دو مکالموں کے لطیفے

اُستاد نے کلاس میں ایک لڑکے سے پوچھا : بتاؤ یہ شعر کس کا ہے؟

سرہانے" میر " کے آہستہ بولو
ابھی ٹُک روتے روتے سو گیا ہے

لڑکا:سر یہ شعر میر تقی میر کی والدہ کا ہے

کیا؟۔ استاد نے چونک کر اس کی طرف دیکھا

جی سر یہ اُس وقت کی بات ہے جب میر تقی میر سکول میں پڑھتے تھے ایک دن ہوم ورک نہ کرنے کی وجہ سے استاد نے ان کی بہت پٹائی کی جس پر وہ روتے روتے گھر آئے اور سو گئے تھوڑی دیر بعد میر صاحب کے باقی بہن بھائی کمرے میں کھیلتے ہوئے شور کرنے لگے جس پر ان کی والدہ نے یہ شعر کہا:

سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹُک روتے روتے سو گیا ہے

اور جو کوئی کہتا ہے کہ یہ میر تقی میر کا شعر ہے تو وہ غلط کہتا ہے کیونکہ میر تقی میر تو اس وقت سو رہے تھے اور کوئی سویا ہوا آدمی شعر نہیں کہہ سکتا........
 

رباب واسطی

محفلین
لڑکی کی فرمائش پہ لڑکا بولا:"اگر تم میکڈونلڈ کے سپیلنگ بتا دو تو ہم میکڈونلڈ چلتے ہیں"
لڑکی:"دفعہ کرو۔ہم کے ایف سی چلتے ہیں۔"

لڑکی:"اگر تم McDonald کے سپیلنگ بتا دو تو آج میں اپنی پاکٹ سے تمہیں Treat دوں گی"
لڑکا:"پراں دفعہ کر، چل KFC چلنے آں"
 
6 سال بعد پرانے پریمیوں کی ملاقات ہوئی ،

لڑکا : (رومانٹک موڈ میں) تمہاری مسکان دیکھنے کے لیے آیا ہوں ،
لڑکی: مسکان بیٹی ادھر آو ، تمہارے ماموں تمہیں دیکھنے آئے ہیں ۔
 
وکیل جج سے:جج صاحب قانون کی اس کتاب کےصفحہ نمبر 507 کے مطابق میرے موکل کو بری کیاجائے
جج نے صفحہ نمبر 507 دیکھا تو 5 ہزار والے
5نوٹ پڑے ہوئے ہیں
جج :
اس طرح کے دو اور ثبوت پیش کئے جائیں!!!
 
لڑکی کی فرمائش پہ لڑکا بولا:"اگر تم میکڈونلڈ کے سپیلنگ بتا دو تو ہم میکڈونلڈ چلتے ہیں"
لڑکی:"دفعہ کرو۔ہم کے ایف سی چلتے ہیں۔"

اُستاد : "اگر" اور "مگر " کو ایک ھی جُملے میں اِستعمال کرو

طالبہ : اگر میں چلی گئی تو میرے "مگر "نہ آنا !"
مستورات کی تعلیمی قابلیت کا ایک محترمہ اعتراف کرتے ہوئے۔
 
"اجی سُنو، چائے بنا لاؤں تمھارے لیے یا کافی، اور رات کو وہ تمھاری پسند کے مٹر قیمہ بنا لوں آج۔"
"یا اللہ خیر، کتنے چاہئیں؟۔"
خدا جھوٹ نہ بلوائے میں نے اپنے ایک رشتے دار کے ہاں بالکل ایسا ہی منظر دیکھا بیوی نے بیٹھک جس کو اوطاق بھی کہتے ہیں کے دروازے پر دستک دی اور بولی جی چاۓ کے ساتھ اور بھی کچھ بنا لاؤں اور اپ کے دوست اگر رات بھی یہی گزاریں گے تو اپ کی پسند کی بریانی اور قورمہ بنا دوں اور دوستوں سے بھی پوچھ لیں۔
اور ادھر حضرت شوہر یوں مجھ کو اور ایک اور ساتھی کو چھلانگ لگا بیڈ سے نیچے کودے جیسے زلزلہ آیا ہے اور فوراً سے پہلے دروازے کو کھول کر بولے " میرے کول ہن 5تاریخ تک کوئی پیسا نئ"

میری بچنے کی فکر نہ کریں سر کہ آپ کی عمر کے لگ بھگ تو مجھے بچتے بچاتے ہو گئے۔ کارڈ ضرور بھیجوں گا اگر کبھی یہ نیک گھڑی آ گئی تو :)
ہمتِ مرداں مدد خدا۔
 
کرکٹ سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
2 کرکٹر بیٹنگ کرنے کریز کی طرف جا رہے تھے ۔ ایک بیٹسمین بولا
" آج تماشائیوں میں ، میچ دیکھنے میری بیوی بھی آئی بیٹھی ہے۔ اس لیے میں بھرپور شارٹس لگاؤں گا "
دوسرا بولا " ارے پاگل ۔ اتنے تماشائیوں میں اپنی بیوی کو نشانہ کیسے بناؤ گے ؟"
 
Top