عزیز آپ کا اندازہ درست ہے سب سے سرد علاقہ تو انٹارکٹیکا ہے جہاں ووسٹک اسٹیشن کے مقام پر منفی 89 اعشاریہ 6 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں روس میں سائبیریا کا علاقہ اور انتہائی شمالی روس بہت سرد ہے کیونکہ وہ قطب شمالی کے بہت قریب ہے۔ وہاں بھی درجۂ حرارت منفی 60 سے زیادہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔
علاقہ ازیں زمین پر تقریباً تمام پہاڑی علاقے سرد علاقوں میں شمار ہوتے ہیں اور اس کا سادہ سا اصول یہی ہے کہ آپ خط استوا سے جتنے دور یا پھر سطح سمندر سے جتنا بلند ہوتے جائیں گے درجۂ حرارت گرتا جائے گا۔