دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے لگ رہا ہے کہ ہیشہ کی طرح ترجمے کے کام کو یہاں بھی غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا جا رہا ہے۔ میری گزارش ہے کہ ناقابل فہم تراجم کا استعمال نہیں کریں۔ اس سے ترجمہ شدہ سوفٹویر کی افادیت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوتی ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مجھے ان الفاظ کے تراجم درکار ہیں۔
database
thread
threaded discussion
forum (اس کا ترجمہ میرے ذہن میں اس وقت ہے "مجلس"۔ اگر کسی کو کوئی بہتر لفظ معلوم ہو تو براہِ مہربانی بتا دے۔)
Blog API
API
support
throttle
URL
path
illegal choice
item
parent item
keyword
log/logging
language neutral
database ذخیرہء معلومات
thread عام طور پر اس کا لفظی ترجمہ "دھاگہ" ہی کیا جاتا ہے لیکن معنوی ترجمہ کے طور پر ان الفاظ و تراکیب کو اپنایا جا سکتا ہے "سلسلہء گفتگو" "موضوع"

threaded discussion مسلسل گفتگو یا سلسلہ وار گفتگو
forum کا ترجمہ "انجمن" بھی کیا جاتا ہے اور اہل فارس اسی کو استعمال کرتے ہیں جبکہ اردو میں بھی یہ لفظ اجنبی نہیں ہے
keyword کلیدی کلمہ یا کلیدی لفظ

item کو آئٹم ہی رہنے دیں
illegal choice "انتخاب غیر مجاز" یا "غیر قانونی انتخاب" یا غیر اجازت یافتہ انتخاب"

log "رونامچہ"
logging روزنامچہ سازی یا روزنامچہ نویسی
parent item بنیادی آئٹم
 

محمد سعد

محفلین
item کا ترجمہ اس وقت میں نے "جز" کر دیا ہے۔ اور parent item کا "ماخذ جز"۔ اور سیاق و سباق کے لحاظ سے کافی اچھی طرح فِٹ ہو رہا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
بھائیو! یہاں پر ایک مسئلہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات یہ ہیں کہ میری ہارڈ ڈسک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث اب تک کیا گیا تمام ترجمہ ضائع ہو گیا ہے۔ اب مجھے نئے سرے سے ترجمہ کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی میرے ساتھ ترجمے والی فائلیں بانٹ کر اس کام کو تیز رفتار بنانے میں مدد کر سکے تو بڑا شکر گزار ہوں گا۔ انٹرانس کا استعمال میرے لیے ممکن نہیں کیونکہ میں ڈائل اپ کنکشن استعمال کرتا ہوں جس کے باعث ترجمے کا کام سست ہو جانے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا یہی راستہ بچا ہے کہ کوئی میرے ساتھ فائلیں بانٹ لے یا پھر میں خود اکیلا ہی ترجمہ کرتا رہوں۔
کیا یہاں پر کوئی رضاکار ہے؟ :(
 

باسم

محفلین
یعنی آپ کے ساتھ بھی اس ترجمہ کاری نے وہی سلوک کیا جو میرے ساتھ کیا یعنی خزانہ سمیت کباڑ والے کے پاس، اب تو بیک اپ کی ضرورت کا احساس ہوگیا ہوگا
مجھے بھی جملہ کا آدھا ترجمہ نئے سرے سے کرنا پڑا تھا مگر خود ہی تو، آپ بھی خود ہی کوشش جاری رکھیں اور کام کو کہیں ‌محفوظ بھی کرلیا کریں
ویسے مجھے لگتا ہے یہاں کوئی ہے جو نظر لگانے کا کام کرتا ہے ناظمین پتہ چلائیں کہ وہ کون ہے؟
کیونکہ اب پھر کمپیوٹر خراب ہوگیا ہے اور ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا
 

محمد سعد

محفلین
کچھ دن پہلے ایک کارٹون فلم میں ایک نہایت دلچسپ جملہ سنا تھا۔ اسے سن کر میری ہمت بھی بڑھ گئی۔ :)
جملہ یہ ہے:
Yesterday is history. Tomorrow is a mystery. But today is a gift. That is why it is called "present".
 

محمد سعد

محفلین
بھائیو! آخر کار میں نے چالیس میں سے ایک فائل کا ترجمہ لگ بھگ مکمل کر ہی لیا۔ :grin: بس صرف پانچ یا چھے سطور باقی ہیں۔ اگر کوئی نظرِ ثانی کے لیے راضی ہو تو بتا دے۔
جن سطور کا ابھی تک ترجمہ نہیں ہو سکا وہ یہ ہیں۔

Primary Key: The {node}.vid of the node.
یہاں پر مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس جملے میں مستقل کون سا ہے اور متغیر کون سا۔ پی ایچ پی کے ماہرین ذرا مدد کریں۔
باقی کچھ ایسے ہیں کہ جن کا کوئی معیاری ترجمہ ذہن میں نہیں آ رہا۔ مثلاً:
Hostname
root
Allows users to post content using applications that support XML-RPC blog APIs.
Allows embedded PHP code/snippets to be evaluated.

لفظ Hostname کا ترجمہ ایسا ہونا چاہیے کہ نئے بندے کو کوئی پریشانی نہ ہو کیونکہ یہ خاصی بنیادی نوعیت کی اصطلاح ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

سب سے پہلے تو اپنی سست روی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ دراصل میری ہارڈ ڈسک جب خراب ہوئی تو مجھے اس کے بعد کافی عرصہ تک ونڈوز پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ اور جیسا کہ آپ میں سے بیشتر لوگ جانتے ہی ہونگے کہ ونڈوز کو قابلِ استعمال حالت میں رکھنے کے لیے کتنی خواری کرنا پڑتی ہے چنانچہ صرف اسی عمل میں میرے دو سے تین گھنٹے فی ہفتہ ضائع ہو جاتے تھے۔ باقی جو وقت ملتا تھا اس میں سے کچھ "ٹیکس" واپڈا کو بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔ تو کام کچھوے سے بھی کم رفتار سے رینگتا رہا۔ پھر لگ بھگ دو ماہ بعد موقع ملتے ہی میں نے بیک اپ کا انتظام کر کے ونڈوز کو بھگا دیا اور لینکس نصب کر لیا۔ کچھ ہی دن بعد میں نے ایک لوکل ویب سرور بھی نصب کر لیا تاکہ دروپل کو اپنے کمپیوٹر پر ہی چلاتے ہوئے ترجمے کی اغلاط کی نشاندہی کر سکوں۔

تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اب تک تقریباً 800 سطور ترجمہ ہو چکی ہیں اور تقریباً اتنی ہی (یا شاید کچھ زیادہ) باقی ہیں۔ اگر کوئی بھائی ترجمہ شدہ فائلوں میں اغلاط کی نشاندہی میں مدد کرنا چاہے تو بڑی مہربانی ہوگی۔ خیر ہے ترجمے کا کام میں اکیلے ہی کر لوں گا۔

کچھ ہی دیر میں، اگر بجلی نہ گئی، تو کچھ الفاظ لکھوں گا جن کے لیے مجھے اپنے ترجمے کی نسبت تھوڑا بہتر ترجمہ چاہیے۔ اور اگر بجلی چلی گئی تو کل سہی۔
 

محمد سعد

محفلین
URL کا ترجمہ میں نے "سرنامہ" کیا ہے۔ کیا یہ مناسب رہے گا یا کسی کے پاس کوئی بہتر تجویز ہے؟

کیا PostgreSQL کا تلفظ "پوسٹگر ایس کیو ایل" درست ہے؟

ان دونوں جملوں کا ترجمہ اگرچہ میں نے کیا تو ہوا ہے لیکن اگر کسی کے ذہن میں کوئی تجویز ہو تو براہِ مہربانی بتا دے۔
split summary at cursor
join summary

کسی کے پاس لفظ feed کا کوئی اچھا سا ترجمہ ہوگا؟

"syndicated content" کا ترجمہ میں نے "اعلان کردہ متن" کیا ہے۔ کیا یہ مناسب ہے؟

اس کے علاوہ "check boxes" اور "multiple selector" کا بھی کوئی مناسب ترجمہ نہیں سوجھ رہا ہے۔ کوئی اگر مدد کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی۔

جوابات کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، یوآرایل کا ترجمہ یوآرایل ہی رہنے دیں، چیک باکس بھی چیک باکس ہی ٹھیک رہے گا۔ multiple selector کا ترجمہ ایک سے زیادہ انتخاب کر لیں۔

split summary at cursor : کرسر سے خلاصے کو تقسیم کریں
join summary : خلاصے کو اکٹھا کریں
feed: فیڈ
 

باسم

محفلین
:syndicated content منظم مواد یا متن
check boxes : چُناؤ خانے
split summary at cursor : کرسر سے خلاصہ جدا کریں
join summary : خلاصہ اکٹھا(یکجا) کریں
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد، یوآرایل کا ترجمہ یوآرایل ہی رہنے دیں، چیک باکس بھی چیک باکس ہی ٹھیک رہے گا۔

بھائی اگر اسی طرح ہم اس بات سے گھبراتے رہے کہ لوگوں کو اتنی اردو ہضم نہیں ہوگی تو پھر تو ترجمے کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔ لوگوں کو جب تک اردو پڑھنی نہیں پڑے گی تو وہ اسے سمجھنے کی کوشش کیسے کریں گے؟ ویسے بھی دروپل کو استعمال کرتے وقت منتظم کو ایسے اشارے مل جائیں گے کہ جن سے اسے سرناموں کا مطلب سمجھ میں آ جائے۔ تو میرے خیال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ بس یہ بتائیں کہ یہ ترجمہ ٹھیک ہے یا اس سے بھی بہتر کی گنجائش ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو لوکلائزیشن کا مقصد اپنی مرضی کی اصطلاحات ایجاد کرنا نہیں ہے۔ یہ بحث یہاں کئی مرتبہ ہو چکی ہے۔
جس ناقابل فہم اردو ترجمہ کو اشاروں کی مدد سے سمجھنے کی ضرورت پیش آئے، اس پر لوگ آسان انگریزی کو ہی ترجیح دیں گے۔
 

محمد سعد

محفلین
اردو لوکلائزیشن کا مقصد اپنی مرضی کی اصطلاحات ایجاد کرنا نہیں ہے۔ یہ بحث یہاں کئی مرتبہ ہو چکی ہے۔
جس ناقابل فہم اردو ترجمہ کو اشاروں کی مدد سے سمجھنے کی ضرورت پیش آئے، اس پر لوگ آسان انگریزی کو ہی ترجیح دیں گے۔

تو پھر اس سے بھی زیادہ آسان کام کیوں نہ کریں۔ اردو ترجمے پر وقت ضائع کرنے کے بجائے انگریزی پیکج ہی استعمال کر لیتے ہیں۔ پھر لوگوں کو نئی اصطلاحات کو سمجھنے کے لیے مغز بھی نہیں کھپانا پڑے گا اور اردو کی "خدمت" بھی نہایت آسان طریقے سے بغیر کسی محنت کے ہو جائے گی۔ :mad:
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھا آئیڈیا ہے، اس پر ضرور عمل کریں۔ اس طرح آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرنے سے بچ جائیں گے۔
 
Top