دعا دعائے صحت کی درخواست

ابن توقیر

محفلین
میرے سکول سے کالج تک کے ایک بہت ہی پیارے اور عزیز دوست کے بھائی کی حالت اچانک یونیورسٹی میں خراب ہوگئی۔
ان کے جسم نے حرکت چھوڑ دی ہے۔وائیٹ بلڈ سیلز میں انفیکشن ہوئی ہے یا کچھ وائرس اٹیک۔
سی ایم ایچ راولپنڈی کے آئی سی یو میں ہیں۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی دعاوں میں حافظ بلال کو بھی یاد رکھیں۔
بہت ہی قابل اور نیک لڑکا ہے۔میرے چھوٹے بھائی کا ہم عمر اور اس سے بڑھ کر ہے میرے لیے۔

Bilal.jpg
14724415_1243987142328928_3061418658957029980_n.jpg

ان شاء اللہ آپ کی دعاوں کے سبب اسے ضرور شفانصیب ہوگی اور وہ پھر سے اپنے قدموں پر ہوگا۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
افففف خدایا!! :( اللہ تعالیٰ حافظ بلال بھائی کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں اور ان کے گھر والوں کو اس مشکل وقت میں صبر اور ہمت عطا فرمائیں :(
 

نایاب

لائبریرین
اللہ سوہنا محترم بلال صاحب پر رحم خاص فرماتے صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 

اکمل زیدی

محفلین
اللہ صحت و تندرستی عطا کرے ۔۔آمین ۔ ۔
مگر بھای صاحب اپنے بھای سے بڑھ کر کوی کیسے ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔ معذ رت اگر کچھ پرسنل لگے۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
اللہ صحت و تندرستی عطا کرے ۔۔آمین ۔ ۔
مگر بھای صاحب اپنے بھای سے بڑھ کر کوی کیسے ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔ معذ رت اگر کچھ پرسنل لگے۔۔۔

آمین۔
نہیں بھائی اس میں پرسنل کی کیا بات۔جب رشتوں میں حساب کتاب و ناپ تول نہ ہو اور دل دکھی ہو تب انسان اسی طرح فیل کرتا ہے۔
بلال بھی میرے بھائی کی عمر کا ہے اور اس وقت جس حال میں ہے میرے لیے بہت عزیز ہے۔
اللہ اسے شفا دے اور وہ پھر سے ہمارے ساتھ اپنے قدموں پر ہو۔
باقی تو آپ کو وہ بہتر بتا سکتے ہیں جو اس دکھ قرب سے گزرے ہوں۔
 

ابن توقیر

محفلین
زیادہ باریکیاں تو میڈیکل والے ہی سمجھ سکتے ہیں مگر اس کا خون تبدیل کیا جارہا ہے۔چالیس سے پنتالیس بوتلوں کا کہا ہوا ہے ہسپتال والوں نے۔روز کی بنیاد پر چار سے پانچ بندوں سے خون لے کر جمع کروایا جارہا ہے جس کو ایکسچینج کیا جاتا ہے۔اس وقت بھی اس کی حالت خطرے میں ہی ہے۔جسم میں حرکت نہیں ہے۔
اللہ اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے اس پر۔آمین
 

فاخر رضا

محفلین
آپ کے دوست کا پلازمہ تبدیل کررہے ہیں. آج کل اس کے لیے انسانی پلازمہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ کام albumin کے ذریعے کیا جاتا ہے. چونکہ یہ ایک مہنگا option ہے اس لیے پاکستان میں اب بھی انسانی پلازمہ ہی استعمال ہوتا ہے.
انشاءاللہ وہ مصنوعی سانس کی مشین سے واپس آجائے گا مگر مکمل صحت یابی مہینوں میں ہوتی ہے. بہت صبر آزما مرحلہ ہے. خدا خیر کرے.
 

فاخر رضا

محفلین
ہمارے پاکستان میں بہت ماہر ڈاکٹر ہیں مگر آئی سی یو کی General management کرنے والے ماہرین بہت ہی کم ہیں. اس فیلڈ میں لوگ جاتے بھی کم ہیں. کیونکہ اس میں محنت اور رسک بہت ہے
 
Top