خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں ؟

طالوت

محفلین
سوال یہ ہے بھانجے کہ ،
نا تو یہاں کوئی کسی سے رشتہ کروانا آتے ہے نا ہی کوئی کسی کے لئے رشتہ تلاشنے ۔ ۔۔ ، تو پھر ایکدوسرے کی عمر کے بارے میں پوچھنا ۔؟ مطلب ؟؟ کوئی سنیس نہیں بنتی کہ خواتین ، یا لڑکیوں سے مرد لوگ انکی عمریں پوچھ اگلوا رہے ہوں :confused:
بلاشبہ خالہ ، آپ کی بات بجا ۔۔۔۔۔ میرا ذاتی رویہ اس معاملے میں ایسا ہے کہ جب بھی مجھے کسی سے عمر پوچھنے کی ضرورت پیش آئی اس کے پیچھے دو ہی وجہیں تھیں ۔۔۔ پہلی تو عمر کے لحاظ سے بات چیت کرنا ہوتی ہے کہ ہم عمر ، خود سے چھوٹے اور خود سے بڑے کے ساتھ رویہ مختلف ہونا چاہیے ۔۔ دوسری وجہ عمر جاننے کی یہ ہوتی ہے کہ عمر جاننے سے مخاطب کی بات سمجھنے میں آسانی رہتی ہے کیونکہ عمر کے حساب سے اس بشر کی بات میں اس کا تجربہ جھلکتا ہے ۔۔۔
یہ تو ہے میرا رویہ ۔۔۔
اس موضوع کو شروع کرنے کا مقصد محض اس نفسیات کو سمجھنا ہے جو کہ عموما خواتین کا خاصہ ہے اور بس ۔۔ اور اس کی وضاحت میرے پہلے پیغام میں ہی موجود ہے ۔۔
جھوٹ مرد بھی بولتے ہیں اس سلسلے میں سے ایک سوال اوپر زینب نے بھی کیا تھا جس کا جواب میں نے اپنے علم و تجربے کے مطابق دیا ہے۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
جہانزیب "عمر کیوں پوچھتی ہیں ؟ کیوں پوچھتے ہیں ؟ " یہ تو سوال ہی نہیں اس دھاگے کا ۔۔۔۔۔۔ بحث کہیں اور جا رہی ہے۔۔
جو اصل سوال ہے اس پر توجہ کریں ۔۔۔
وسلام
 
جہانزیب

محفلین
ویسے طالوت، میرے خیال میں‌ یہ کوئی اتنا اہم سوال نہیں‌ کہ عمر میں‌ خواتین ملاوٹ‌ کیوں‌ کرتی ہیں‌ ۔
 
طالوت

محفلین
جہانزیب !یہاں بہت سی غیر اہم چیزیں موجود ہیں ۔۔۔ لیکن اس کا معمولی سا اہم ہونا ضرور ثابت ہوتا ہے کہ یہ عمل جھوٹ میں شمار ہوتا ہے اور یقیننا اس کے پس منظر میں کوئی بات تو ہے ۔۔۔ اور جھوٹ بلاشبہ بری چیز ہے ۔۔ البتہ اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ صرف خواتین کے بارے میں ہی کیوں سوال تو ایک تو یہ ایک عام عادت ہے خواتین کی دوسرا ، ایک غیر ضروری چیز ہے جسے خواتین بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں اور تیسرا مردوں کی کسی بھی برائی پر دھاگہ کھول لیں یا سوال کر لیں اس پر بھی ویسے ہی بات کروں گا انشاءاللہ ۔۔۔ اور کرتا رہتا ہوں۔۔۔
وسلام
 
ملائکہ

محفلین
سوال۔۔۔
واقعی اہم ہے کہ آ‌خر۔۔۔
خواتین اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں یا گھٹاتی ہیں ؟ ؟ ؟

مزے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ گوگل پر یہی سوال پوچھیں تو گوگل آپ کو 3,570,000 رابطے فراہم کرے گا ۔۔ یعنی یہ سوال ہمارا نہیں بلکہ سارے عالم کے مردوں کا ہے کہ کیوں آخر کیوں ؟؟؟

کیا یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے ؟ یا پھر عمومی عادت ؟ یا اس سے کوئی مفاد وابستہ ہے ؟
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمر کا زیادہ ہونا نہ صرف باعث عزت بنتا ہے بلکہ زیادہ عمر کے افراد کی بات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ، اور ان کی معاملہ فہمی کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی پیروی کی جاتی ہے ۔۔۔ خصوصا خواتین کے معاملے میں اسے اور بھی زیادہ اہمیت حاصل ہو جاتی ہے ۔۔۔
وسلام

اچھا سوال ہے مگر ابھی تک کسی نے بھی سوال کو سمجھ کر اسکا جواب دیا نہیں۔

میرا جہاں تک خیال ہے کہ یہ بات مخصوص کردی گئی ہے کہ عورت اپنی عمر چھپاتی ہے۔ جب ہم چھوٹے ہوتے ہیں ہیں تو تب ہی سے ہمارے کانوں میں بات جاتی رہتی ہے کہ عورت عمر چھپاتی ہے۔ جب کسی بھی چیز کی repetition ہوتی رہتی ہے تو ذہین بھی اُس بات کوتسلیم کرنے لگتا ہے کہ ایسا ہوتا ہے یا ایسا ہی ہونا چاہئے اسی طرح مرد اپنی تنخواہ چھپاتے ہیں:):):)

میرا یہ خیال ہے:idea:
 
ماوراء

محفلین
اللہ خیر ہی کرے۔۔۔ محفل پر آجکل ہر جگہ لڑکیاں، لڑکیاں ہو رہا ہے۔ :)

طالوت، کہا جاتا ہے کہ عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے۔ کیوں کہا جاتا ہے، اس کا علم نہیں۔ لیکن۔۔۔۔

میں آپ سے نہیں پوچھوں گی کہ آپ کتنا کماتے ہیں، کیونکہ مجھے اس میں دلچسپی نہیں۔ اور نہ ہی آپ کی تنخواہ سے کوئی لینا دینا ہے۔
آپ سے سوال ہے کہ آپ کسی لڑکی کی عمر کیوں پوچھیں گے؟ آپ کو اس میں کیا دلچسپی ہو سکتی ہے؟
 
تعبیر

محفلین
اف توبہ یہ طالوت پر بھی فاروقی کا رنگ چڑھ گیا لگتا ہے

لڑکیاں/ خواتین ہی صرف آپ لوگوں کا موضوع کیوں ہو گئیں ہیں ؟؟؟ان میں اس قدر دلچسپی کی وجہ
جب ایک بات کا پتہ ہے کہ وہ چھپاتی ہیں تو پھر پوچھنے کا مطلب اور معلوم کر کے کیا ہو جائے گا کیا آپ لوگ اس کی عمر کے کچھ سال بڑھا دینگے یا گھٹا دینگے۔

عورت ہی کیا مرد بھی عمر چھپاتے ہیں اس کی جو نفسیاتی وجہ ہے وہ یہ کہ ہم سب بڑھاپے سے ڈرتے ہیں یا پھر موت سے
ورنہ تو میرے خیال سے عشق اور مشک کی طرح عمر بھی چھپائے نہیں چھپتی ۔ ہی ہی ہی
 
تیشہ

محفلین
بلاشبہ خالہ ، آپ کی بات بجا ۔۔۔۔۔ میرا ذاتی رویہ اس معاملے میں ایسا ہے کہ جب بھی مجھے کسی سے عمر پوچھنے کی ضرورت پیش آئی اس کے پیچھے دو ہی وجہیں تھیں ۔۔۔ پہلی تو عمر کے لحاظ سے بات چیت کرنا ہوتی ہے کہ ہم عمر ، خود سے چھوٹے اور خود سے بڑے کے ساتھ رویہ مختلف ہونا چاہیے ۔۔ دوسری وجہ عمر جاننے کی یہ ہوتی ہے کہ عمر جاننے سے مخاطب کی بات سمجھنے میں آسانی رہتی ہے کیونکہ عمر کے حساب سے اس بشر کی بات میں اس کا تجربہ جھلکتا ہے ۔۔۔
یہ تو ہے میرا رویہ ۔۔۔
اس موضوع کو شروع کرنے کا مقصد محض اس نفسیات کو سمجھنا ہے جو کہ عموما خواتین کا خاصہ ہے اور بس ۔۔ اور اس کی وضاحت میرے پہلے پیغام میں ہی موجود ہے ۔۔
جھوٹ مرد بھی بولتے ہیں اس سلسلے میں سے ایک سوال اوپر زینب نے بھی کیا تھا جس کا جواب میں نے اپنے علم و تجربے کے مطابق دیا ہے۔۔
وسلام

جبکہ میں آپ سے متفق نہیں ہوں بھانجے :music: ۔۔ اگر بات چیت رکھنی ہو بغیر کسی مطلب کے تو بندہ کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتا کہ اگلے کی عمر کیا ہے :confused: ۔؟ کیونکہ دوستی میں عمر کا کیا عمل دخل ، مگر جپ آپ یہ پوچھنے کی کوشیش میں ہوں کہ عمر پوچھ کر ، ہی بات چیت آگے بڑھائی جائے تو یہ ٹھیک نہیں اس کے پیچھے کئی مطلب ہوا کرتے ہیں ۔ ۔ :music:
اب بھلے میری بات سے اتفاق نا کرو ، مگر سچ یہی ہے کوئی مرد کسی لڑکی کی ، خواتین کی عمر پوچھے ہی کیوں پہلی تو بات ہی یہی ہے کہ کیوں ۔؟ وجہ ؟ :confused:
یہ کوئی منطق نہیں بنتی کہ عمر جان لینے کے بعد ہی اسی حوالے سے ، اسی مطابقت سے گفتگو کی جائے :confused: :rolleyes:
مطلب ۔۔ تو اب کئی نکلتے ہیں مگر بات لمبی ہوجائے گی ،۔۔ اور میرا موڈ بحث کا نہیں ہے اسوقت ،۔۔
ورنہ میں اور بھی کلئیر کلئیر بیان کرتی ،،
جب پتا ہے کہ مرد اپنی تنخواہ ۔ ۔اور عورت اپنی عمر چھپاتے ہیں تو فضول کی بحث کیسی ۔؟
:hatoff:
 
ماوراء

محفلین
باجو، آپ اتنے صاف الفاظ میں سب کچھ کہہ جاتی ہیں، اور بعد میں لڑائی ہو جاتی ہے۔ اب جیسے اس تھریڈ پر لکھ کر آئی ہیں۔ مجھے ابھی تک ہنسی آ رہی ہے۔ :laugh:
 
تیشہ

محفلین
باجو، آپ اتنے صاف الفاظ میں سب کچھ کہہ جاتی ہیں، اور بعد میں لڑائی ہو جاتی ہے۔ اب جیسے اس تھریڈ پر لکھ کر آئی ہیں۔ مجھے ابھی تک ہنسی آ رہی ہے۔ :laugh:

تو اور کیسے کہا کروں :confused: مجھ سے تو ایسے ہی کہا بولا جاتا ہے ماورہ ۔ ۔۔ اسکے علاوہ تو مجھ سے کسی اور طریقے سے نا تو بولا جاتا ہے قسم سے ۔ ۔ ۔نا ہی سمجھایا جاتا ہے ۔ ۔ میں جو ہوں ۔۔ سو ہوں ۔ ۔ جو بات دل میں ہے وہی زبان پے لاتی ہوں وہی لکھ بھی آتی ہوں ۔ ۔۔ ۔
لڑائی کوئی کرے تو کرے ہماری بلا سے :hatoff: ہمیں کیا ۔ ۔۔
 
اےقوف

محفلین
ارے باپ رے باپ ، مجھے تو بچے ناناجان، دادا جان کہتے ہیں۔ یہ طالوت کی خالہ جان وغیرہ تو میری بھی نانی دادی نکلیں :)

اب عمر کا کیا پوچھنا طالوت، عمر کی طراری دیکھئے :) واللہ! سبحان اللہ! :) کیا اب بھی پوچھنے کی ضرورت ہے :)
 
ماوراء

محفلین
لیجیے۔۔۔ یک نہ شد دو شد۔
confused.gif
 
زینب

محفلین
میرا نہیں خیال کہ عام طور پر ایسا پوچھا جاتا ہے یا یہ صرف لڑکوں/مردوں سے مخصوص ہے ۔۔۔ A S L پوچھنا ایک عام رواج ہے جس میں لڑکوں یا لڑکیوں کی تخصیص نہیں ۔۔۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ خواتین عموما اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔
وسلام

طالوت جب اپ نے یہ مان لیا ہے تہہ کر لیا ہے کہ اپ اس بات سے انکار نہیں کریں گے تو بحث کا تو پھر فائدہ ہی کوئی نہیں۔۔۔۔۔۔۔

دیکھو جو خواتیں اپ کے قریب ہیں مطلب سسٹرز امی ،بیوی وہ تو اپ سے عمر نہیں چھپاتیں نا ۔کیوں‌کہ اپ نا صرف ان کی عمر جانتے ہوتے ہو بلکہ پیدائش کا وقت بھی جانتے ہو۔۔۔۔۔۔۔ جو عمر چھپاتی ہیں انہین اپ جانتے نہیں ہوتے عموما نیٹ پے ایسا ہوتا ہے تو میرے خیال میں سکرین کے اس طرف اور سکرین کے اس طرف بیٹھے دو لوگ دونوں جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں ایک دوسرے پے اعتبار نہیں کرتے جیس کی وجہ سے مرد شادی اور خواتیں عمر چھپاتی ہین ویسے اجنبی عورتوں کی عمر کاجان کر ہو گا کیا۔۔۔۔۔۔۔؟ایک خاتوں اپ سے کہیں ملیں اپ کے آفس میں کام کرتی ہین ۔یا کہیں اور اپ کی جان پہچان ہے ۔۔وہ عمر ٹھیک بتائے یا غلط کیا فرق پڑے گا ویسے بھی چہرا کچھ نہین چھپاتا عمر بتا دیتا ہے :grin:
 
طالوت

محفلین
اللہ خیر ہی کرے۔۔۔ محفل پر آجکل ہر جگہ لڑکیاں، لڑکیاں ہو رہا ہے۔ :)
طالوت، کہا جاتا ہے کہ عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے۔ کیوں کہا جاتا ہے، اس کا علم نہیں۔ لیکن۔۔۔۔
میں آپ سے نہیں پوچھوں گی کہ آپ کتنا کماتے ہیں، کیونکہ مجھے اس میں دلچسپی نہیں۔ اور نہ ہی آپ کی تنخواہ سے کوئی لینا دینا ہے۔
آپ سے سوال ہے کہ آپ کسی لڑکی کی عمر کیوں پوچھیں گے؟ آپ کو اس میں کیا دلچسپی ہو سکتی ہے؟
آپ پوچھ سکتی ہیں میں جھوٹ نہیں بولتا ، اگر مناسب سمجھا تو بتا دوں ورنہ منع کر دوں گا ۔۔۔
اف توبہ یہ طالوت پر بھی فاروقی کا رنگ چڑھ گیا لگتا ہے
لڑکیاں/ خواتین ہی صرف آپ لوگوں کا موضوع کیوں ہو گئیں ہیں ؟؟؟ان میں اس قدر دلچسپی کی وجہ
جب ایک بات کا پتہ ہے کہ وہ چھپاتی ہیں تو پھر پوچھنے کا مطلب اور معلوم کر کے کیا ہو جائے گا کیا آپ لوگ اس کی عمر کے کچھ سال بڑھا دینگے یا گھٹا دینگے۔
عورت ہی کیا مرد بھی عمر چھپاتے ہیں اس کی جو نفسیاتی وجہ ہے وہ یہ کہ ہم سب بڑھاپے سے ڈرتے ہیں یا پھر موت سے
ورنہ تو میرے خیال سے عشق اور مشک کی طرح عمر بھی چھپائے نہیں چھپتی
۔ ہی ہی ہی

پہلی بات تو یہ کہ اب تک ملائکہ نے ہی سوال کو ٹھیک سے سمجھا ہے :) ، اسلیے آپ اور ماوراء ، ملائکہ کا پیغام پھر سے پڑھیں ، لیکن اس سے پہلے میرا پہلا پیغام ضرور پڑھیے گا :hatoff:
یہ کوئی خواتین کے خلاف جنگ نہیں:) ، اتنا ضرور ہے کہ فاروقی اور زین کی آپسی بات چیت سے ہی میرے ذہن میں یہ موضوع آیا تھا ، لیکن اس میں ابتک میں نے کوئی عامیانہ پن پیدا نہیں کیا اور نہ ہی ارادہ ہے ۔۔ گپ شپ کے دھاگے عموما سنجیدگی سے شروع ہو کر ہنسی مزاق تک جاتے ہیں اور پھر ختم ہو جاتے ہیں ۔۔۔ اور اس میں بھی ایسا ہی ہوگا ۔۔۔ میں تو اپنی امی سے بھی مذاقا یہ بات کرتا رہتا ہوں :blush:، تو کیا خیال ہے آپ کا کہ کوئی اپنی ماں سے کوئی غیر شائستہ بات کر سکتا ہے ؟ یقننا نہیں
وسلام
 
طالوت

محفلین
جبکہ میں آپ سے متفق نہیں ہوں بھانجے :music: ۔۔ اگر بات چیت رکھنی ہو بغیر کسی مطلب کے تو بندہ کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتا کہ اگلے کی عمر کیا ہے :confused: ۔؟ کیونکہ دوستی میں عمر کا کیا عمل دخل ، مگر جپ آپ یہ پوچھنے کی کوشیش میں ہوں کہ عمر پوچھ کر ، ہی بات چیت آگے بڑھائی جائے تو یہ ٹھیک نہیں اس کے پیچھے کئی مطلب ہوا کرتے ہیں ۔ ۔ :music:
اب بھلے میری بات سے اتفاق نا کرو ، مگر سچ یہی ہے کوئی مرد کسی لڑکی کی ، خواتین کی عمر پوچھے ہی کیوں پہلی تو بات ہی یہی ہے کہ کیوں ۔؟ وجہ ؟ :confused:
یہ کوئی منطق نہیں بنتی کہ عمر جان لینے کے بعد ہی اسی حوالے سے ، اسی مطابقت سے گفتگو کی جائے :confused: :rolleyes:
مطلب ۔۔ تو اب کئی نکلتے ہیں مگر بات لمبی ہوجائے گی ،۔۔ اور میرا موڈ بحث کا نہیں ہے اسوقت ،۔۔
ورنہ میں اور بھی کلئیر کلئیر بیان کرتی ،،
جب پتا ہے کہ مرد اپنی تنخواہ ۔ ۔اور عورت اپنی عمر چھپاتے ہیں تو فضول کی بحث کیسی ۔؟ :hatoff:
آپ کے اس نقطہ نظر سے انکار تو میں نے کیا ہی نہیں ، لیکن بات میں اس تناظر میں کر ہی نہیں رہا جس میں آپ سمجھ رہی ہیں ۔۔
اور بحث کیسی ؟ آپ جس انداز کی بحث اسے سمجھ رہی ہیں ویسا تو ہے ہی نہیں ، یہ تو ایک سیدھا سا سوال ہے جس میں میں نے رائے مانگی ہے نا کہ اپنی رائے ٹھونسی ہے جو کہ عموما بحث و مباحث میں ہوتا ہے ۔۔ اور یہی گپ شپ ہے ۔۔۔ :(
باجو، آپ اتنے صاف الفاظ میں سب کچھ کہہ جاتی ہیں، اور بعد میں لڑائی ہو جاتی ہے۔ اب جیسے اس تھریڈ پر لکھ کر آئی ہیں۔ مجھے ابھی تک ہنسی آ رہی ہے۔ :laugh:
بی جمالو ! :)
وسلام
 
Top