تعارف دانش نذیر دانی صاحب کا خیر مقدم ۔۔۔ (تعارف)

مغزل

محفلین
images
محفل کے نئے مندرج رکن دانش نذیر دانی صاحب کو​
اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید
آپ کے ابتدائی مراسلے سے آپ کے ذوقِ شعری کی خبر ملتی ہے ۔ ہم آپ سے التماس گزار ہیں کہ اپنے مفصل تعارف سے آگاہ کیجے ۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو بلا جھجھک حکم کیجے گا ۔​
منجانب: محفلین و منتظمین​
 
بندہ ناچیز کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سےہے۔ مکمل نام راجا دانش نذیر اور قلمی نام دانش نذیر دانی ہے۔ طفل مکتب ہوں اور احباب سخن سے ہمہ وقت رہنمائی وصولنے میں سر گرم رہتا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
بندہ ناچیز کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سےہے۔ مکمل نام راجا دانش نذیر اور قلمی نام دانش نذیر دانی ہے۔ طفل مکتب ہوں اور احباب سخن سے ہمہ وقت رہنمائی وصولنے میں سر گرم رہتا ہوں۔
دانش بھائی اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ۔ ممکن ہو تو تفصیل در تفصیل در تفصیل بتا تے جائیں تاکہ احباب روشناس ہوسکیں۔۔
ہمیں خوشی ہے کہ آپ محفل کی زینت بنے۔ انشا اللہ مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ حاضری کو تواتر کی مسند عطا کیجے ، کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو آوازہ دیجے گا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجا صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

پنڈی میں کہاں سے تعلق ہے؟

آپ تو میری گرائیں ہیں۔
 

مغزل

محفلین
یا رب ستارے گھورتے ہیں رات بھر مجھے
تُو میرے لئے اور کوئی آسماں بنا
دانش نذیر دانی

چہ خوب چہ خوب ۔۔۔ بہت عمدہ پیارے صاحب۔

آپ اپنا کلام نفسِ مضمون کے حساب سے یہاں پیش کرسکتے ہیں اور دیگر احبا ب کے کلام پر رائے بھی دے سکتے ہیں ۔ بسم اللہ
  1. پسندیدہ کلام (بزم یا اس کے علاوہ دیگر شعراء کا کلام جو آپ کو پسند ہو)
  2. حمد، نعت، مدحت و منقبت (آپ کا کلام )
  3. اِصلاحِ سخن (اصلاح کی غرض سے کلام شامل کرسکتے ہیں)
  4. آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)
  5. آپ کی نثری شاعری (بحور سے آزاد)
 
راجا صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

پنڈی میں کہاں سے تعلق ہے؟

آپ تو میری گرائیں ہیں۔
بھائی صاحب میری کٹیہ سٹیڈیم روڈ پر ہے۔ ہم لوگ متاثرین ِ اسلام آباد ہیں۔۔ ہمارا گاؤں اب اسلام آباد کا سیکٹر آئی ایٹ بن چکا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سٹیڈیم روڈ کہاں پر ہے؟ مجھے تو ایک ہی سٹیڈیم کا علم ہے جو PC اور جی ایچ کیو کے پاس ہے۔
 
یہ سٹیڈیم روڈ کہاں پر ہے؟ مجھے تو ایک ہی سٹیڈیم کا علم ہے جو PC اور جی ایچ کیو کے پاس ہے۔
نہیں جناب اب تو یہ سٹیڈیم روڈ مری روڈ سے شروع ہوتی ہے اور اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد تک جاتی ہے۔ نائنتھ ایوینیو کے نام سے مشہور ہے۔ اور راولپنڈی کی واحد فوڈ سٹریٹ اسی روڈ پہ ہے۔ اور نواز شریف پارک۔ اور کرکٹ سٹیڈیم
 
Top