دربدری

تین چار دن غیر حاضر رہوں‌ گا اور اس دفعہ تو خاصی مشکل ہوگی کیونکہ مانچسٹر سے اکیلے ہی بریڈفورڈ‌جانا ہے اور وہاں‌ بھی جس کے پاس جانا ہے وہ رات گئے آئے گا۔ پیر کی صبح‌ کو فلائیٹ ہے اور دیکھیں کیا گزرتی ہے

مسافر پر سفر ختم ہونے تک :)
 

ماوراء

محفلین
~~
ہماری طرف سے اجازت ہے۔ بے شک ایک ہفتے تک نہ آئیں۔ اس طرح کم از کم ہم پر تو اچھی ہی گزری گی۔
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
لو جی، یہ میری پیروی کر رہے تھے۔ اب پیغامات کا کیا ہوگا؟ ویسے مانچسٹر سے بریڈ فورڈ اکیلے جانے سے کیا مراد ہے جناب جی؟
سفر بخیر۔۔۔
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا کریں جنہیں آپ کا آنا اچھا نہیں لگتا وہ ہی نہ آئیں تو کیسی رہے۔ :wink:
 

فریب

محفلین
آپ کیوں‌ کم کم آنا چاہتے ہیں کسی دوسرے کے کہنے سے آپ محفل کو تو نہیں بور کر سکتے ناں کم کم آ کر
 

جیہ

لائبریرین
محبی آپ نے تو اس کاروباری سفر کا ذکر کچھ اس طرح کیا ہے جس پر مجھے آپ ہی کے پسندیدہ شاعر کا ایک مصرعہ یاد آگیا ہے۔۔۔

عرض کیا ہے۔۔۔

پھرتے ہیں “میر“ خوار، کوئی پوچھنے والا بھی نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پوچھنے والا کیوں نہیں، بلکہ بہت سی پوچھنے والیاں ہیں، ایسے ہی تو قطر ائیر لائن میں سفر نہیں کیا اور 8 کی بجائے 16 گھنٹے کیا۔
 

جیہ

لائبریرین
اچھا۔ تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ۔۔۔۔۔۔

خیر مطلب کوئی بھی ہو۔ آنکھوں کی ورزش تو ہوجائے گی۔ اس سے پہلے تو محب کا وہ حال تھا جو کہ غالب کا تھا۔۔۔۔

نے مژدۂ وصال نہ نظّارۂ جمال
مدّت ہوئی کہ آشتیِ چشم و گوش ہے
 

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی کیا طریقہ ہے آنکھوں کی ورزش کا۔

لیکن کیا فائدہ وہ وقت تو گزر گیا، اب تو پہنچ چکے ہوں گے منزلِ مقصود پر۔
 
آئے ہائے میں آ کر سو کیا گیا تھکن سے لوگوں نے تو فسانے بنا ڈالے۔

زکریا مانچسٹر سے بریڈ فورڈ کا سفر پورے سفر کا ایک معمولی حصہ تھا، اصل سفر لاہور سے شروع ہوا تھا اور دوہا سے ہوتے ہوئے مانچسٹر اور پھر بریڈ فورڈ میں اختتام پذیر ہوا۔

رضوان اس دفعہ پی آئی اے کی لاجواب سروس نہیں بلکہ قطر کی

The way to travel

کا لطف اٹھایا ہے اور یہ میں نے نہیں میرے ساتھ ایک انگریز جو تھائی لینڈ سے سفر کر رہا تھا اس نے پرلطف انداز میں بتایا اور جتنی بھی گفتگو ہوئی اس میں “قطر ائیر ویز “ کی کافی “عزت افزائی“ ہوئی اور مجھے احساس ہوا کہ اپنی پی آئی اے کی لاجواب سروس کے مقابلے میں بھی اور “خدمات“ ہیں ائیر لائنز کی۔

خیر محفل پر نہ آنا تو بس کی بات ہی نہیں ، میرے چاہنے سے کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو خلوص ‌میں سب کے ساتھ ہوتا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس میں کسی کا کیا قصور۔ آپ نے سنا تو ہو گا ہی کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے، (یہ وہ والا کھوتا نہیں جو جس کے سر سے سینگ غایب ہوتے ہیں، یہ دوسرا “ کھوتا‘ ہے، کیا پایا کیا کھویا والا)
 

جیہ

لائبریرین
سمشاد بھائی آپ بھی نا ۔۔۔۔۔۔

کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے :wink:
 
Top