دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر 6 رنز بنائے جائے تو اسے چھکا مارنا کہتے ہیں۔
تو کیا 5 نمبر ملنے پر اسے پنجہ مارنا کہا جا سکتا ہے؟؟ :unsure:
جواب درست ہی چاہئیے مگر اس کے نمبر شمار نہ ہوں گے۔
 
سید عاطف علی

اگر مارنے والے کا نام مانو ہو تو کہا جا سکتاہے۔
لیکن اس کے پانچ نمبر تو ہونے چاہئیں بھئی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چونکہ چھکا مارے والے کی چھے انگلیاں نہیں ہوتیں اس لیے یہ شرط نہیں ۔

اس کے بھی چھے نمبر ہو ں گے۔یعنی چھکا ہے یہ ۔
🤣🤣🤣
آب اس چھکے ہی کو رہنے دیتے ہیں۔ اس کے سوا آپشن ہی کیا ہے بھلا۔
تیسرا سوال پیش کرنے لگے تھوڑی دیر میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
معاف کیجیے گا لیکن اپنے ایک نارمل سے تھریڈ کے لیے علیھدہ سے تبصروں کا تھریڈ بنا لیا تا کہ ادھر دھما چوکڑی نہ مچے، اور خود یہ معاملہ کہ دوسروں کے سنجیدہ سے سنجیدہ تھریڈ میں گھس کر اس کو دھبڑدھوس کر دیا جاتا ہے۔

بولے تو، دریدہ دہنی کے لیے پیشگی معذرت!
 
یہ لڑی شاید کسی مشورے پر بنائی گئی اگر چہ وہ لڑی بھی کھیل کی تھی۔ البتہ یہ گنگا ہے اس زور سے بہتی ہے کہ اس میں ہاتھ دھونے پہ اکتفا نہیں ہوتا تو سو یہی کچھ ہو رہتا ہے۔
ویسے تھریڈ شروع کرنے والے کے پاس منظوری کا اختیار ہو سکتا ہو تو ؟
 
اجی قبلہ سید صاحب، گنگا میں ڈبکیاں لگانے پر کس کافر کو اعتراض ہے، الٹی گنگا بہانے پر ضرور ہے! :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معاف کیجیے گا لیکن اپنے ایک نارمل سے تھریڈ کے لیے علیھدہ سے تبصروں کا تھریڈ بنا لیا تا کہ ادھر دھما چوکڑی نہ مچے، اور خود یہ معاملہ کہ دوسروں کے سنجیدہ سے سنجیدہ تھریڈ میں گھس کر اس کو دھبڑدھوس کر دیا جاتا ہے۔

بولے تو، دریدہ دہنی کے لیے پیشگی معذرت!
احساس ہے تبھی تو سدھارنے کی کوشش ہے وارث بھیا۔ حوصلہ افزائی کریں گے تو کامیاب ہو جائے گی ۔ ورنہ مقدر کون بدل سکتا ان لڑیوں کا جن کو ابھی ہم نے دھبڑ دھوس کرنا ہے۔
گل کی گلکاریوں والی لڑی اتنی سنجیدگی سے شروع کی تھی بتانا مشکل ہے۔ ابھی تک تین ہی نمونے پیش کر پائے اور چودہ پندرہ صفحات پہ ہے لڑی۔ اس طرف سے ہٹا کر دماغ لڑانے پہ لگایا۔ اور دماغ لڑائیے کو بچانے کے لیے یہ تبصرہ لڑی بنائی۔ غلط تو نہیں کیا نا ؟؟؟
اپنے مراسلے سے آخری والا جملہ ڈیلیٹ کر دیجئے ۔ اس کی ضرورت نہیں بھیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ لڑی شاید کسی مشورے پر بنائی گئی اگر چہ وہ لڑی بھی کھیل کی تھی۔ البتہ یہ گنگا ہے اس زور سے بہتی ہے کہ اس میں ہاتھ دھونے پہ اکتفا نہیں ہوتا تو سو یہی کچھ ہو رہتا ہے۔
ویسے تھریڈ شروع کرنے والے کے پاس منظوری کا اختیار ہو سکتا ہو تو ؟
اپنے ہی مشورے سے بنائی تھی۔ گل نے یاسمین سے مشورہ کیا تھا اور یاسمین نے گل سے۔
 
Top