دو مکالموں کے لطیفے

(نماز فجر کے بعد دو دوست)
سورج مغرب سے نکلتا ہے!
ارے نہیں صاحب، مشرق ہی سے نکلتا ہے۔
آپ کو کیا علم، میں کہتا ہوں مغرب سے نکلتا ہے۔
آفتاب آمد دلیل آفتاب، ابھی سورج نکلے گا، اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں، جدھر سے سورج نکلے گا وہی مغرب ہے۔
تو صاحب،کمپاس سے سمتیں جان لیتے ہیں، آپ خود ہی دیکھ لیں گے کہ مشرق کدھر ہے اور مغرب کدھر!
ہاں ایسا ہو سکتا ہے، لیکن کمپاس خراب بھی تو ہو سکتی ہے۔
لیجیے، سمتوں کا علم بھی ہو گیا اور سورج بھی نکل آیا اور مشرق ہی سے نکلا ہے۔
نکلا ہوگا، لیکن میری رائے یہی ہے کہ سورج مغرب سے نکلتا ہے، اور آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن مجھے اپنی رائے رکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔
صاحب، یہ تو ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ جس میں اختلاف ہو اور ہر کسی کی اپنی رائے ہو۔
آپ کو کیا علم، آپ ہر بار میرے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں، میں جا رہا ہوں، پھر نہ آؤں گا، پھر کہے دیتا ہوں، نہیں آؤں گا!
یہ لطیفہ کچھ دیکھا دیکھا سا لگتا ہے۔
 
نمازپڑھتے ہوئےایک بچے نے دوسرے کو کہنی ماری تو وہ بولا ۔نماز میں کہنی نہیں مارتے۔ پہلے نے کہا کہ چپ کرو نماز میں نہیں بولتے۔ ساتھ کھڑا ایک اوربچہ بولا ۔بھئی میں تو نماز میں بالکل نہیں بولتا۔
نوٹ۔ کوئی فتوٰی لگانے سے پہلے عرض ہے کہ یہ لطیفہ مولانا نے ہی ایک خطبہ میں سنایا تھا۔
 

جاسمن

لائبریرین
بابا جی چالیس منٹ تک حسینہ کے ساتھ بیٹھے اس کی باتیں سنتے رہے اور جب اس نے جانے کا فیصلہ کیا ‏تو اس نے بابا جی سے کہا:
میں آپ سے پوچھنا بھول گئی ‏کہ آپ کی عمر کیا ہے؟ ‏
بابا جی نے مسکرا کر جواب دیا ‏"چالیس منٹ"
IMG-20230831-122237.jpg
 
بابا جی چالیس منٹ تک حسینہ کے ساتھ بیٹھے اس کی باتیں سنتے رہے اور جب اس نے جانے کا فیصلہ کیا ‏تو اس نے بابا جی سے کہا:
میں آپ سے پوچھنا بھول گئی ‏کہ آپ کی عمر کیا ہے؟ ‏
بابا جی نے مسکرا کر جواب دیا ‏"چالیس منٹ"
IMG-20230831-122237.jpg
مطلب کہ باقی عمر تو ضائع گئی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مطلب کہ باقی عمر تو ضائع گئی۔
عمرم ہمہ آں بُود کہ در کوئے تو بگذشت
مردن بہ ازیں عمر کہ بے روئے تو بگذشت
درویش ناصر بخاری
میری اصل عمر تو بس وہی تھی کہ جو تیرے کوچے میں گزری اور مرنا اِس عمر (اور زندگی) سے بہتر ہے کہ جو تجھے دیکھے بغیر گزری۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عمرم ہمہ آں بُود کہ در کوئے تو بگذشت
مردن بہ ازیں عمر کہ بے روئے تو بگذشت
درویش ناصر بخاری
میری اصل عمر تو بس وہی تھی کہ جو تیرے کوچے میں گزری اور مرنا اِس عمر (اور زندگی) سے بہتر ہے کہ جو تجھے دیکھے بغیر گزری۔
شب وہی شب ہے، دن وہی دن ہیں
جو تِری یاد میں گزُر جائیں
حسرت موہانی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میاں بیوی لڑتے ہوئے۔۔۔
شوہر کہتا ہے۔۔ بیگم یہ مسئلہ ہمیں لڑائی سے نہیں بلکہ عقل سے حل کرنا چاہئیے-
بیوی؛ ہاں تا کہ تم جیت جاؤ۔
واہ ری سادگی
 

جاسمن

لائبریرین
ایک ہوٹل میں کھانا ختم کرنے کے بعد بیوی نے اپنے شوہر سے کہا:
"ویٹر کو ٹپ دیں"۔
شوہر نے ویٹر بلایا اور کہا:
"کبھی شادی نہ کرنا"۔
 

سید رافع

محفلین
میاں بیوی لڑتے ہوئے۔۔۔
شوہر کہتا ہے۔۔ بیگم یہ مسئلہ ہمیں لڑائی سے نہیں بلکہ عقل سے حل کرنا چاہئیے-
بیوی؛ ہاں تا کہ تم جیت جاؤ۔
واہ ری سادگی
شوہر نئے نئے شادی شدہ ہوئے تھے ورنہ عقل کے بجائے جذبات کو ٹھنڈا کرتے۔ :mrgreen::mrgreen::mrgreen:
 

جاسمن

لائبریرین
شوہر چھٹی کے دن کپڑے دھو رہا تھا ۔ پڑوسن نے دیکھ لیا۔ بڑا ترس آیا اور سرگوشی میں کہنے لگی۔
" آپ دوسری شادی کیوں نہیں کرلیتے؟"
شوہر صاحب آستین سے منہ صاف کر کے کہنے لگے۔
"میں اس سے زیادہ کپڑے نہیں دھو سکتا۔"🤣
 

صابرہ امین

لائبریرین
ایک صاحب کہنے لگے ، "یار ساری عمر ڈرتے ڈرتے ہی گزر گئ ، پہلے والدین سے ، پھر اساتذہ سے ، پھر افسران سے ، پھر موت سے اور پھر موت کے بعد والے حساب کتاب سے"۔
میں نے پوچھا ، "أپ نے بیوی کا ذکر نہیں کیا"؟

کہنے لگے ،"ڈر کے مارے نہیں کیا"۔
مشتاق احمد یوسفی
 

جاسمن

لائبریرین
‏آج لاہور میں ایک خاوند سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بیوی سے بولا ۔ "میں چھت پر جا رہا ہوں یہ دیکھنے کے لیے کہ دھوپ نکلی ہے یا نہیں۔ "
باورچی خانے میں کام کرتی بیوی بولی۔
"جیہڑی دُھپ تُوں ویکھن چلیا ایں، او قصور گئی
ہوئی اے، بہہ جا سکون دے نال۔"
😂😷
 

صابرہ امین

لائبریرین
ایک پڑوسن دوسری سے، میں نے تو اب تک اپنے خاوند سمیت جتنے بھی آدمی دیکھے انتہائی نکھٹو اور بے حس دیکھے۔ اللہ جانے بیویوں کا خیال رکھنے والے عظیم شوہر کہاں پائے جاتے ہیں!
دوسری پڑوسن نے جواب دیا، وہ سارے عظیم شوہر اردو محفل کے لطیفوں میں پائے جاتے ہیں۔ :p
 
Top