا کیونکہ اس کے گانوں کا انداز کافی بازاری ہوتا تھا لیکن پھر اس نے ہسپتال بنایا تو دل میں تھوڑی قدر پیدا ہو گئی، لیکن پھر اسطرح کا بیان دے کر اپنا امیج خراب کردیا۔ دوسری طرف احسن اقبال ٹھیک ٹھاک پڑھا لکھا شخص ہے لیکن سیاست کے لئے غنڈوں کا استعمال جائز سمجھتا ہے۔ اب ایسے پڑھے لکھے ہونے کا کیا فائدہ؟
یہ بیان اس نے تین چار جگہوں پر دیا اور اس کے خلاف پھر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاج بھی کیا مگر میڈیا نے اس بات پر زیادہ توجہ ہی نہیں دی۔
 
قوم کے ہیرو کی خدمت میں نذرانہ عقیدت​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
کون کہتا ہے کہ غیرت مر گئی اس قوم کی
کون کہتا ہے بکاؤ ہوگیا اپنا ضمیر
جاں ہتھیلی پر لئے پھرتے ہیں ہم حق کے لئے
آزمالو تم چلا کر ظلمتوں کے لاکھ تیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

عاطف بٹ ! آپ اس قوم کی شان ہو، جرات کا پیکر ہو اور ہمارے لئے مشعلِ راہ ہو، سلامت رہو مردِ مجاہد
 
عاطف بٹ

محفلین
قوم کے ہیرو کی خدمت میں نذرانہ عقیدت​
------------------------------------------------------------------------------------۔​
کون کہتا ہے کہ غیرت مر گئی اس قوم کی
کون کہتا ہے بکاؤ ہوگیا اپنا ضمیر
جاں ہتھیلی پر لئے پھرتے ہیں ہم حق کے لئے
آزمالو تم چلا کر ظلمتوں کے لاکھ تیر
------------------------------------------------------------------------------------۔​

عاطف بٹ ! آپ اس قوم کی شان ہو، جرات کا پیکر ہو اور ہمارے لئے مشعلِ راہ ہو، سلامت رہو مردِ مجاہد
راجا صاحب، آپ کی محبت کے لئے بےحد ممنون ہوں مگر میں واقعی بہت ہی ادنیٰ سا بندہ ہوں اور اگر اللہ کی رحمت اور عزیزوں اور دوستوں کی دعائیں ساتھ نہ ہوتیں تو میں کچھ بھی نہ کرپاتا۔ اللہ مجھے توفیق دے کہ ہمیشہ باطل کے خلاف ڈٹ کر اپنے ضمیر اور خود سے جڑے ہوئے لوگوں کے سامنے سرخرو ہوسکوں۔
 
عاطف بھائی! محبت نہیں ہم تو آپ سے عشق کرنے لگے ہیں۔
جب ظلمت طاقت کے روپ میں سامنے آتی ہے تو ادنیٰ و اعلیٰ سب کی قدم لڑکھڑا جاتے ہیں۔ اور ایسی خوفناک اور ڈر انگیز صورت حال میں اللہ انہیں ہی استقامت اور جرات نصیب کرتا ہے جن کا ایمان کامل ہوتا ہے، ضمیر زندہ ہوتا ہے اور پروردگار پر پورا بھروسہ ہوتا ہے۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں سربلندی و سرخروئی عطا فرمائے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
میں نے یہ کالم کل پڑھا تھا گو کہ کالم نگار نے ایک جزوی چیز کو جس طرح سے کلی صورتحال پر منطبق کرنے کی کوشش کی ہے اس سے ہم اگریڈ نہیں مگرتاہم میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ اپنے محفل والے عاطف بٹ بھائی ہونگے بہت خوب سرجی چھا گئے اوہ تے لگے روہو اینج ای اللہ آپکا حامی و ناصر ہو ۔۔والسلام
 
عاطف بٹ بھائی! ایں سعادت بزور بازو نیست ۔ تا نہ بخشند خدائے بخشندہ :) اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت اور جرات عطا کرے اور آئندہ ایسے پُر خطر امتحان سے دور ہی رکھے۔ اور اگر امتحان سر پر آ ہی جائے تو ہمیشہ سر خرو کرے۔ آمین ثم آمین۔ بھائی آپ نے تو ”بٹ برادری“ کی لاج رکھ لی ہے ورنہ تو یونس بٹ نے اپنی تحریروں کے ذریعہ بٹ برادری کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی :p
یہ تو آپ نے بٹ تمیزی کر دی :X3:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لطف کی بات یہ ہے کہ مجھے اس کالم کے بارے میں پتہ ہی نہیں تھا کہ کل میں پورا دن بہت زیادہ مصروف رہا اور دفتر بھی نہیں آسکا۔ آج دفتر پہنچا تو ایک ہم کار نے پوچھا کہ ’حبیب صاحب کا کالم کیسا لگا؟‘ میں نے جواباً پوچھا، ’کون سا کالم؟‘ فرمایا، ’جو انہوں نے آپ کے بارے میں لکھا ہے۔‘ میں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حبیب صاحب نے میرے بارے میں کالم لکھا ہے؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں اور نہ ہی ان سے پچھلے تین چار روز سے میری بات یا ملاقات ہوئی ہے۔‘
خیر، پھر اخبار کھول کر دیکھا تو وہاں جو کچھ لکھا تھا اسے پڑھ کر سوچ میں پڑگیا کہ حبیب صاحب کو اس واقعے پر کالم لکھنا چاہئے تھا یا نہیں۔ محفل میں اس کالم کو شیئر کرنے کی واحد وجہ ابرارالحق کا وہ بیان تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت افسوس ہوا تھا اور میں چاہتا تھا کہ لوگوں کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہئے۔
جو لوگ استاد کی عزت نہیں کرتے ان کو کسی سے احترام نہیں ملتا۔ ابرار الحق نے جو بیان دیا اس سے ان کی قدر لوگوں کی نظروں میں مزید کم ہو گئی خصوصاً اس صورت میں جب کہ وہ خود بھی کسی زمانے میں اس شعبے سے منسلک رہے ہیں۔ مجھے ابرار الحق کا وہ بیان پڑھ کر شدید افسوس ہوا کہ انسان کی زبان اس کے ذہنی بلندی و پستی کی عکاس ہوتی ہے۔

بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں پڑھ کر۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو ہمت اور حوصلے سے نوازتے رہیں۔ اور ہم سب کو بھی ہمیشہ سیدھی راہ پر قائم رہنے کی توفیق دیں۔ آمین
 
عاطف بھائی آپ نے کبھی بتایا ہی نہیں کہ آپ کے اندر بھی ایک عدد "خالد بٹ" موجود ہے:)
ہم محفل پر ہی "دا فور مین شو" سٹارٹ کر لیتے:rolleyes:

4%20Man%20Show.jpg
 
عمراعظم

محفلین
ہر مسلمان اور ہر پاکستانی کو عاطف بٹ جیسے کردار کا حامل ہونا چاہیے ۔ قا بلِ تعریف اور قابلِ تقلید عمل۔۔۔ ہمیشہ خوش رہو عاطف بٹ، اللہ آپ کو لمبی عمر اور دین و دنیا کی بہترین نعمتوں سے نوازے۔آمین
 
طالوت

محفلین
عاطف بٹ ، آپ اپنے فرض کی ادائیگی میں سرخرو ہوئے یقینا یہ بات قابل مبارکباد و ستائش ہے۔
 
سنا ہے ابرار الحق خود بھی ایک ٹیچر رہا ہے ایچی سن کالج میں۔ یہ ایک عمومی قاعدہ تو نہیں لیکن زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے یہ ضرور کہوں گا کہ ابرارالحق کے بیان میں کافی حد تک صداقت موجود ہے۔ اسکی بات کو کلیتاّ رد بھی نہیں کیا جسکتا۔ میں خود بہت سے ٹیچرز کے کردار کاچشم دید گواہ ہوں۔۔۔جس دن ہمارے ملک کے اساتذہ اور جج صاحبان ٹھیک ہوگئے اس دن سے اس ملک کی قسمت بدل جائے گی۔۔۔ورنہ تو یہی ہوتا رہے گا جو ہورہا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی ہم سب کو اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت سے ادا کرنے کی توفیق سے نوازے آمین
اللہ کرے میرے وطن کے اساتذہ و جج صاحبان کو بٹ صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین ثم آمین
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی! محبت نہیں ہم تو آپ سے عشق کرنے لگے ہیں۔
جب ظلمت طاقت کے روپ میں سامنے آتی ہے تو ادنیٰ و اعلیٰ سب کی قدم لڑکھڑا جاتے ہیں۔ اور ایسی خوفناک اور ڈر انگیز صورت حال میں اللہ انہیں ہی استقامت اور جرات نصیب کرتا ہے جن کا ایمان کامل ہوتا ہے، ضمیر زندہ ہوتا ہے اور پروردگار پر پورا بھروسہ ہوتا ہے۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں سربلندی و سرخروئی عطا فرمائے۔
جزاک اللہ خیراً
اب تو لگتا ہے کہ اپنے اس عاشق سے ملنے جلد ہی اسلام آباد آنا پڑے گا۔ :)
 
Top