علی وقار

محفلین
اس کا مطلب ہے کہ ابھی مزید میچ دیکھے جا سکتے ہیں۔
میچ دیکھے جا سکتے ہیں مگر پاکستان کو اب سے لے کر اپنے تقریباًتمام میچز جیتنا ہوں گے۔ ایک آدھ ہار شاید چل جائے۔ ورلڈ کپ جیتنا تو ابھی بہت دُور کی بات ہے، اگر سیمی فائنل میں بھی پہنچنا ہے تو شاہین اور حارث کی باؤلنگ فارم واپس آنے کی دعا کرنی چاہیے۔ شاہین کی اب تک کی پرفارمننس نے ہماری ٹیم کا مورال گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ باؤلنگ کسی زمانے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان ہوتی تھی۔ آج کل کے پاکستانی باؤلرز کو دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی توقع رکھنا کافی مشکل ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میچ دیکھے جا سکتے ہیں مگر پاکستان کو اب سے لے کر اپنے تقریباًتمام میچز جیتنا ہوں گے۔ ایک آدھ ہار شاید چل جائے۔ ورلڈ کپ جیتنا تو ابھی بہت دُور کی بات ہے، اگر سیمی فائنل میں بھی پہنچنا ہے تو شاہین اور حارث کی باؤلنگ فارم واپس آنے کی دعا کرنی چاہیے۔ شاہین کی اب تک کی پرفارمننس نے ہماری ٹیم کا مورال گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ باؤلنگ کسی زمانے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان ہوتی تھی۔ آج کل کے پاکستانی باؤلرز کو دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی توقع رکھنا کافی مشکل ہے۔
آج تو حارث نے بھی بہت رنز دیے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
گلیمر تھا کرکٹرز میں وہ زمانہ ظہیر عباس صاحب ،عمران خان صاحب ،محسن حسن خان صاحب ، میاں داد صاحب کا ہو یا آج کا ، یہ انکے زمانے سے تھا مگر وہ اتنے commercialized نہیں ہوئے تھے کہ صرف پیسہ بنانے کی مشین بن جائیں ۔اور ملک کی عزت کو پس پشت ڈال دیں ۔یہی وہ خاص فرق ہے ۔اب صرف ایسا لگتا ہے کہ صرف پیسہ انکا اصل مقصد ہے۔۔
تین دہائیوں قبل ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے عمران خان صاحب کو سر ڈھر کی بازی لگانا پڑی تھی۔۔۔۔بس ایک پلان تھا جس کو کامیابی ہوئی ایسا لگتا ہے جیسے 31 سال پرانی بات نہ ہو کل ہی بات ہو ۔۔جب ایک ٹیم تھی اور ملک کے لئے کھیلتی تھی ۔۔۔اب بھی لاکھ ناراضگی کے باوجود ملک کی محبت میں دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں اور دکھی ہو کے اٹھتے ہیں۔۔۔🥲
 

محمد وارث

لائبریرین
آج سب ٹیموں کے چار چار میچز پورے ہو جائیں گے۔ کل تک پاکستان چوتھے نمبر پر تھا، آج پانچویں پر ہے اور اگر آج انگلینڈ جیت گیا تو پاکستان رن ریٹ کی وجہ سے چھٹے نمبر پر چلا جائے گا۔

اور اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان اپنے دونوں ہارنے والے میچز بری طرح سے ہارا ہے۔ کل انتہائی نا معقول حرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اوورز پہلے ہی دم توڑ گئے، کوئی بتانے والا نہیں تھا کہ اگر ہار ہی رہے ہو تو اس طرح تو نہ ہارو۔ جتنے رنز جوڑے جا سکتے ہیں جوڑو، ایک ایک اسکور قیمتی ہے کیونکہ رن ریٹ نے کافی اہم کردار ادا کرنا ہے۔ لیکن اس دن انڈیا کو 30 اوورز میں میچ دے دیا اور کل بڑے مارجن سے ہار گئے جس کا نتیجہ ہے باقی ٹیموں کی طرح چار پوائنٹس ہوتے ہوئے بھی پاکستان نیچے ہی ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 21 اکتوبر کو بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے 2 میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ نیدر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ اس سیریز کا 19واں میچ ہے۔
نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیدر لینڈ نے ابھی تک 41 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 اسکور بنائے ہیں۔

دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ اس سیریز کا 20واں میچ ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
221 کے مجموعی اسکور پر نیدر لینڈ نے اپنی 7ویں وکٹ گنوا دی۔
Sybrand Engelbrecht b Madushanka 70 (82b 4x4 1x6) SR: 85.36
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے اوور کی دوسری گیند پر جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گر گئی۔
Quinton de Kock c †Buttler b Topley 4 (2b 1x4 0x6) SR: 200
 

شمشاد

لائبریرین
246 کے مجموعی اسکور پر نیدر لینڈ کی 8ویں وکٹ گر گئی۔
Roelof van der Merwe c †Mendis b Madushanka 7 (7b 0x4 0x6) SR: 100
 

شمشاد

لائبریرین
252 کے مجموعی اسکور پر نیدر لینڈ کی 9ویں وکٹ گر گئی۔
Logan van Beek c Asalanka b Rajitha 59 (75b 1x4 1x6) SR: 78.66
 

شمشاد

لائبریرین
نیدر لینڈ کی اننگ کا اختتام 262 کے مجموعی اسکور پر ہوا جبکہ ابھی 2 گیندیں باقی تھیں۔
Paul van Meekeren run out (†Mendis/Madushanka) 4 (5b 0x4 0x6) SR: 80
 

شمشاد

لائبریرین
18 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا نے اپنی پہلی وکٹ کھو دی۔
Kusal Perera c de Leede b Dutt 5 (8b 1x4 0x6) SR: 62.5
Current RR: 4.00
• Required RR: 5.38
 

شمشاد

لائبریرین
52 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Kusal Mendis c van Meekeren b Dutt 11 (17b 2x4 0x6) SR: 64.7
Current RR: 5.47
• Required RR: 5.20
• Last 5 ov (RR): 34/1 (6.80)
 

شمشاد

لائبریرین
125 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری وکٹ گنوا دی۔
Rassie van der Dussen c Bairstow b Rashid 60 (61b 8x4 0x6) SR: 98.36
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے 31 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 اسکور بنائے ہیں۔
Current RR: 5.58
• Required RR: 4.73
• Last 5 ov (RR): 32/0 (6.40)
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ نے 41 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 اسکور بنائے ہیں۔
Current RR: 6.43
• Last 5 ov (RR): 29/1 (5.80)
 

شمشاد

لائبریرین
394 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ گر گئی۔
Heinrich Klaasen b Atkinson 109 (67b 12x4 4x6) SR: 162.68
Current RR: 8.01
• Last 5 ov (RR): 88/1 (17.60)
 

شمشاد

لائبریرین
398 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی 7ویں وکٹ گر گئی۔
Gerald Coetzee c sub (LS Livingstone) b Atkinson 3 (3b 0x4 0x6) SR: 100
 
Top